Aanchal Feb-17

سرگوشیاں

مدیرہ

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

فروری 2017ء کا آنچل حاضر مطالعہ ہے۔

میں اور میرے ساتھی ان تمام بہنوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہیں جنہوں نے نئے سال کی مبارک باد اور ڈھیروں دعائوں سے نوازا ہے جزاک اللہ خیر، میں ذاتی طور پر ان تمام بہنوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے (حجاب) سالگرہ نمبر سجانے سنوارنے میں میری معاونت کی اور بہنوں کو حجاب کی صورت ایک خوب صورت گلدستہ پیش کرنے میں کامیابی ملی۔ 

وطن عزیز میں آج کل موسم سرما کی بہار ہے سردیاں دیر سے ہی سہی شروع ہو چکی ہیں اور اس بار ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ دیر آید درست آید موسم نے اگلی پچھلی تمام کسر نکال دی ہے سردی خصوصاً کراچی میں آنہیں رہی تھی اب آئی ہے تو اپنے پورے طمطراق کے ساتھ آئی ہے وہ تمام افراد جو جاڑے کی آمد سے مایوس ہوچکے تھے اور اپنے گرم کپڑوں کے استعمال کرنے کی خواہش کو دبائے بیٹھے تھے جاڑے کی آمد سے خوش ہو گئے ہیں کہ ان کے گرم کپڑے کار آمد ہو گئے۔ 

وطن عزیز میں سیاسی میدانوں میں ہر طرف پانامہ لیکس کا شور مچا ہوا ہے عدالت عظمیٰ میں مقدمہ زیر سماعت ہے فیصلہ کسی کے بھی حق میں آسکتا ہے فیصلہ تو دراصل جو حق پر ہوگا اس کے ہی حق میں آئے گا لیکن اس مقدمہ کو اہل سیاست اپنی بصیرت کے مطابق دیکھ رہے ہیں کیونکہ جلد ہی اہل سیاست کے لیے انتخابات کا میدان سجنے والا ہے کچھ سیاسی جماعتوں نے تو اپنی انتخابی سرگرمیاں شروع بھی کردی ہیں اور ان کو گمان ہے کہ نواز لیگ پانامہ لیکس کے باعث عوام کی نظروں سے گر چکی ہے اس لیے اب کی بار ان کی باری آئی ہی آئی یہ تو اللہ ہی جانتا ہے کہ آنے والے دنوں میں اقتدار کا سہرا کس کے سر سجایا جاتا ہے ہاں ہم عوام کو اس بار بڑی سوچ و بچار سے اپنی اور اپنے وطن کی فکر کرتے ہوئے تمام بد عنوان اور کرپٹ سیاستدانوں کو گھر بھیجنا ہی ہوگا اپنے ووٹ کی قوت کا درست استعمال کرنا ہی ہوگا اللہ ہماری ہمارے وطن عزیز کی حفاظت فرمائے اور ہمیں صحیح نمائندے منتخب کرنے کی توفیق و قوت عطا فرمائے آمین۔

اب چلتے ہیں آپ کے آنچل کے اس شمارے کی جانب

{{{…اس ماہ کے ستارے…}}}

ریشم کی زنجیر

رشتوں کی الجھی ڈور کو سلجھاتی سیما بنت عاصم کی موثر و دلکش کاوش۔

حساب دوستاں

نازیہ جمال اپنے دلفریب انداز میں مکمل ناول کے سنگ جلوہ گر ہیں۔

پلڑا

مکافات عمل کو بہترین انداز میں پیش کرتا مصباح علی سید کا ناولٹ۔

ایک دن محبت کے نام

یوم محبت منانے والوں کے لیے ایک خوب صورت پیغام۔

بری ماں

ماں کی ممتا، چاہت و عظمت کی ایک انوکھی داستاں ام اقصیٰ کے منفرد انداز میں۔

جو نصیب میں تھا

حالات کی تلخیوں کو پیش کرتا نفیسہ سعید کا مکمل ناول۔

زندگی مسکرانے لگی

ہنستی مسکراتی زندگی کا راز جانیے حمیرا نوشین کے سنگ۔

تعلیم یافتہ

شازیہ ستار اپنے افسانے کے سنگ پہلی مرتبہ حاضرہیں۔

 

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close