Aanchal Apr-18

ہمارا آنچل

ملیحہ احمد

ا م سلمیٰ بخاری
السلام علیکم! رائٹرز اینڈ ریڈرز کیسے ہیں آپ سب‘ یقینا ٹھیک ہوں گے(جوبیمار ہیں ان کومیری طرف سے دعا)
نام تو آپ نے پڑھ ہی لیاہوگا‘ ہم پانچ بہن بھائی ہیں‘ میرا پانچواں نمبر ہے‘ 25مئی کوتپتی دوپہر میں اس دنیا میں آنکھ کھولی۔ اس لحاظ سے میرااسٹار جوز ہے‘ (اس لیے تو غصہ زیادہ آتا ہے)میرے پانچ بھائی ہیں‘ بہن میری چار کیونکہ عرفان حیدر میرے بہنوئی ہیں اورایک ہمارے منہ بولے بھائی ہیں تواس لیے چار ہوئے ناں‘ کاسٹ ہماری سید ہے۔
ضلع جھنگ صدر کے گائوںموضع پیروالا سے تعلق رکھتی ہوں‘ ہم سب کزنز کوڑے شاہوالا میں رہتے ہیں ہم لوگ زمیندار ہیں‘ میرے ابو کانام مختارحسین شاہ ہے‘ یہ تو ہوگیا حوالہ‘ اب آتے ہیں دوسری باتوں کی طرف(آپ لوگ بور تو نہیں ہوگئے)ٹیچرز میں رخسانہ الیاس مغل اور سکینہ مغل اچھی لگتی ہیں۔ پڑھائی کا کچھ نہ پوچھیے سیدوں کی بیٹی ہونے کی وجہ سے زیادہ نہیں پڑھ سکی‘ خوبی اور خامیوں کی بات ہوجائے ‘خوبیاں ‘خوش اخلاق ہوں‘ دوستی کروں تو سچے دل سے نبھاتی ہوں‘ دوسروں سے جلدی گھل مل جاتی ہوں‘ ہرایرے غیرے سے نہیں‘ خامیاں‘ دوسروں پر بلاوجہ تنقید کرتی ہوں(بقول میری بہن کے) چھوٹی چھوٹی باتوں پہ غصہ آتاہے‘ تھوڑی اناپرست ہوں‘ چودھویں کاچاند مجھے اچھا لگتا ہے۔ تنہائی پسند نہیں ہوں سب کے ساتھ مل کر بیٹھنا اچھا لگتا ہے۔لباس میں ساڑھی‘ فراک‘ شلوار قمیص پسند ہے۔کھانے میں چکن پلائو‘ گوبھی‘ کریلے اور مسور کی دال پسند ہے‘ اور آلو پالک پسند ہے‘ پھلوں میں انگور‘ آلوبخارا اور ناشپاتی پسند ہے‘ کلر‘ میں ریڈ‘ پنک‘ بلیک‘ پسند ہے‘ ہلکی ہلکی بارش بہت پسند ہے‘ آندھی طوفان سے بہت ڈر لگتا ہے‘ فیورٹ رائٹر‘ عفت سحر طاہر‘ سمیرا شریف طور‘ نازیہ کنول نازی پسند ہے‘(نازی جی آپ اتنی دکھی کیوں رہتی ہیں) فیورٹ سنگرز راحت فتح علی خان‘ ادت‘ کمارسانو‘ الکاپسند ہے۔ فیورٹ شاعر‘ محسن نقوی‘ فراز احمد‘ مرزا غالب پسند ہے۔ مہندی لگانا اور کانچ کی چوڑیاں اچھی لگتی ہیں۔ پھولوں میں گلاب اور گل ہارپسند ہے‘ ڈائری لکھنا‘ گفٹ دینااور لینا بہت اچھا لگتا ہے۔ سلومیوزک سننا پسند ہے‘(اونچی آواز سے مجھے چڑ ہے) ناپسند ‘چاپلوسی ‘خالی باتیں کرنے والے لوگ مجھے اچھے نہیں لگتے‘ میری ایک دوست ہے میری کزن ( فرزانہ کومل) سائرہ لنگڑیال میں آپ سے دوتسی کرنا چاہتی ہوں(شوخ وچنچل بھی ہوں) میں اپنے امی‘ ابو کی لاڈلی بیٹی ہوں۔ (خوش نصیب ہوں ناں) زیادہ دوستی میری میرے بھائیوں میں سے عرفان حیدر‘ شہزاد حیدر سے ہے۔ انا شاہ شادی خانہ آبادی مبارک ہو۔ اللہ تمہاری جھولی خوشیوں سے بھردے‘ آمین۔
