Aanchal Mar-17

سرگوشیاں

مدیرہ

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
مارچ 2017ء کا آنچل حاضر مطالعہ ہے۔ اس شمارے کے ساتھ ہی آپ کا آنچل انتالیسویں سال میں قدم رکھ رہا ہے‘ ماشاء اللہ یہ سابقہ اڑتیس سال آپ کے تعاون اور سرپرستی کے مرہون منت ہیں۔ آپ کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کا نتیجہ ہے کہ بغیر کسی وقفے کے آنچل نے اشاعت کے اڑتیس سال مکمل کرلیے ہیں اس عرصے میں گو کہ بہت سخت وقت بھی آئے لیکن الحمدللہ‘ اللہ کے کرم سے آنچل اپنی منزل کی طرف گامزن رہا اور اب بھی یہ آپ سب بہنوں کا تعاون اور حوصلہ افزائی ہے کہ جو آنچل اپنی اشاعت اور مقبولیت میں آگے ہی آگے بڑھ رہا ہے۔
کراچی ایک بار پھر دہشت گردی کی زد میں آرہا ہے جیسے جیسے انتخابات قریب آتے جارہے ہیں سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ جو رینجرز کی کارروائیوں کے سبب زیر زمین چلے گئے تھے اب ایک بار پھر نمودار ہونا شروع ہوچکے ہیں ۔کچھ سیاسی رہنمائوں کا قول ہے کہ نئے گورنر جن کا تعلق پنجاب اور نواز لیگ سے ہے اس کے ردعمل کے طور پر کراچی کا امن تہس نہس کیا جارہا ہے۔ اللہ بہتر جانتا ہے کہ اصل حقیقت اور مسئلہ کیا ہے‘ ہاں یہ ضرور ہے کہ سب سیاسی جماعتوں نے آنے والے الیکشن کی تیاریاں شروع کردی ہیں‘ اللہ خیر کرے۔
پیاری بہنوں آنچل اور حجاب آپ کے ذوق اور مطالعہ کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کے گراں قدر مشوروں کی روشنی میں ہی ترتیب دیئے جاتے ہیں اکثریت لکھنے والی بہنوں کا شکوہ ہے کہ ان کی قابل قدر تحریروں کو طویل انتظار کرایا جاتا ہے۔ بہنوں آپ کے آنچل پر نئی اور پرانی لکھنے والی بہنوں کا اس قدر زیادہ دبائو تھا کہ اسے کم کرنے اور اپنی بہنوں کی تحریروں کو زیادہ سے زیادہ اور جلد از جلد شائع کرنے کے لیے ہی ماہنامہ حجاب کو جاری کرنا پڑا اب بھی اکثر بہنوں کو شکایت ہے ان کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ جو تحریر پہلے آتی ہے اس کا نمبر پہلے آتا ہے یہ ایک سلسلہ ہے جو مسلسل جاری ہے۔ ہماری کوشش تو یہی ہوتی ہے کہ آپ کے لیے اچھی سے اچھی تحریر شائع کی جائے اور کسی بہن کو کسی طرح کی شکایت کا موقع نہ دیا جائے۔ آنے والا شمارہ اپریل حسب سابق حسب معمول سالگرہ نمبر ہوگا جو آپ کے ذوق مطالعہ کے مطابق پیش کیا جائے گا‘ان شاء اللہ۔ ہماری پیاری ہر دلعزیز مصنفہ بانو قدسیہ اس جہان فانی سے پردہ فرماگئی ہیں‘ اس دکھ پر ادارہ اہل خانہ کے غم میں شریک ہے اور ان کی مغفرت کے لیے دعاگو ہے‘ قارئین سے بھی دعائے مغفرت کے ملتمس ہیں۔ اب چلتے ہیں اس ماہ کے آپ کے آنچل کی طرف۔

اس ماہ کے ستارے:۔

دیوی
محبت اور انسانیت کے جذبے کو منفرد انداز میں پیش کرتا نادیہ احمد کا خوب صورت افسانہ۔
انتقام محبت
تنفر و بدلے کی آگ میں جلتی ایک حسینہ کی کہانی‘ شگفتہ یاسمین کی زبانی۔
چہرے بنالیتے ہیں
پرخلوص اور سچے رشتوں کو ٹھکرا کر طمع و فریب میں الجھے لوگوں کی کہانی۔ نزہت جبیں ضیاء کے انداز میں۔
میں تیرے حق میں
اپنے حق کی خاطر آواز بلند کرتی عنبرین ولی طویل عرصے بعد حاضر ہیں۔
اپنا گھر
اپنے گھر کی خوشیاں قائم کرنے کے لیے ایک پراثر کاوش‘ شازیہ الطاف کے سنگ آپ بھی جانیے۔
بنام مارچ
مارچ کے حوالے سے خصوصی کاوش حرا قریشی کے دلنشیں انداز میں۔
تم بن ذات ادھوری
ذات کے ادھورے پن کو تکمیل بخشتی کنیز نور علی پہلی مرتبہ شریک محفل ہیں۔
روشن راہ
صراط مستقیم پر چلنے والے روشن راہوں کے مسافر بن جاتے ہیں‘ نظیر فاطمہ کی اصلاحی کاوش۔
شجر ذات
افشاں علی اپنے منفرد انداز بیاں اور منفرد کہانی کے سنگ جلوہ گر ہیں۔
حریم عشق
حریم عشق کی شمع درخشاں بجھ کے رہ جائے‘ سیدہ غزل زیدی اپنے منفرد و دلفریب ناولٹ کے سنگ جلوہ گر ہیں۔

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close