Aanchal Apr-18

سرگوشیاں

مدیرہ

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔

اپریل 2018ء کا آنچل بطور سالگرہ نمبر حاضر مطالعہ ہے۔
آج یہ سطور تحریر کرتے شدید دبائو محسوس کررہی ہوں‘ کچھ سمجھ میں نہیں آرہا کہ کیا کیا جائے اور کیا نہیں‘ گزشتہ ماہ بھی آپ کے سامنے کاغذ اور دیگر اشیائے ضروری جو طباعت اور آپ تک پرچے کو پہنچانے میں مدد دیتی ہیں ایک دم سے مہنگا ہوجانا‘ پرچے کی ترسیل مختلف ذرائع سے ہوتی ہے ایک ڈاک خانے اور تمام بڑے شہروں کو ریلوے کے ذریعے کاغذ، طباعت جلد بندی کے ساتھ ساتھ ڈاک کا خرچ بھی آسمان سے باتیں کررہا ہے‘ ادارے کے افراد پریشان ہیں کیا آپ کے ان محبوب پرچوں کو بند کردیا جائے آخر قیمت کہاں تک بڑھائی جاسکتی ہے جن اداروں نے اپنے پرچوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ان کی اشاعت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے یقینا آج کے مہنگائی کے دور میں اشیائے صرف ضروری ہیں ان کی خریداری مقدم ہے رسائل و جرائد تو تفریح میں آتے ہیں انہیں ضروریات زندگی میں فوقیت نہیں دی جاسکتی۔ ہم خود حیران و پریشان ہیں کہ آخر کیا کریں آپ کا یہ ڈائجسٹ جب جاری ہوا تو اس وقت قیمت صرف ڈھائی روپے تھی اب مہنگائی کے ہاتھوں بڑھتے بڑھتے ساٹھ روپے ہوچکی ہے جبکہ معاصرین جرائد نے تو قیمت ستر روپے کردی ہے وہ مزید اضافے کی تیاری کررہے ہیں‘ آپ ہی بتائیں کہ ہم کیا کریں ڈالر کا ریٹ نہ ہمارے بس میں ہے نہ ہی آپ کے‘ کاغذ کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں اٹھارہ روپے کلو سے بڑھتے بڑھتے پچانوے چھیانوے روپے کلو تک پہنچ چکی ہے اور مزید اضافے کی خبریں آرہی ہیں آپ کے مشوروں کی روشنی میں ہم کوئی فیصلہ کرنے کے قابل ہوسکیں گے ایک تجویز یہ بھی آئی ہے کہ قیمت میں اضافے کے بجائے پرچے کو کتابی سائز پر لایا جائے جو فی الحال ممکن نہیں ہے یا پرچے کے کچھ صفحات کم کردیے جائیں اس بار بھی کاغذ جس دقت اور دشواری سے ملا ہے اللہ ہی جانتا ہے کیا کریں کیا نہ کریں کچھ سمجھ میں نہیں آرہا کچھ مشورے آپ ہی دیں تاکہ کوئی راہ سجھائی دے آپ کی ہی رہنمائی سے ہمیں کچھ روشنی میسر آئے گی۔
سالگرہ کے اس موقع پر ہم اپنی مصنفین جو اب بھی ہمارے ساتھ ہیں اور وہ بھی جو راہ عدم سدھار گئیں لیکن اپنے قلم سے ہمارے ساتھ تعاون کرتی رہیں دونوں کے مشکور ہیں اور اپنے ساتھیوں کے بھی جو ہر قدم پر آنچل ادارے کے ساتھ ہیں اللہ سبحان و تعالیٰ ہم سب کی پریشانیوں کو دور فرمائے، آمین، اب بڑھتے ہیں اس ماہ کے ستاروں کی جانب۔
{…اس ماہ کے ستارے…}
رفاقت جاوید، طلعت نظامی، سلمیٰ فہیم گل، نزہت جبین ضیاء، صدف آصف، سباس گل، ماورا

طلحہٰ، ریحانہ آفتاب۔

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close