آنچل کے لیے شعر۔
؎بلا کی افراتفری ہے میری ذات میں لیکن
اس بے دھیانی میں بھی آنچل کا دھیان رہتا ہے
تانیہ الطاف
السلام علیکم! کیاحال چال ہے جی‘ کیسی گزررہی ہے لائف‘ ہم تو اللہ عزوجل کاکرم ہے فٹ اینڈ فائن ہیں۔
میرانام تانیہ الطاف ہے نک نیم تانی ہے‘ 1999 میں 15مئی کو اس خوب صورت سرزمین پر جلوہ گر ہوئی۔ پنجاب کے شہر راولپنڈی کے قریبی گائوں چک بیلی خان سے تعلق ہے۔ ہم ماشاء اللہ سے چھ بہن بھائی ہیں۔ دو بھائی اور ایک سسٹر مجھ سے بڑے ہیں میرانمبر چوتھا ہے پھر دوچھوٹے بھائی ہیں۔میں اپنی فیملی میں امی کے بعد دونوں چھوٹے بھائی (افضال احمد اور محمد عثمان) سے بہت بہت پیار کرتی ہوں۔ ان دونوں کے جھگڑنے پہ مجھے بہت غصہ آتا ہے‘ لیکن ان کے ایک جملے پر میرا سارا غصہ رفوچکر بھی ہوجاتا ہے(سوری آپی جان) اس کے معاملے میں ممتاز بھائی بیسٹ ہیں۔ غصہ نہیں کرتے‘ بس پیار ہی پیار لٹاتے ہیں۔ اب آجائیں میری لاتعداد خامیوں کی طرف۔ بلال بھائی سے پوچھ کربتارہی ہوں۔ جذباتی ہو‘ تھوڑی غیر سمجھدار ہو‘ اور اچھی عادتیں …حساس ہو‘ تھوڑی سمجھ دار بھی ہو‘ سگھڑ ہو‘ اینڈ A Cood Girl میں خود لکھوں تو میرے مطابق تو مجھ میں خامیاں یہ بھی ہیں کہ باتونی ہوں‘ غصہ آتا ہے اور جلدی اتر بھی جاتا ہے‘ جلد ہی تقریباً ہر کسی پہ اعتبار بھی کرلیتی ہوں جس کی وجہ سے بہت نقصان بھی ہوا۔ جیسی اندر سے ہوں ویسی ہی باہر سے بھی ہوں۔ پسند ناپسند کی بات کی جائے تو لباس میںلانگ شرٹ‘ ٹرائوزر‘ فراک اور چوڑی دار پاجامہ اور بڑا سا دوپٹہ پسند ہے۔ کھانے میں بریانی‘ اچار گوشت‘ اور اچھے سے پکوڑے پسند ہیں۔ سویٹ ڈش میں کسٹرڈ ‘جوس میں مینگو اور لیمن جوس ‘پھلوں میں سیب پسند ہیں۔
فیورٹ سینگر‘ راحت فتح علی خان‘ ملکو عطااللہ عیٰسی خیلوی‘ عارف اسلم۔
