Aanchal May-17

ہمارا آنچل

ملیحہ احمد

سیدہ دائمہ نقوی
السلام علیکم! ڈئیر آنچل قارئین کیا حال ہے؟ یقینا سب ٹھیک ٹھاک ہی ہوں گے۔ میرا نام سیدہ دائمہ نقوی ہے‘ آزاد کشمیر ضلع مظفر آباد کے ایک خوب صورت گائوں کھن بانڈی سے تعلق رکھتی ہوں۔ 28 مئی کو اس جہاں فانی میں تشریف لائی‘ ہم چھ بہن بھائی ہیں‘ تین بہنیں اور تین بھائی میرا نمبر پہلا ہے۔ آنچل سے رشتہ تو کافی پرانا ہے‘ کالج میں ہم دوستیں ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ کرکے آنچل پڑھتے تھے۔ اب 2012ء سے اپنا آنچل منگواتی ہوں کیونکہ کالج سے فارغ ہوچکی ہوں۔ اب پرائیوٹ ایم اے اردو اور ساتھ ٹیچنگ کررہی ہوں‘ کافی عرصے سے آنچل میں تعارف بھیجنے کا سوچ رہی تھی۔ بھائی اور ابو سب ہی میرے ڈائجسٹ پڑھنے کے شوق سے الرجک ہیں لیکن کیا کروں‘ ان ڈائجسٹوں اور آنچل ڈائجسٹ کی وجہ سے زندگی میں مزہ ہے۔ اللہ تعالیٰ آنچل کو مزید ترقی دے‘ آمین۔ میری پسندیدہ رائٹر زسمیرا شریف طور‘ عفت سحر طاہر اور نمرہ احمد ہیں۔ پسندیدہ ناول دشت آرزو‘ محبت دل پہ دستک‘ قراقرم کا تاج محل اور یہ چاہتیں یہ شدتیں ہیں۔ اس کے علاوہ سمیرا شریف کی ہر اسٹوری شوق سے پڑھتی ہوں‘ میری آئیڈیل شخصیت حضرت غازی عباسؓ ہیں۔ قیمتی متاع حیات میرے ابو ہیں‘ اللہ تعالیٰ ان کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم رکھے‘ آمین۔ بہن بھائیوں میں مسرور نقوی سے میری زیادہ دوستی ہے‘ بہت لونگ اور کیئرنگ ہے۔اس کے علاوہ آفاق نقوی بھی اپنی شرارتوں کی وجہ سے زیادہ پسند ہے۔ امی ہمارا ہر درد خود پر لینے والی ہیں‘ آئی لو مائی مدر۔ اب آئوں اپنی پسند نا پسند کی طرف تو مجھے سردیوں کی برستی بارشیں اور دھند والا دن بہت پسند ہے۔ فیورٹ ڈش بریانی اور حلوہ ہے‘ کلرز ریڈ اور فیروزی پسند ہیں۔ میک اپ میں کاجل اور لائنر اچھا لگتا ہے۔ جیولری میں بریسلیٹ پہن لیتی ہوں‘ رشتوں کا حساس کرنے والی لااُبالی سی لڑکی ہوں۔ زیادہ لمبے شوق نہیں پالتی‘ میری خواہش ہے کہ کربلا کا میدان دیکھوں اور گھنٹوں دریائے فرات کی موجوں کو تکتی رہوں کہ اس کا پانی لینے غازی عباسؓ آئے تھے۔ پسندیدہ وقت کالج لائف ہے‘ میں ہمیشہ اپنے اساتذہ کی فیورٹ اسٹوڈنٹ رہی ہوں۔ ہر ٹیچر میری فیورٹ ہے کیونکہ میری شخصیت کو نکھارنے میں سب کا ہاتھ ہے‘ دوستوں کی لسٹ زیادہ طویل نہیں سمیرا احمد‘ انعم‘ فرحت‘ روبی‘ عائشہ گیلانی‘ بشریٰ سرور میری کالج فرینڈز ہیں۔ اس کی علاوہ صباحت صباح آف چناری کی سسٹر ناجیہ آپی سے بھی میری اچھی فرینڈ شپ ہے۔ اسکول میں سارے فی میل اسٹاف اور اسٹوڈنٹس کے ساتھ میری خاصی دوستی ہے۔ ایسے لوگ پسند ہیں جو رشتوں کے تقدس کا احساس کریں‘ اپنی دولت پر غرور نہ کریں اور دور ہوتے ہوئے بھی دوری محسوس نہ ہونے دیں۔ میری خوبیاں اور خامیاں میری امی یا بھائی آفاق بتاسکتے ہیں کیونکہ میرا یہ بھائی ہر ایک کو اپنے نظریے سے دیکھنے کا عادی ہے۔ اب میرا تعارف پڑھ کے بھی خوب ریکارڈ لگائے گا‘ تعارف کافی لمبا ہوگیا‘ اجازت چاہوں گی‘ اللہ حافظ۔
