Aanchal Oct-18

سرگوشیاں

مدیرہ

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔
اکتوبر ۲۰۱۸ کا آنچل مطالعہ کے لیے حاضر ہے۔
اسلامی سال نو کا آغاز ہوچکا ہے۔ تمام قارئین کو نیا ہجری سال مبارک ہو۔ قابل تدبر بات ہے کہ اسلامی سال کا اختتام بھی اللہ کے حضور سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربانی کرکے ہوتا ہے اور ابتدا بھی خون حسینؓ سے رنگین ہے۔
میدان کربلا محض اطاعت و فرماں برداری کا مظہر ہی نہیں بلکہ جرأت و استقلال، ایثار و قربانی، عزم و شجاعت اور وفا و یقین کا استعارہ ہے۔ میدان کربلا کی تپتی ریت پر پیاس سے بلکتے بچے ہوں یا باپردہ عفت مآب بیبیاں، باوفا بھائی ہوں یا جانثاران حسینؓ۔ تاریخ کی پیشانی پر یہ سارے نفوس قدسیہ اپنی سچائی، بے خوفی، جاں نثاری اور ایمان پر یقین کے باعث چمک رہے ہیں۔ شہ خوش خصال نے اپنی اور اپنے ساتھیوں کی قربانی دے کر دنیا کو فتح کے ایک نئے مفہوم سے روشناس کروایا۔ اللہ سبحان و تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں صبر و رضا کی اس راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے جو بندگی کی معراج ہے۔
اس بار جس طرح عید الاضحیٰ پر امن طریقے سے منائی گئی‘ تبدیلی کا عمل بغیر کسی تنازع کے مکمل ہوا اسی طرح دعا ہے کہ محرم الحرام کا مہینہ بھی مذہبی ہم آہنگی کے ساتھ بخیر و خوبی اختتام پذیر ہو کہ امن و اتحاد ہی وقت کا اہم تقاضا ہے۔
…٭اس ماہ کے ستارے٭…
راحت وفا‘ شبانہ شوکت‘ ریحانہ آفتاب‘ راشدہ رفعت‘ شازیہ الطاف‘ ندا حسنین

Show More
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close