Hijaab Apr-18

ذکر اس پری وش کا

زینب احمد

ذکر اس پری وش کا

رشک حنا
تمام حجاب اسٹاف، رائٹرز اور چلبلے قارئین کو السلام علیکم، 10 جون کی کڑکتی دھوپ اور گرمی میں ملک پاکستان کے شہر کھڈیاں خاص ضلع قصور کوٹ ڈوگراں والا کے علاقے میں اس دنیا کے اندھیروں کو دور کرنے کے لیے روشنی بن کے آئی (ہائے اللہ) اور جس دن اس دنیا میں تشریف لائی تو پورے ضلع کی بجلی کٹ گئی (ہے ناں کمال) تین بہنوں میں سب سے بڑی ہوں اور گھر کی رونق بھی (روتے ہوئے کو ہنسانا میرا مشغلہ ہے)۔
گھر میں اٹیچمنٹ زیادہ تر اپنی چھوٹی بہنوں اور ابو سے ہے مگر اپنی فرینڈز سے مثلاً عمیرہ، مدیحہ، اقرا، رافعہ،مہوش، عائشہ، طیبہ، رخسانہ، ثمرہ کے ساتھ بہت کلوز ہوں (یہ میرا سرمایہ حیات ہیں) بیسٹ ٹیچرز مس شمائلہ، مس نائلہ، مس صائمہ، مس منزہ، مس زوبیہ ہیں اب آتے ہیں پسند نا پسند کی طرف تو پنک، سرخ، بلیک، سفید اور پیلا میرے فیورٹ رنگ ہیں پسندیدہ شخصیت حضرت محمدﷺ، قائد اعظم، علامہ اقبال اور ذوالفقار علی بھٹو ہیں۔ فیورٹ رائٹرز عمیرہ احمد، نمرہ احمد، ہاشم ندیم اور بانو قدسیہ ہیں۔ فیورٹ شاعر علامہ اقبال، احمد فراز اور غالب ہیں فیورٹ سنگرز راحت فتح علی اور نصرت فتح علی خان ہیں اب بات کرتے ہیں خوبیوں اور خامیوں کی تو سنیے میں بہت کیئرنگ، حساس، صاف گو سب کے کام آنے والی ‘ بہت مخلص اور ذہین (بقول میری کزن شگفتہ کے) اور خامیاں چراغ لے کر بھی تلاش کرنے پر نہیں ملتیں ہر کسی پر اعتبار کرلیتی ہوں چاہے وہ گدھا ہی کیوں نہ ہو رات کو دیر تک جاگنا (بقول میرے ابو کے مجھے پاکستان اور بھارت کے بارڈر پر ہونا چاہیے) لباس میں لونگ شرٹ، ٹرائوزر اور فراک پسند ہے ایک بار کوئی دل سے اتر جائے توپھر اس کی طرف سے بہت محتاط رہتی ہوں۔
اک بار جس کو اپنی نظروں سے گرا دیں
اس شخص کو پھر دل میں بسایا نہیں کرتے
پڑھنے کا بے حد شوق ہے حتیٰ کہ ایک وقت ایسا تھا کہ میں جب تک کچھ پڑھ نہ لیتی تھی مجھے نیند نہیں آتی تھی روز ہر قسم کے میگزین، ناول اور کتابیں وغیرہ پڑھتی ہوں بڑی رائٹر اور شاعر ہ بننے کا شوق ہے دوست بنانا بہت اچھا لگتا ہے میرے نزدیک تو دوستی ایک انمول رشتہ ہے لیکن مجھے اس وقت بہت دکھ ہوتا ہے جب لڑکیاں دوستی کی آڑ میں اپنی ضرورت پوری کر کے مجھ سے دوستی توڑ دیتی ہیں اس وقت جس کو میں اپنی سب سے اچھی دوست سمجھتی ہوں وہ میری کلاس فیلو ہے اس کا نام عمیرہ ہے وہ مجھے سب سے الگ اور منفرد لگتی ہے اس کا بات کرنے کا انداز بہت اچھا ہے آج تک میری زندگی میں جتنی بھی دوستیں آئی ہیں ان میں سے وہ سب سے مختلف ہے اور مجھے بہت اچھی لگتی ہے میری چھوٹی سی دنیا ہے جس میں خوش رہتی ہوں اپنے پاپا سے بہت پیار کرتی ہوں۔ میرے پاپا ہی میری کل کائنات ہیں اللہ ان کا سایہ ہمیشہ ہمارے سر پر قائم رکھے،آمین۔
