Aanchal Jan-17

سرگوشیاں

مدیرہ

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

جنوری 2017ء کا آنچل حاضر مطالعہ ہے۔

نیا سال تمام بہنوں کو مبارک ہو، دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ اس آنے والے سال کو ملک و قوم کے لیے بہترین سال بنائے۔ وطن عزیز طرح طرح کے مسائل سے دوچار ہے دشمن چاروں طرف سے تاک لگائے بیٹھا ہے سرحد سے باہر اور سرحد کے اندر بھی دشمن موجود ہے جو زیادہ خطرناک ہے کیونکہ سرحد پار کا دشمن نظر بھی آتا ہے اور اس کا مقابلہ بھی کیا جاسکتا ہے لیکن سرحدوں کے اندر موجود آستین کے سانپ نظر تو نہیں آتے لیکن اہل وطن انہیں محسوس تو کرسکتے ہیں اور ان کا قلع قمع بھی کرسکتے ہیں بس ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ اس نئے سال کے شروع ہوتے ہی وطن عزیز میں نئے انتخابات کی گہما گہمی شروع ہوجانے کا امکان ہے اس کے ساتھ ہی دشمن کی مذموم کارروائیوں کا بھی شدید خدشہ ہے لیکن ہمیں اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھنے ہوں گے ہر قسم کے دشمن کا سینہ سپر ہو کر مقابلہ کرنا ہوگا، حکمران وقت کی رسی اللہ نے دراز کر رکھی ہے اس پر کچھ کہنا مناسب نہیں بس اللہ کی پکڑ کا انتظار ہی کیا جاسکتا ہے یہ تو تھا ملکی حالات پر درد دل کا اظہار، اب چلتے ہیں اپنے اور آپ کے آنچل کی جانب یہ شمارہ نئے سال کا پہلا شمارہ ہے اس کو سجانے سنوارنے میں جن بہنوں نے حصہ لیا ادارہ سب کا شکر گزار ہے اور دلی مبارک باد پیش کرتا ہے اور امید ہے کہ آپ تمام لکھاری اور قاری بہنیں اپنا تعاون ہمیشہ کی طرح جاری رکھیں گیں اور میری اور میری ساتھیوں کی رہنمائی کرتی رہیں گیں ایک بار پھر نئے سال کی مبارکباد اور آنے والا سال ہمارے لیے ہمارے ملک و قوم کے لیے خوشیوں اور مسرتوں کا سال ثابت ہو، آمین۔ آئیے اب بڑھتے ہیں اس شمارے کی جانب۔ 

{{{…اس ماہ کے ستارے…}}}

چلو مان لیتے ہیں

سال نو کے حوالے سے نزہت جبین کا خوب صورت افسانہ۔

سنڈریلا میرا انتظار کرنا

یاسمین نشاط مکمل ناول کے سنگ ایک نئے موضوع کے ساتھ جلوہ گر ہیں۔

ہجر کا فاصلہ

ہجر و فراق کے فاصلوں کو مٹاتی صدف آصف کی موثر تحریر۔

نادانیاں، شوخیاں اور اناڑی پیا

صائمہ قریشی اناڑی پیا کے سنگ شگفتہ انداز میں نئے سال کو خوش آمدید کہتی حاضر ہیں۔

میں تجھ سے پیار نہیں کرتا

محبت کے منکر لوگوں کی کہانی، ریحانہ آفتاب کی زبانی۔

راہ گلاب ہوئی

سال نو کے حوالے سے سمیرا غزل کی منفرد کاوش۔

زندگی دھوپ تم گھنا سایہ

فرح بھٹو اپنے دلکش انداز بیاں کے ساتھ پہلی بار شریک محفل ہیں۔

 

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close