ہر نئی اور پرانی کتاب پڑھنا‘ ڈائجسٹ پڑھنا‘ ڈائری لکھنااور انٹرویوز لینا میری ہابیز ہیں‘ میرااسٹارثور ہے‘ یقین نہیں کرتی۔ پھولوں میں سرخ گلاب اور موتیا پسند ہے‘ موسموں میں بہار کا اور سردیاں پسند ہیں ‘جیولری میں بریسلیٹ یاپھر واچ‘کلر بلیک اینڈ بے بی پنک مجھے پسند ہے۔ شاعروں میں وصی شاہ‘ احمد فراز اور پروین شاکر کوشوق سے پڑھتی ہوں۔
دسمبر کی ٹھٹرتی شام سورج غروب ہوتا ہوا اور کاغذ قلم کاساتھ مجھے پسند ہے۔ سادگی پسند ہوں‘ دوست بنانا اچھا لگتا ہے مگر بناتی نہیں کیونکہ دوستوں نے اتنے سبق دیئے ہیں کہ مزید اسباق کی سکت اور خواہش باقی نہ رہی۔ دوستی اور محبت جیسے مقدس بندھن کوبدنام کرنے والے مجھے زہر لگتے ہیں۔ میری بیسٹ فرینڈ سمیرااور سائرہ ارم ہیں‘ میری شیئرنگ سمیرا کے بعد سائرہ سے ہی ہوتی ہے‘ دور بھاگتی ہوں لڑائی سے ‘ ماشاء اللہ سے والدین دنیا کاقیمتی اثاثہ ہیں لیکن اللہ پاک کی رضا کہ ہم باپ کی شفقت سے محروم ہیں‘ امی انتہائی صابر عورت ہیں‘ اللہ عزوجل ان کاسایہ تادیر ہمارے سروں پہ قائم ودائم رکھے اور میرے باباجانی کو اللہ عزوجل جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کریں(آمین ثم آمین)
مجھے عالمہ کاکورس کرنے کابہت شوق ہے‘ بٹ پرمیشن نہیں ہے مما کی۔ فیورٹ ایکٹر اجے دیوگن‘ سعدیہ امام‘ پریتی زنٹا‘ صباقمر۔بیسٹ سونگ‘ محبت بھی ضروری تھی ‘ بیسٹ کلام‘ حنا نصراللہ کا ہرکلام۔ اچھاجی اب اجازت چاہوں گی آپ بھی سوچ رہے ہوں گے ارے یہ کون ہے جو بولے ہی چلے جارہی ہے… ہاہاہا‘ تانیہ الطاف… آنچل فیملی کی ممبر بن کر بہت ہی خوش ہوں‘ اور مجھے ڈر لگتا ہے اللہ عزوجل سے‘ جانوروں سی‘ برے لوگوں سے‘ سسرال سے‘ فیملی کی دوری سے‘ اور سب سے زیادہ اندھیرے سے بہت زیادہ۔ اوکے جی اب میرا میسج… اپناہر رشتہ اللہ عزوجل سے بنائے رکھیں‘ خوشی اور غم میں بھی‘ وہ ہر حال اور ہر وقت آپ کو سننے والا اور دیکھنے والا ہے۔ آپ کو کبھی ناامید نہیں ہونے دے گا‘ دنیاوی شخصیات سے تعلق کو رد کرکے اس پاک ذات سے تعلق جوڑیں جو کہ شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے۔ ہربگڑا ہوا کام ہوجائے گا ہر مشکل حل ہوجائے گی۔ شرط یہ ہے کہ پختہ یقین اور ہر خواہش جائز ہونا‘ میرا تعارف پڑھ کر کیسا لگا بتائیے گاضرور ضرور‘ اللہ عزوجل آپ سب کوخوش وخرم رکھے(آمین)
حنا گل
