Hijaab Apr-18

ٹوٹکے

خدیجہ احمد

کچن ٹپس
اگر بے احتیاطی کے سبب مصالحہ تھوڑا سا بھی جل جائے تو پورا سالن بدمزہ ہوجاتا ہے۔ایسی صورت میں بچا ہوا مصالحہ ایک صاف دیگچی میں منتقل کریں اور پھر فی کپ گریوی کے حساب سے ایک چائے کا چمچ بٹر پی نٹ (Peanut Butter) شامل کرکے دوبارہ پکائیں‘ سالن کا ذائقہ جلا ہوا محسوس نہیں ہوگا۔
کوئی بھی کچا پھل مثلاََآم وغیرہ کاغذ کے بیگ میں ایک سیب کے ساتھ رات بھر کے لیے رکھ دیں۔ سیب سے خارج ہونے والی ایتھلن گیس (Ethylene Gas) کچے پھل کو ایک رات میں پکادے گی۔
اگر ابلے ہوئے چاول بچ جائیں توا ن سے مزید ایک اور ڈش تیار کرنے کے لیے تھوڑی سی پسی ہوئی دار چینی ‘ مکھن‘ چینی اور دودھ ڈال کر پڈنگ بنالیں یا پھر پھینٹے ہوئے انڈوں ‘ سویاسوس ‘ ہری پیاز اور حسب ذائقہ نمک اور کالی مرچ کے ساتھ سوتے کریں جھٹ پٹ مزید ار فرائیڈ تیار ہو جائیں گے۔
جب بھی یخنی بنانا ہو ہمیشہ زیادہ مقدار میں پکائیں اور چھوٹے بڑے پاسٹک کے بیگز (Bags) میں ڈال کر فریز کرلیں پھر جب کبھی سوپ یا سبزی پکانی ہوتو حسب ضرورت بیگ فریز سے نکالیں اور استعمال کریں۔
اگر براؤن شوگر کی گٹھلیاں بن جائیں تو جار میں تازہ ڈبل روٹی یا سیب کا ٹکڑا رکھ دیں گٹھلیاں نہیں بنیں گی ویسے براؤن شوگر کا جار اگرفریز میں رکھا جائے تو ابھی اس میں گٹھلیاں نہیں بنتیں۔
سوپ بناتے وقت اگر پین میں برف کی چند ڈلیاں ڈال دیں تو تمام چکنائی اکٹھی ہوکر سوپ کے اوپر آجائے گی اور اس طرح آپ بہ آسانی چمچ سے تمام چکنائی باہر نکال سکیں گی۔
مٹن یابیف جلدی گلانے کے لیے اسے پکانے سے کم ازکم دو گھنٹے پہلے سر کے لیمن جوس ‘ انناس جوس ‘ ٹماٹر یا پپیتے میں میرینیڈ (Marinade) ضرور کریں۔
خالص شہد قدرت کا ایسا عطیہ ہے جو کبھی خراب نہیں ہوتا۔ اگر آپ کو شہد کی رنگت کچھ دھندلی سی یا بدلی محسوس ہوتو اسے تیس سکینڈ کے لیے مائیکروویوان میں گرم کریں وہ پھر سے شفاف ہوجائے گا۔
محنت سے پکائے گئے سوپ میں اگر نمک زیادہ ہوجائے تو اس میں کچے آلو یا سیب کا ٹکڑا ڈال کر۱۰منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں ‘ نمک کا اثر خاصا کم ہوجائے گا۔ بعد میں وہ ٹکڑا سوپ سے نکال دیں اس کے علاوہ اگر ایک کھانے کا چمچ چینی بھی سوپ میں ڈال کر پکالیں تو نمک کی کڑواہٹ دور ہو جاتی ہے۔
سرخ مولی‘ گاجر یا سلیری (Celery) نرم پڑ جائیں تو انہیں شیشے کے پیالے میں کچے آلو کے ساتھ رکھیں اور پیالہ برف کے ٹھنڈے پانی سے بھر دیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے سبزیاں تروتازہ اور کرنچی (Crunchy) ہو جائیں گی۔
پلاؤ بریانی کے لیے جب پیاز کے لچھے فرائی کریں تو اس میں تھوڑی چینی چھڑک دیں ‘ پیاز جلدی سنہری ہوجائیں گے۔
سالن اگر پتلا رہ جائے تو اس میں ۵تا۶عدد کا جویا بادام کاپیسٹ شامل کردیں۔ سالن گاڑھا اور خوش ذائقہ ہوجائے گا۔
گریوی سے فالتو پانی خشک کرنے کے لیے ‘ چائے کے دو چمچ خشخاش توے پر ہلکا سا بھون لیں اب اس کی پیسٹ بنا کر سالن میں شامل کریں اور ہلکی آنچ پر پکالیں ‘ سالن گاڑھا ہوجائے گا۔
پکوڑوں کو نرم بنانے کے لیے اس کے آمیزے میں۲چائے کے چمچ گرم تیل شامل کریں۔
سخت پنیر کو نرم کرنے کے لیے کچھ دیر نمک ملے گرم پانی میں رکھ دیں۔
