Aanchal May-18

سرگو شیاں

مدیرہ

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ!
مئی 2018ء کا آنچل حاضر مطالعہ ہے۔
بہنوں میں بہت پریشان ہوں کچھ سمجھ میں نہیں آرہا کہ کیا کیا جائے امریکی ڈالر سے جڑے ہونے کے باعث کاغذ جس پر آپ کا یہ آنچل شائع کیا جاتا ہے اس کی قیمت ایک سو پندرہ روپے فی کلو ہوچکی ہے جیسا کہ گزشتہ ماہ آپ کے سامنے ساری بات واضح کردی تھی‘ اس کا موثر جواب بہنوں کی طرف سے ملا ہے یقینا مہنگائی کا عفریت صرف اشاعت و طباعت کے شعبے پر ہی نہیں ٹوٹا بلکہ ضروریات زندگی کی تمام اشیاء ہی اس کی زد پر آچکی ہیں‘ بہنوں کا کہنا ہے کہ اگر دوسرے ماہناموں نے اپنی قیمت میں اضافہ کردیا ہے تو آپ کیوں پیچھے رہیں آپ کا بھی حق ہے کہ اب نقصان سے جس طرح بچا جاسکتا ہے بچیں۔ بڑے دکھ اور بھاری دل سے یہ خبر آپ تک پہنچا رہی ہوں کہ آئندہ ماہ جون کے شمارے سے قیمت میں دس روپے کا اضافہ اور صفحات میں 32 صفحات کا اضافہ کیا جارہا ہے آنے والے جون کے شمارے سے آنچل و حجاب 258 صفحات کے ہوا کریں گے۔ ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ہم اپنی بہنوں کو بہتر سے بہتر تفریح مہیا کریں وہ بھی بغیر کسی اضافی مالی بوجھ کے اب تک جس طرح تمام قاری بہنوں نے ساتھ دیا اور تعاون کیا ہے‘ میں اور میرے ادارے کے تمام افراد تہہ دل سے آپ سب کے شکر گزار ہیں۔ آپ کے مشوروں کی روشنی میں ہی ہم ہمیشہ فیصلہ کرتے آئے ہیں اس بار بھی ایسا ہی کررہے ہیں یہ پرچے آنچل، حجاب، نئے افق آپ کے اپنے پرچے ہیں ان میں آپ کی آرأ اور مشوروں کو ہمیشہ اہمیت دی جاتی ہے اس کی ترقی و تعمیر میں آپ کا برابر کا حصہ ہے‘ امید کرتی ہوں کہ آپ کا تعاون و مدد مجھے، میرے ادارے کو ہمیشہ اسی طرح حاصل ہوتا رہے گی، جزاک اللہ خیر۔
بہن عشنا کوثر سردار قارئین کی پُرزور فرمائش پر اپنے سلسلے وار ناول کے ہمراہ آنچل کے صفحات پر جلوہ افروز ہیں امید ہے کہ آپ کو ان کی یہ تحریر بھی پسند آئے گی۔
اب بڑھتے ہیں اس ماہ کے ستاروں کی جانب
اس ماہ کے ستارے
عشنا کوثر سردار، صدف آصف، عالیہ توصیف، حرا قریشی، انعم خان، ندا حسنین، صدف ریحان گیلانی۔

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close