السلام علیکم! میرا نام حنا گل ہے جبکہ مجھے جسٹ حنا پسند ہے‘ قلمی نام حنا نورین ہے آنچل میں بھی اسی نام سے تحریریں بھیجتی ہوں‘ ہم کل پانچ بہنیں اور دو بھائی ہیں‘ بڑی بہن کی شادی ہوگئی ہے‘ کاسٹ ہماری حسنی ہے۔ 9دسمبر کو اس پیاری سی کائنات میں رنگ بھرنے کے لیے آنکھ کھولی(ہاہاہا) اس نسبت سے اسٹار میر اقوس بنتا ہے۔ تعلیم بی‘ اے کیاہے اینڈ NTSمیں ٹیچنگ کی جاب کے لیے ٹیسٹ دے کرپاس ہوئی ہوں میرٹ میں بھی نام آیا ہے‘ بٹ پوسٹ خالی نہیں ہے‘ آپ سب سے گزارش ہے کہ دعا کریں کہ مجھے پوسٹ مل جائے‘ اب بات ہوجائے پسند ناپسند کی تو پسندیدہ رائٹرز نازیہ کنول نازی‘ سعدیہ امل کاشف‘ سمیرا شریف طور‘ سندس جبیں‘ اقرا صغیر احمد‘ فاخرہ گل وغیرہ ہیں۔ ڈریس میں مجھے شلوار قمیص‘ شرارہ ‘ غرارہ اینڈبلوچی سوٹس‘ پسند ہے جو کہ بناتی بھی ہوں‘ کلرز میں مجھے بلو‘ پنک‘ پرپل‘ یلو اینڈ ہر لائٹ کلرز پسند ہے کھانے میں جو بھی ملے کھالیتی ہوں‘ نخرہ نہیں کرتی شکر الحمد للہ‘ پرفیوم میں جس کی بھی خوشبو اچھی ہو لگالیتی ہوں خاص کر اوپن ‘ اینڈ یارڈلی‘ ای ٹی سی‘ سنگرز میں کوئی خاص اچھا نہیں لگتا‘ پھولوں میں ریڈ اینڈ پنک روز پسند ہے‘ مجھے گرمیوں کی دوپہر یں بہت اٹریکٹ کرتی ہیں‘ سکون فیل کرتی ہوں اس وقت‘ مجھے جوائنٹ فیملی سسٹم اچھا لگتا ہے جو کہ ہم نہیں ہیں۔ مجھے زیادہ بولنا بالکل اچھا نہیں لگتا‘ پسندیدہ مشغلہ ڈائجسٹ پڑھنا‘ ڈائری میں اشعار لکھنا‘ سلائی کرنا اینڈ بلوچی سوٹ بنانا‘ آنچل کی قارئین پروین افضل اچھی لگتی ہے میں آپ کی بے اولادی کے لیے دعا کروں گی‘ کوکنگ کابھی شوق ہے‘ بٹ بڑی سسٹر کی موجودگی میں کبھی کبھار ہی موقع ملتا ہے۔ میں تھوڑی حد تک حساس ہوں کسی کومصیبت یا پریشانی میں دیکھ لوں تو مدد کودل چاہتا ہے سوچتی ہوں کہ کاش میرے پاس زیادہ دولت ہوتی تو غریبوں کی مالی مدد کرتی‘ مجھے ہنس مکھ لوگ زیادہ پسند ہیں اور مغرور ‘ چالاک‘ دھوکہ باز اور شکی لوگ سخت برے لگتے ہیں اینڈ جو لوگ معمولی معمولی باتوں پر بات بے بات ہنستے ہیں ایسے لوگوں سے سخت نفرت ہے‘ جیسی خود ہوں ویسے ہی دوسروں کو بھی سمجھتی ہوں‘ ایک دفعہ ایک فرینڈ نے مجھے کہا تھا کہ تم بہت معصوم ہو‘ بچوں میں مجھے حارث(کزن) اینڈ کزن کی بیٹی حرانور بہت پسند ہے اسٹوریز میں مجھے ’’خدااور محبت‘‘ حریں عشق‘ اور تم میرے ہو‘ ریحانہ آفتاب کابہت پسند آیا۔ سائیکل چلانے کابہت شوق ہے جو کہ نہیں جانتی… میری سب سے بڑی خامی یہ ہے کہ میں غصہ کرتی ہوں‘ غصہ آبھی جاتا ہے اور چلابھی جاتا ہے دو منٹ کے لیے آتا ہے (ہاہاہا) بچپن میں بہت ضدی تھی اب شکر الحمد للہ ایسی نہیں ہوں میں۔ اپنے امی‘ ابو کی لاڈلی بیٹی ہوں امی کے کچھ کام اپنے ذمے لیے ہیں کیونکہ امی کو پریشان ہوتا نہیں دیکھ سکتی۔ میری فرینڈز کی لسٹ زیادہ نہیں ہے بس چند ایک لوگ ہیں ویسے ہر کسی سے گھل مل جاتی ہوں‘ بٹ جلدی ہر کسی سے فرینک نہیں ہوتی بلکہ آہستہ آہستہ کسی کی عادتیں وغیرہ دیکھ کر پھر دوستی کرتی ہوں۔ فرینڈز میں شبانہ‘ شکیلہ(ماموں کی بیٹیاں) ماہ پارہ(خالہ کی بیٹی) روبینہ‘ سعیدہ‘ نازیہ‘ انوشہ‘ سنعیہ‘ حمیراانور‘ سلمیٰ ‘صائمہ اور شہناز ہیں۔ آئیڈیل شخصیت نبی پاک حضرت محمدﷺ کے علاوہ اور کوئی ہوہی نہیں سکتا… فیورٹ شعراء میں علامہ اقبال‘ وصی شاہ‘ احمد فراز‘ محسن نقوی‘ ہیں۔ پانچ وقت کی نمازی ہوں شکرالحمداللہ اور میری آپ سب لوگوں کو بھی یہی نصیحت اور گزارش ہے کہ پلیز پلیز نماز باقاعدگی سے ادا کریں کیونکہ نماز ہر برائی سے روکتی ہے اینڈ جس اللہ پاک نے ہمیں اتنا بہت کچھ عطا کیا ہے ہم پر اتنا احسان کیاہے کیااس رب پاک کااتنا بھی ہم پر حق نہیں بنتا کہ ہم اس کی اتنی چھوٹی سی عبادت کرکے اپنے آپ کو قبر کے عذاب سے بچاسکیں کیونکہ قبر میں سب سے پہلے نماز کے بارے میں سوال ہوگا اور پھر نماز ہمیں ہر عذاب سے بچائے گی اور نماز پڑھ کر ہم آخرت میں بھی سرخرو ہوسکتے ہیں۔ اللہ پاک ہم سب کوپانچ وقت کانمازی بنائے اور ہدایت دے اور ہر گمراہی سے بچاکرنیک راہ پر چلنے کی توفیق دے ‘ آمین ثم آمین۔
اوکے فرینڈز ہمارا تعارف کچھ زیادہ ہی لمبا ہوگیا آخر میںآپ لوگوں سے یہ کہنا چاہوں گی کہ کسی کو دھوکہ نہ دیں ہر ایک سے مخلص ہو کررہیں مخلص ہو کر رہنے میں کیاہرج ہے۔
اجازت دے دیں اللہ حافظ بائے اینڈ ٹیک کیئر بتانا ضرور تعارف کیسا لگا…
سائرہ دائود
ڈیئر قارئین آداب! میرا نام کسی تعارف کامحتاج نہیں ہے اب اتنی بڑی شخصیت کو کون نہیں جانتا (آہم) چلیں کیا پتانہ ہی جانتے ہوں تو بتاہی دیتی ہوں۔ مابدولت کوسائرہ دائود کہتے ہیں۔ میں اس دنیا میں ہلچل مچانے کے لیے بارہ فروری کوحاضر ہوئی۔ میری پیدائش کاسن 1999ء ہے‘ میرا سب سے بڑ اخواب رائٹر بننا ہے۔ ہم چھ بہنیں او رایک بھائی ہے۔ میرا نمبر پہلا ہے‘ یہ تو ہوگیا جی تعارف اب آتے ہیں خوبیوں اور خامیوں کی طرف‘ میری خوبی یہ ہے کہ میں بہت ہی ملنسار اور باتونی ہوں‘ اور کسی کو ہرٹ نہیں کرتی۔ جو لوگ برے ہیں انہیں براہی سمجھتی ہوں‘ اب جی خامیاں یہ ہیں کہ لوگوں پراعتبار بہت جلد کر لیتی ہوں ‘ بقول شازیہ کے کہ مجھے تمہاری یہ دوعادتیں زہر لگتی ہیں۔ پہلی ناخن چبانااور دوسری فرضی کالر جھاڑنا۔ وعدہ کرکے بھول جاتی ہوں(بقول میری دوست فرح کے ) میرا فیورٹ مشغلہ بہنوں کو مار پیٹ کرنااور کتابیں پڑھنا ہے اور میری بڑی خواہش ہے کہ میں اپنے نانا جو کہ امریکہ میں رہائش پذیر ہیں ان کی طرح فرفر انگلش بولوں‘ اور اب پسند ناپسند۔ اپنی فوج سے بہت زیادہ محبت ہے۔ میر ی پسندیدہ رائٹر نمرہ احمد ‘فرحت اشتیاق‘ سمیرا شریف طور اور ہاشم ندیم ہیں۔ مجھے بارش بہت زیادہ پسند ہے‘ اور خوشبو میں مجھے بارش کے بعد گیلی مٹی کی خوشبو بہت پسند ہے۔ پرفیومز میں یوز نہیں کرتی کیونکہ پرفیوم سے مجھے چکر آتے ہیں‘ ہاں البتہ کبھی کبھی باڈی اسپرے یوز کرلیتی ہوں‘ پھولوں میں گلاب‘ اور کلی بہت پسند ہیں۔ کھلاڑیوں میں شاہد خان آفریدی اور محمد حفیظ پسندیدہ ہیں۔ فیورٹ عالم مولانا طارق جمیل اور ذاکر نائیک ہیں۔ میری پسندیدہ کہانیاں ٹوٹاہوا تارا‘ قراقرم کا تاج محل‘عبداللہ‘ خدا اور محبت اور جنت کے پتے ہیں اور سب سے موسٹ فیورٹ اسٹوری ’’دل سے نکلے ہیں جو لفظ‘‘ ہے۔ مجھے منافق اور دوغلے لوگ بالکل پسند نہیں ہیں۔ ناولز میں مجھے گھٹیا‘ رومینٹک ناول بالکل پسند نہیں ہیں۔ میری بیسٹ فرینڈز میں فرح‘ نادیہ کنول ‘ ام المبین اور فرحانہ ہیں۔ میری بیسٹ ٹیچر مس عظمیٰ فاروق ہیں اور میں اپنی دوست فرح سے صرف اس لیے تھوڑا سا جلتی ہوں(جھوٹ موٹ کا) کہ وہ مجھ سے پہلے کالج کیوں چلی گئی۔ آنچل بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ مجھے سب سے زیادہ محبت اپنے ابو سے ہے(امی جی آپ ناراض نہ ہوں آپ سے بھی ہے ) اوکے جی لگتا ہے آپ بہت بور ہوگئے ہیں۔ دعائوں میں یاد رکھیے گااور اپنے سے زیادہ دوسروں کا خیال رکھیے گا‘ اللہ آپ کا حامی وناصر ہو۔ اللہ ہمارے آنچل کو اور ترقی دے(آمین) اللہ حافظ۔
(الحمدللہ مسلسل اشاعت کے چالیس سال مکمل)

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close