Aanchal Jan 15

سرگوشیاں

مدیرہ

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔
۲۰۱۵ء کا پہلا شمارہ حاضر خدمت ہے۔ تمام بہنوں کو نئے عیسوی سال کی مبارک‘ کیسی عجیب بات ہے وقت دبے پائوں گزرتا جارہا ہے ہمیں محسوس بھی نہیں ہورہا‘ آپ کے اس آنچل کا سفر 1978ء سے شروع ہوا۔ اللہ تعالیٰ کا بڑا شکر و احسان ہے کہ اس نے آپ بہنوں کے تعاون اور مدد سے‘ بغیر کسی وقفے کے اپنی اشاعت کے مسلسل 36 سال مکمل کرلیے ہیں۔ آپ کے ہاتھوں میں آنچل کا یہ 430 واں شمارہ ہے ذرا سوچئے کہ 430 ماہ کا یہ عرصہ اپنے اندر کیسے تغیرات و انقلابات سمیٹے ہوئے ہے۔ وطن عزیز میں حادثات و واقعات رونما ہوئے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ کا احسان عظیم ہے کہ اس نے ہماری کشتی پار لگا دی۔ اس عرصے میں کئی بار ایسے مواقع آئے کہ سینے میں سانس گھٹتا محسوس ہوا‘ ہاتھ سے آنچل چھوٹتا محسوس ہوا۔ رب کا بڑا کرم ہے آپ کا یہ آنچل پچھلی اور نچلی سطح کو چیرتا ہوا پہلی صف میں آچکا ہے۔ میں تمام لکھاری بہنوں کے ساتھ ساتھ تمام قاری بہنوں کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہتی ہوں۔ آنچل کو آج جو مقام حاصل ہے وہ سب کچھ ہماری ہمارے ساتھیوں کی شب و روز محنتوں کا ثمر نہیں بلکہ اس میں آپ سب بہنیں بھی برابر کی شریک ہیں۔ یقیناً آپ میں اور میرے تمام ساتھی ایک فیملی ایک گھرانے کی مانند ہیں۔ میری اور ادارے کی جانب سے آپ سب کو نئے سال کی مبارک باد۔ اس دعا کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ ہمارا یہ ساتھ ہمیشہ اسی طرح قائم رکھے، آمین۔
تمام اہل قلم لکھاری بہنوں کا خصوصی شکریہ کہ ان کی خوب صورت تحریریں ہی آنچل کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ میں امید کرتی ہوں کہ تمام قلم کار بہنیں اپنے آنچل سے اسی طرح تعاون جاری رکھیں گی۔ آئیں اب چلیں آپ کے اس شمارے کی جانب۔
اس ماہ کے ستارے
کروں سجدہ ایک خدا کو
جذبہ ایمان کو حرارت بخشتی سیدہ غزل کی شاہکار تحریر جو آپ کا دل موہ لے گی
صبح نو کا ستارہ
نادیہ فاطمہ رضوی اپنی نٹ کھٹ تحریر لیے مسکراہٹ کا سامان کر رہی ہیں
سال نو مبارک
عالیہ حرا کے خوب صورت انداز بیاں میں حرماں نصیب ماں کی کہانی جسے پڑھ کر آپ کی پلکوں پر ستارے ٹھہر جائیں گے
تم کانچ کا پیکر ہو
بہن ضوباریہ کانچ کے پیکر میں محبت کی چاشنی لیے دلکش انداز میں رونق افروز ہے
میں بہت شرمندہ ہوں
خطا کوشی روش میری کے سانچے میں ڈھلی نازیہ جمال کی تحریر کیسے اعتراف جرم کر رہی ہے
دوسرا عہد
صدف آصف اپنے خوب صورت و پر اثر انداز میں اصلاح کا فریضہ سر انجام دیتی رونق افروز ہیں
اب کے برس
اب کے برس نئے عہد و پیماں کرتی حیا بخاری خوب صورت انداز میں جلوہ گر ہیں
آزادی یا انقلاب
حالات حاضرہ پر طنز و مزاح کی چاشنی لیے ام ثمامہ کی پر اثر تحریر جو آپ کو مسکرانے پر مجبور کردے گی
نیا دن
امید کی روشن کرن لیے ام ایمن پہلی بار شریکِ محفل ہیں

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close