Hijaab Nov-18

بات چیت

مدیرہ

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ!
نومبر 2018ء کا حجاب بطور سالگرہ نمبر آپ کے ذوق مطالعہ کی تسکین کے لیے حاضر ہے۔
الحمدللہ حجاب نے اپنی اشاعت کے تین سال مکمل کرلیے اور بے شک اس نئے پرچے کو اس مقام تک پہنچانے میں ہماری لکھاری بہنوں اور قارئین نے بھرپور ساتھ دیا۔ پلٹ کر دیکھیں تو ابھی کل کی سی بات لگتی ہے جب آپ اور ہم مل کر ایک نئے پرچے کے لیے مشاورت کررہے تھے اور آج تین سال کا عرصہ گزر گیا، وقت دبے پائوں کیسے سرک جاتا ہے کچھ خبر ہی نہیں ہوتی۔
دیکھا جائے تو یہی حال ہماری بھاگتی دوڑتی زندگی کا ہے جو اس تیزی سے گزر رہی ہے جیسے بند مٹھی سے ریت پھسل جاتی ہے۔ بے شک گردش لیل و نہار وہی ہے‘ گردش ماہ و سال وہی ہے لیکن ہر کوئی اس قدر مصروف ہے کہ وقت کی کمی کا شکار نظر آتا ہے۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ اے کاش ہم اپنی زندگی کے اصل مصرف و مقصد کو پہچان سکیں۔ جس مقصد کے لیے ہمارے رب نے ہمیں اس دنیا میں بھیجا ہے، اسے کامیابی کے ساتھ حاصل کرلیں اور اس امتحان گاہ سے لوٹتے وقت مطمئن ہوں تاکہ بروز حشر اللہ سبحان و تعالیٰ اور پیارے رسولﷺ کے سامنے شرمندگی نہ ہو، آمین۔
حجاب کا سفر بھی کامیابی سے جاری و ساری ہے اور امید ہے اس سفر میں ہمارے لکھاری اور قارئین کا بھرپور تعاون ہمیں حاصل رہے گا۔ اس نو خیز پودے کی آبیاری میں مدیر اعلیٰ مشتاق احمد قریشی کی کاوشوں کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، بے شک جس خلوص اور لگن سے اس پودے کو سینچا گیا وہ دن دور نہیں کہ بہت جلد یہ سایہ دار شجر بن کر سب کے سامنے آئے گا اور آج بھی جو بہار ہے وہ سب ان ہی کی کوششوں کی مرہون منت ہے۔
ہماری اکثر قارئین سلسلوں میں شمولیت کے لیے ہم سے اجازت مانگنی ہیں یہ تمام سلسلے آپ بہنوں کی شمولیت کے لیے ہی شروع کیے جاتے ہیں اور آپ کی ارسال کردہ نگارشات سے ترتیب دیے جاتے ہیں۔
بہت سے نئے سلسلے آپ بہنوں کی فرمائش پر شروع کیے گئے ہیں اب یہ آپ کو کیسے لگتے ہیں اور مزید سلسلوں کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے ہمیں ضرور اپنے تبصروں کے ذریعے آگاہ کریں۔
حجاب کی سالگرہ کی ڈھیروں مبارک باد اللہ آپ سب کو شاد و آباد رکھے۔
}…اس ماہ کے…{
یاسمین نشاط، صدف آصف، نزہت جبین ضیاء، نادیہ احمد، سباس گل، زونا حرم، صباحت رفیق چیمہ، کائنات غزل، معافیہ شیخ، حرا قریشی۔

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close