بحیرہ نیلم
پیاری پیاری اور میٹھی فرینڈز آپ سب کی خدمت میں آداب عرض ہے‘ آج آپ کی محفل میں مستقبل کی نامور مصنفہ (آہم)ماہ بدولت تشریف لائی ہیں‘ میں نے سوچا کہ اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ انمول لمحے آپ کی خدمت میں ہی گزار لوں۔ اب آتے ہیں تعارف کی طرف‘ میرا نام بحیرہ نیلم ملک بارہ سال اسکول کو زینت بخشنے کے بعد اب جناب کالج کو چار چاند لگانے کے لیے فرسٹ ائیر کی تیاری کررہے ہیں ویسے تو کالج میں کبھی مجھے حمیرا تبسم کے نام سے جانتے تھے لیکن سبھی گھر والے بحیرہ کے نام سے جانتے ہیں۔ مابدولت 7 اکتوبر 1996ء کو اس دنیا میں تشریف لائی لہٰذا عمر عزیز کی سترہ بہاریں گزار چکے ہیں۔ اسٹار میزان ہے‘ ہر چیز میں توازن رکھتی ہوں اور انصاف پسند ہوں۔ کہانیاں پڑھنا اور لکھنا بہت پسند ہے اور شاعری بھی کرلیتی ہوں (ماڑی چنگی)۔ اس کے علاوہ ہر کام میں ماہر ہوں سوائے کوکنگ کے کیونکہ ہمارے گھر میں مجھے کام کرنے ہی نہیں دیتے (خوش قسمتی) ماہ بدولت سب سے چھوٹے جو ہوئے۔ سب سے بڑی بہن ہے ثمرہ ‘ شادی شدہ ہیں۔اس کے بعد بھائی ہیں کامران اور ان کی بیوی سونیا اور 8 ماہ کا ڈیزی جو کہ گھر بھر کا لاڈلا ہے۔ اب باری آتی ہے منجھلی بہن سمیرا جبین کی یہ ٹیچر ہیں بقول اس کے گھر میں اس کی جتنی مٹی پلید ہوتی ہے اگر اس کے اسٹوڈنٹس دیکھ لیں تو اس سے ڈرنا ہی چھوڑدیں‘ سمیرا بہت انتہا پسند ہے محبت بھی انتہا کی اور نفرت بھی۔ اس کے بعد نمبر آتا ہے ماہ بدولت کی جی تو اب چلتے ہیں ہماری پسند اور ناپسند کی طرف ‘ بلیک کلر بے حد فیورٹ ہے خوب صورتی کی دلدادہ ہوں۔ موتیا کا پھول بہت پسند ہے‘ منافق لوگ پسند نہیں۔ میٹھے میں برفی بہت پسند ہے اور بریانی بھی بہت شوق سے کھاتی ہوں‘ ڈرائونی فلمیں بہت پسند ہیں۔ سنگرز میں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان پسند ہے۔اے بی سی میں این پسند ہے اور الف ب میں ن بہت پسند ہے۔ دوستیں بہت بنائیں بقول میری دوست کے کہ تم تو راہ چلتوں سے بھی دوستی گانٹھنے بیٹھ جاتی ہو‘ جی ہاں یہ سچ ہے کہ میں دوستیں بہت جلد بنالیتی ہوں۔ بہترین دوست صاعقہ شہزادی ہے جو کہ درس جاتی ہے اور کالج میں ماریہ حیات زندہ آباد۔ اس کے علاوہ کزنز میں صباء‘ عظمیٰ‘ مقدس‘ ثوبیہ‘ باجی‘ ثمینہ اورباجی روبینہ ہیں۔ چھوٹے اور خوب صورت بچے بہت پسند ہیں اور ٹینشن بہت لیتی ہوں (اسی لیے صحت مند ہوں‘ ہاہاہا)۔ غصہ بھی بہت آتا ہے مگر اب اپنی اس عادت کو کنٹرول کررہی ہوں‘ چھوٹی قمیص اور بیلٹ والی شلوار پسند ہے۔ اموشنل بہت ہوں اگر ٹی وی میں بھی کوئی رونے والا سین دیکھ لوں تو آنسو نکل آتے ہیں۔ اسکول بہت یاد آتا ہے لیکن اب کالج کی دنیا میں خود کو ایڈجسٹ کرہی لیا ہے‘ میری سبھی ٹیچرز بہت اچھی ہیں۔ مس نوشین‘ مس سدرہ جاوید‘ مس نویلہ‘ مس عطوفہ اور مس نبیلہ میری ٹیچرز ہیں۔ اپنی آنکھیں بہت پسند ہیں کیونکہ آنکھوں سے ہی انسان دل کا حال معلوم کرسکتا ہے۔ فارغ وقت میں پینٹنگ کرتی ہوں (جی ہاں مابدولت بہت بڑے مصور بھی ہیں آہم)۔ اس کے علاوہ ہاتھ بھی دیکھ لیتی ہوں‘ ہاتھوں کی لکیروں پر یقین تو نہیں لیکن کئی باتیں سچ نکل آتی ہیں‘ سحر نام بہت پسند ہے۔ فیورٹ ناول دل دادیس ہے‘ جسے ثمرہ بخاری نے لکھا تھا‘ رومانٹک لوگ بہت پسند ہیں اور … ارے کہیں آپ تھک تو نہیں گئے ‘ سدا ہنستے رہیے‘ مسکراتے رہیے اور دعائوں میں ہمیشہ یاد رکھیے گا‘ اللہ حافظ۔
عفیفہ مریم
ہیلو! ڈئیر آنچل فیملی اور پیارے قارئین السلام علیکم! اور رمضان المبارک کی ڈھیر ساری رحمتیں مبارک ہوں‘ دیکھئے آج آپ سے ملنے کون آیا ہے‘ ارے اُدھر کہاں دیکھ رہے ہیں‘ میں اِدھر ہوں آپ کے سامنے پہچانا؟ نہیں نہ… ہاں جی پہنچائیں گے ہم پہلی بار جو مل رہے ہیں‘ چلئے آب تو ملتے ہی رہیں گے‘ ان شاء اللہ۔ اب ہوجائے تعارف میں آنچل کی سات سال پرانی قاری ہوں مگر کبھی آنچل فیملی میں شامل نہیں ہوئی چونکہ اب شمولیت اختیار کرنے کا ارادہ ہے تو سوچا پہلے تعارف کروانا ضروری ہے تو جی ماہ بدولت کو عفیفہ مریم کہتے ہیں 23 مارچ کو دنیا میں آکر وہاڑی کو رونق بخشی۔ سات بہن بھائیوں میں ماں باپ کی لاڈلی ہونے کا شرف حاصل ہے بھئی سب سے چھوٹی ہوں۔ میرے علاوہ چار بھائی اور دو بہنیں ہیں‘ سب شادی شدہ اور خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔ سب سے بڑے بھائی الطاف حسین ان کے چار بچے ہیں‘ ابو سفیان‘ عائشہ ثناء‘ نعمان علی اور عثمان علی۔مشتاق بھائی کا ایک بیٹا ہے محمد حمزہ مشتاق۔ آپی مقدس کے تین‘ فہد ‘ مناہل‘ ماہم۔ عمران بھائی کو ابھی باپ بننے کا شرف حاصل نہیں ہوا۔ حسن بھائی کی ایک بیٹی عدینہ حسن جبکہ نازیہ آپی کا ایک بیٹا ہے‘ محمد انسب۔ میں اپنے ماں باپ کی لاڈلی ابھی عیش کی زندگی بسر کررہی ہوں۔ بہن بھائیوں میں عمران بھائی کی لاڈلی ہوں‘ بھابیاں سب اچھی ہیں بُری جب لگتی ہیں جب بچوں کو ڈانٹیں یا ماریں‘ ویسے اچھی ہیں‘ میرا بہت خیال رکھتی ہیں۔ میری تعلیم ابھی جاری ہے ‘ کوکنگ‘ سلائی‘ کڑھائی ہر کام میں ماہر ہوں ‘ اچھی اور بُری عادتیں بتاتی چلوں۔ اچھی عادتیں‘ جھوٹ سے پرہیز کرتی ہوں‘ پانچ وقت کی نماز پابندی سے اداکرتی ہوں‘ کوشش کرتی ہوں کسی کا دل نہ دکھائوں‘ خوش اخلاق ہوں۔ بُری عادتیں‘ غصہ بہت جلدی اور بہت زیادہ آتا ہے‘ ہر کسی پر جلدی اعتبار کرلیتی ہوں جس کی وجہ سے نقصان اٹھاتی ہوں۔ تنہائی پسند ہوں میری اس عادت کی وجہ سے میرے گھر والے بہت بے زار ہیں بقول میرے گھر والوں کے میری دوستوں کی گنتی مشکل ہے‘ کچھ خاص فرینڈز یہ ہیں نذرا‘ نوشی‘ تہمینہ‘ نازیہ‘ عاصمہ‘ شہلا‘ شاہینہ‘ ندا میری بیسٹ فرینڈ ہے مگر قسمت نے اسے مجھ سے دور کردیا‘ اللہ اسے میرے حصے کی خوشیاں بھی عطا کرے‘ آمین۔ فیورٹ کلر سفید‘ فیورٹ ڈش بریانی‘ فیورٹ تاریخ14 فروری‘ فیورٹ دن جمعتہ المبارک۔ فیورٹ شخصیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ‘ فیورٹ ملک سعودی عرب اور فیورٹ ڈائجسٹ آنچل۔ جی ہاں آنچل میرا آپ کا اور ہم سب کا فیورٹ ڈائجسٹ ہے کیونکہ یہ آنچل ہی ہے جو ہماری تنہائیاں اور پریشانیاں اپنے اندر چھپالیتا ہے‘ مجھے آنچل کا بہت بے چینی سے انتظار رہتا ہے۔ ہم سب کالج کی فرینڈز مل کر پڑھتی ہیں‘ بہت انجوائے کرتی ہیں مگر ان دنوں سب تنہا تنہا‘ آئی مس یو فرینڈز۔ آنچل کی تمام رائٹرز بہت اچھا لکھتی ہیں‘ عشنا کوثر سردار‘ نازیہ کنول نازی‘ راحت وفا‘ سمیرا شریف‘نادیہ فاطمہ‘طلعت نظامی سب بہت اچھا لکھتی ہیں۔ میری طرف سے تمام آنچل فیملی کو ڈھیروں سلام و دعا۔ ایک ریکوئسٹ ہے‘ میری پیاری امی جان بیمار رہتی ہیں‘ ان کے لیے دعائوں کی طلب گار ہوں‘ اللہ حافظ۔
شریفاں رمضان
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ! آنچل اسٹاف اور تمام پڑھنے اور لکھنے والیوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام۔ مابدولت کانام شریفاں رمضان ہیںجی تو ہم نے 14 اگست 2000ء کو اس دنیا میں قدم رکھا‘ ضلع راجن پور کے ایک چھوٹے سے گائوں رقبہ نبی شاہ میں رہتی ہوں۔ پانچ بہنیں اور تین بھائی ہیں‘ دو بہنوں اور ایک بھائی سے چھوٹی ہوں‘ بڑی آپی شادی شدہ ہیں‘ ایک کیوٹ سی بھانجی ہے جس کا نام علینہ ندیم حیدر ہے۔ میں سب باتیں اپنی دوست سے شیئر کرتی ہوں‘ جس کا نام سعیدہ فرید ہے وہ میری سویٹ دوست ہے۔ اب آتے ہیں برائیوں اور اچھائیوں کی طرف کیونکہ مجھے نہیں پتا کہ مجھ میں زیادہ برائی ہے یا اچھائی‘ آپ خود اندازہ لگالیجیے گا تو جناب مجھے غصہ کم آتا ہے جب آتا ہے تو کنٹرول نہیں ہوتا جب دس منٹ تنہا رہوں یا آنچل ہاتھ میں آئے تو غصہ غائب ہوجاتا ہے۔ میری خوبیاں‘ میرا نادان دل کسی کو بھی مصیبت میں دیکھ کر بہت تڑپتا ہے۔ ایک مزے کی بات یہ ہے کہ جیسا میں سوچتی ہوں ویسا ہوتا ہے (ہاہا ہی ہی)۔ پوری کوشش کرتی ہوں کہ پانچ وقت نماز ادا کروں مگر ایسا نہیںہوتا۔ حجاب کرتی ہوں‘ یہ اچھی عادت مجھے آنچل سے ملی ہے‘ آنچل سے ہمارا تعلق زیادہ پرانا نہیں 2010ء سے ہے۔ کھانے میں جو مل جائے کھالیتی ہوں‘ کوکنگ اچھی کرلیتی ہوں‘ پسندیدہ کلرز‘ بے بی پنک‘ وائٹ ہے۔ موسم کوئی پسند نہیں میرا خیال ہے کہ دل کا موسم اچھا ہو تو باہر کا موسم کوئی معنی نہیں رکھتا‘ فارغ اوقات میں آنچل پڑھتی ہوں‘ فیورٹ شاعر وصی شاہ اور احمد فراز ہے‘ رشتوں میں ماں اور دوستی کا رشتہ پسند ہے۔ فیورٹ ہستی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس ہے ‘ اللہ تعالیٰ ہم کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے‘ آمین۔ فیورٹ کتاب قرآن پاک ہے اب تعارف لمبا ہوچکا ہے خیر لگتا ہے کہ اب آپ لوگ بھی بور ہونے لگے ہیں لو جی جناب ہم آپ کی جان چھوڑنے ہی لگے مگر ان الفاظ اور دعا کے ساتھ کہ اللہ آپ سب کو ہمیشہ خوش رکھے۔ میرے پیارے آنچل کو دن دگنی اور رات چوگنی تررقی دے‘ آمین‘ دعائوں میں یاد رکھیے گا‘ اجازت چاہتی ہوں ‘ رب راکھا۔

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close