Aanchal Mar 15

سرگوشیاں

مدیرہ

السلام علیکم رحمتہ اللہ و برکاتہ!
اللہ تبارک و تعالیٰ کا شکر و احسان ہے کہ رب کریم نے ہمیں آپ کی دل بستگی و فرحت کے لیے آنچل کو سجانے سنوارنے کی توفیق عطا فرمائی۔ الحمدللہ آپ کا آنچل مارچ ۲۰۱۵ء کے شمارے کے ساتھ ہی اپنے اڑتیس (۳۸) سال میں داخل ہو رہا ہے۔ آنچل کی اشاعت کے (۳۷) سال مکمل ہوگئے۔ اللہ کا جتنا شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے۔ ان ۳۷ برسوں میں ملک میں کیسے کیسے انقلابات رونما ہوئے کیسے کیسے حادثات سے سامنا ہوا۔ ان زمینی آفات کے باوجود الحمدللہ آنچل کی اشاعت میں کوئی ناغہ کوئی وقفہ اللہ نے آنے نہیں دیا۔ مارچ کے اس شمارے کے ساتھ آنچل کے ۴۳۲ شمارے آپ کے ذوق کی زینت بن چکے ہیں۔ آئندہ ماہ اپریل ۲۰۱۵ء کا شمارہ ان شاء اللہ سالگرہ نمبر ہوگا۔
آنچل کی تمام قاری بہنوں کو میں دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں اور دعا کی درخواست کرتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں آپ کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے اور آپ کی دل بستگی کا یوں ہی بندوبست کرتے رہیں۔ ہوسکتا ہے کہ سالگرہ نمبر میں آپ نئے ماہنامے کی خوشخبری پڑھ سکیں۔ آپ کے مشوروں اور آراء کا انتظار رہے گا۔ آئیں اب چلیں اس ماہ کے آنچل کی جانب۔
اس ماہ کے ستارے
محبت ایسانغمہ ہے
نسل نو کی جدت پسندی کا احوال اقرأ صغیر خوب صورت انداز میں۔
آپ اپنے دام میں
’’لو آپ اپنے دام میں صیاد آگیا‘‘کی عملی تفسیر‘ سلمیٰ غزل کا خوب صورت ناولٹ
شب گزیدہ سحر
قدموں تلے جنت رکھنے والی ایک ماں کا فسانۂ درد۔ صبا جاوید کی تحریر جو آپ کی پلکوں کو نم کردے گی
تمنائے دل
ہجر و فراق میں جلنے والوںکا فسانہ نادیہ فاطمہ مکمل ناول کے سنگ حاضر ہیں
اپنا گھر
اپنے آشیانے کی خواہش لیے تمثیلہ زاہد کا سبق آموز افسانہ
چمن خسرو کا
محبت کا جادو جب سر چڑھ کر بولتا ہے تو محبوب اور محب دیوانگی کی حدوں کو چھونے لگتے ہیں، زینب اصغر مغل کی رومان سے بھرپور تحریر
خدا، عشق، عبادت
لفظ لفظ موتی بکھیرتی بینا عالیہ کی ایک خوب صورت تحریر
ہیں کواکب کچھ
پرائیویٹ اسکولوں کے کھلے تضاد و معیار پر لکھی تحریر جو مستقبل کے معماروں کے لیے بہترین راہ کا تعین کرنے میں مددگار ثابت ہوگی
نقرئی پیالہ
کچھ خواب اور خواب دیکھنے والے جب مٹی میں مل جائیں تو نقرئی پیالہ قبر کی زینت بن جاتا ہے کیسے اور کیونکر ملاحظہ کیجیے
موتیے کا پھول
پھول ہمیشہ ڈالی پر اچھے لگتے ہیں جب مسل دیے جاتے ہیں تو کہیں کی زینت نہیں رہتے
حرف زندگی
خودشناسی کا مرحلہ طے ہوجائے تو مقصد زندگی بخوبی واضح ہوجاتا ہے ورنہ احساس زیاں شدید رہتا ہے
ہمدردی وبال جان
مارننگ شوز کے کریز میں مبتلا ایسی عورت کی کہانی جو خود بھی ایک فریب کا شکار ہوگئی
کئی گرہیں
رشتوں کی نازک ڈور جب الجھتی ہے تو بہت سی گرہیں آجاتی ہیں ایسی ہی گرہوں کو کھولتی کوثر ناز پہلی بار شریک محفل ہیں۔

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close