Hijaab Oct-18

بات چیت

مدیرہ

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ!

اکتوبر کا حجاب حاضر مطالعہ ہے۔
ہم اللہ سبحان و تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کریں اُتنا ہی کم ہے الحمدللہ آپ کا حجاب اپنی اشاعت کا تیسرا سال جلد مکمل کرنے والا ہے اور یہ سب آپ سب قاری و لکھاری بہنوں کے باعث ہی ممکن ہوا اور ہم امید کرتے ہیں کہ اسی طرح آیندہ بھی آپ کا بھرپور تعاون ہمارے ساتھ رہے گا۔
کہتے ہیں کسی بھی قوم کا مزاج سمجھنا ہو تو اس کے ٹریفک کے نظام کو دیکھنا چاہیے‘ ٹریفک کا نظام قوم کے عمومی رویے کا عکاس ہوتا ہے‘ قانون کو توڑنا، دوسروں کو دھکا دے کر خود آگے بڑھ جانا، جلد بازی اور اپنی غلطی تسلیم نہ کرنا روز مرہ کا مشاہدہ ہی نہیں۔ ہمارا قومی مزاج بن گیا ہے۔ فی زمانہ عزت صرف اس انسان کی کی جاتی ہے جو کسی اعلیٰ عہدے پر فائز ہو جس کے پاس طاقت ہو یا جس سے آپ کا کوئی مفاد وابستہ ہو۔ ہم نے عزت کا معیار اور مفہوم بھی اپنی مرضی اور اپنے مفاد کا اپنا رکھا ہے‘ چمچہ گیروں اور چاپلوس قسم کے لوگوں کا ہجوم ہمیں اپنا احتساب کرنے کا موقع ہی نہیں دیتا‘ جھوٹی اور خوشامد پسندانہ تعریفیں ہماری سوچنے سمجھنے کی صلاحیتوں کو مفلوج کردیتی ہیں۔ ہمارے پاس اپنی غلطیوں کے جواز کے لیے کئی دلائل ہوتے ہیں لیکن دوسروں کی چھوٹی چھوٹی معمولی غلطیوں پر ان کی تضحیک کرنا اور انہیں ذلیل کرنا ہماری عادت نہیں فطرت بن گئی ہے۔ ہم اپنے سے زیادہ قابل لوگوں کو برداشت نہیں کرسکتے اور اپنے سے کم تر لوگوں کی عزت نفس کو مجروح کرکے ہم توقع رکھتے ہیں کہ عہدے کے باعث ہماری عزت کی جائے‘ عزت صرف انسان کی ہی ہوتی ہے اور بے شک عزت دینے والی اللہ کی پاک ذات ہی ہے۔
میں بھی آج یہ کیا باتیں لے بیٹھی‘ اب بات ہوجائے آپ کے حجاب کے حوالے سے میں ایک بار پھر شکریہ ادا کرتی ہوں قارئین‘ لکھاری اور ان سب کا بھی جو شوشل میڈیا کے ذریعہ آنچل و حجاب آپ تک پہنچانے میں ادارے سے تعاون کررہے ہیں‘ یہ آپ لوگوں کا ساتھ ہی جو حجاب تعقی کی جانب گامزن ہے اور ہمیں تھکن کا احساس ہونے نہیں دیتا‘ اللہ سبحان و تعالیٰ ہمارا ساتھ ہونہی برقرار رکھے‘ آمین۔ حجاب میں کچھ نئے سلسلے شروع کرنے ہیں اب آپ بہنیں حسن خیال میں اپنی رائے کا اظہار کریں کہ کون سے سلسلے پڑھنا چاہیں گی اور کو سے نئے سلسلے ہونے چاہیے‘ ہم آپ کی تحاریر اور خطوط کے منتظر ہیں۔
اب بڑھتے ہیں اس ماہ کے حجاب کی جانب۔
اس ماہ کے ستارے:
عائشہ تنویر‘ رشک حبیبہ‘ ایس اے نقوی‘ سمیرا سرفراز‘ طیبہ عنصر مغل‘ حیاء بخاری‘ بشریٰ سیال

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close