بندگوبھی پکاتے وقت اس کی بوْ پورے گھر میں پھیل جاتی ہے۔ اگر گوبھی پکانے کے دوران پین میں روٹی کا ایک ٹکڑا رکھ دیں تو بوْ نہیں پھیلے گی۔
فریج میں رکھنے سے مکھن سخت ہوجاتا ہے۔ اگر اسے استعمال سے پہلے کش کر لیا جائے تو وہ گرم ٹوسٹ پر بہ آسانی لگنے کے علاوہ میدے کی ’’ ڈو ‘‘ میں بھی اچھی طرح گندھ جاتا ہے۔
ادرک کا چھلکا چمچ سے اتار کر دیکھیں آپ چھری کا استعمال بھول جائیں گی۔
سیب ‘ کھیرے اور آڑو کے چھلکے ضائع مت کریں انہیں تازہ دھنیے ‘ ہری مرچوں ‘ ادرک ‘ ناریل ‘ نمک اور چینی کے ساتھ ملا کر پیسنے سے لذیذ اور غذائیت سے بھر پور چٹنی بنتی ہے۔ اسے دہی میں شامل کر کے اور رائتہ تیار کیا جاسکتا ہے۔
کوئی بھی دال پکاتے وقت اس میں مصالحے شامل کرنے سے پہلے اگر تھوڑی سی ہلدی اور گھی یا مکھن کا ایک چمچ ڈال کر کچھ دیر پکالیا جائے تو بالکل منفرد اور ذائقے دار دال بنتی ہے۔
سبزیاں پکاتے وقت جب تیل گرم کریں تو اس میں ایک چٹکی ہلدی ڈالنے کے بعد سبزیاں شامل کریں ‘سبزیوں کا قدرتی رنگ برقرار رہے گا۔
عام سبزیوں کی طرح سلاد کے پتے بھی تھوڑے سے تیل میں لہسن ‘ نمک اور مرچ شامل کرکے پکائے جاسکتے ہیں۔
جب بھی ثابت مرغی روسٹ کرنا ہوتو مصالحہ بھرنے کے بعد اسے زیادہ دیرتک نہ رکھیں تاکہ اس کی تازگی برقرار رہے اور جراثیم کو پنپنے کا موقع بھی نہ ملے۔مرغی کے اندر صرف تین چوتھائی حصے میں مصالحہ بھریں کیونکہ مصالحہ پکنے سے پھولتا ہے‘اگر اسے پورا بھر دیں گے تو وہ باہر نکل آئے گا۔مرغی کے اندر مصالحہ بھرنے کے بعد اس کاسینہ سوئی دھاگے سے سی کر بند کردیں پھر مرغی کی ٹانگوں کو مضبوطی سے مرغی کے ساتھ اور اس کے ونگز کو پیچھے کی طرف موڑ کر باندھ دیں۔مرغی روسٹ کے لیے تیار ہے۔
نمکین مکھن چھ ماہ تک جبکہ پھیکا مکھن صرف تین ماہ کے لیے فریزر میں محفوظ رہتا ہے۔
چقندر کی رنگت اور ذائقہ برقرار رکھنے کے لیے اسے صرف پندرہ منٹ تک بھاپ میں پکائیں۔
آلو کا مزیدار بھرتا بنانے کے لیے سب سے پہلے آلوبیک کریں۔اس کے بعد اس کا چھلکا اتار کر تھوڑے سے دودھ اور مکھن میں اچھی طرح میش کرنے کے بعد حسب ذائقہ مصالحے ڈال کر پکائیں۔اس طرح ذائقہ مزید بہتر ہوجاتا ہے۔
تین پاؤ چینی شربت کی خالی بوتل میں ڈال کر اوپر سے تھوڑا سانیم گرم پانی ڈال دیں چینی گھل کر شیرہ یعنی سیرپ بن جائے گی۔اب یہ بوتل احتیاط سے ڈھکن لگا کر فریج میں رکھ دیں۔ مہمانوں کی اچانک آمد پر آپ اسی سیرپ سے شربت ‘ اسکوائش یا سکنجبین تیار کرسکتی ہیں۔اگر یہ شیرہ آپ زیادہ دونوں تک محفوظ رکھنا چاہتی ہیں تو اس میں تھوڑا سا لیموں کا رس یاٹاٹری بھی ملادیں۔یادرہے کہ ایک بوتل کے لیے چٹکی بھرٹاٹری کافی ہوگی۔
بڑے کیک کو فریز کرنے سے پہلے اس کے سلائس بناکر ہر سلائس کے درمیان نان اسٹک پیپر رکھ دیں۔اس کے بعد کیک کو آپس میں جوڑ دیں اور فریزرمیں رکھ دیں۔اس طرح آپ پورے کیک کی بجائے ضرورت کے مطابق سلائسز نکال کر سرو کرسکتی ہیں۔
شہد یا کسی بھی طرح کاجماہوا سیرپ بوتل سے نکالتے وقت اگراسٹیل کا چمچ گرم پانی میں ڈپ کرکے استعمال کریں تو شہد یاسیرپ چمچ کے ساتھ نہیں چپکے گا۔

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close