Aanchal Mar 15

حمد و نعت

راجا رشید محمود/فاخرہ گل

حمد باری تعالیٰ

یہ یاد رکھنا‘ تمہیں جو بھی کچھ کہیں سے ملا
مغیث و مقسط و منان سے ‘ معیں سے ملا
سرورِ حمد خدا خوشبوئوں کے ساتھ ہمیں
گلاب و لالہ و نسرین و یاسمیں سے ملا
بھرا جو روح کا دامن خدا نے رحمت سے
تو موتی چشم خجالت کا آستیں سے ملا
اٹھی نظر جونہی میزاب کی طرف میری
سحابِ لطف خدا چشم سرمگیں سے ملا
نبیﷺ کی معرفت خلاق کائنات نے دی
خدا کی ذات کا عرفان شاہ دیں سے ملا
میں حمد و نعت کو کہتا ہوں لازم و ملزوم
یہ نکتہ نکتہ رس و نکتہ آفریں سے ملا

راجا رشید محمودؔ…

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
سیرت ہو یا کردار محمد صلی اللہ علیہ وسلم پہ ختم ہیں
معراج کے انوار محمد صلی اللہ علیہ وسلم پہ ختم ہیں
دنیا میں آئے سب ہی نبی معتبر مگر
نبیوں کے سب اسرار محمد صلی اللہ علیہ وسلم پہ ختم ہیں
مانا کہ ہوں گے لوگ حسیں اور حسیں تر
دنیا کے جمالات محمد صلی اللہ علیہ وسلم پہ ختم ہیں
قرآن بھی دیتا ہے گواہی اگر سنو
اخلاق کے معیار محمد صلی اللہ علیہ وسلم پہ ختم ہیں
فقراء ہوں یا امراء ہوں یا سائل ہوں امتی
رحمت کے سب اطوار محمد صلی اللہ علیہ وسلم پہ ختم ہیں

فاخرہ گل…

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close