میری ہمیشہ سے یہی خواہش رہی ہے کہ میں کسی اعلیٰ مقام پر پہنچ جائوں بس یہی سوچ کر میں نے قلم اٹھایا اور یہ سب کچھ لکھ ڈالا مجھے امید ہے آپ میری اس خواہش کو پورا کرنے میں میری پوری مدد کریں گے اور مجھے مایوس نہیں کریں گے میں نے اپنے بارے میں سب کچھ اس لیے بتایا ہے تاکہ آپ میری خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے میرے اس بڑھائے ہوئے قدم کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے جیسا کہ میں آپ کو پہلے بتا چکی ہوں کہ یہ میری پہلی کاوش ہے مجھے اتنا تجربہ تو نہیں تھا مگر کوشش کی ہے کہ اچھا لکھ سکوں یہ سب میں نے بہت محنت اور لگن سے لکھا ہے اگر اس میں کہیں بھی کوئی کمی کوتاہی ہوگئی ہو تو پلیز در گزر کردیجیے گا۔
فائزہ شاہ
سب پڑھنے والوں کو محبت بھرا سلام میرا نام سیدہ فائزہ شاہ ہے اور میں ہزارہ کے پی کے خانپور کی رہنے والی ہوں 11 اگست 1997ء کو اپنے گھر میں رحمت بن کر اس دنیا میں آئی میرا اسٹار LEO ہے ہم پانچ بہن بھائی ہیں تین بہنیں ہیں اور دو بھائی میرا نمبر دوسرا ہے میں ایف اے کی اسٹوڈنٹ ہوں میری خامی یہ ہے کہ میں دوسروں پر جلدی یقین کرلیتی ہوں اور جب دھوکا کھاتی ہوں تو دل کرتا ہے ان کی جان لے لوں (خیر کبھی ایسا ہوا نہیں… ہاہاہاہا) کام کرتے وقت سونگ سنتی ہوں کیونکہ اس کے بنا کام کرنے میں مزہ نہیں آتا میرے خیال میں خوبی یہ ہے کہ زیادہ تر اپنا غصہ کنٹرول کرلیتی ہوں اور مجھے خوش رہنا اچھا لگتا ہے خواہش کی بات کریں تو میں پورا پاکستان دیکھنا چاہتی ہوں اور دنیا کے سارے کام کرنا چاہتی ہوں (معصوم سی خواہش میری)
اللہ سے دعا ہے میری یہ خواہش پوری ہوجائے، آمین۔ پسند کی بات کریں تو وائٹ، بلیک اینڈ پنک کلر پسند ہے ڈریسز میں فراک، لانگ شرٹ، چوڑی دار پاجامہ، دوپٹا اچھا لگتا ہے اور مجھے ہرفیشن اچھا لگتا ہے اور میں کرتی بھی ہوں جو مجھ پر اچھا لگے اور مجھے مستقبل میں ڈزائنر بننے کا شوق ہے جیولری میں بریسلیٹ، چین، رنگ اور کانچ کی چوڑیاں پسند ہیں پینٹنگ اور شاعری کرنا بھی پسند ہے خوب صورت مناظر اٹریکٹ کرتے ہیں اور پھر ان کو تصویر میں قید کرنا پسند ہے میٹھے میں میری جان ہے کھانے میں جو بھی پکا ہو کھا لیتی ہوں اور پکانے کا شوق بالکل بھی نہیں ہے بس کہتی ہوں کہ پکا ہوا مل جائے اور کھانے کے بعد اللہ کا شکر ادا کرنا نہیں بھولتی کہ وہ میری خطائوں کو بھول کر اپنی شان کے مطابق مجھے عطا کرتا ہے اور میری فیورٹ پرسنیلٹی حضرت محمد ﷺ ہیں، آواز میں جو آواز کانوں کو بہتر لگے وہ اچھی لگتی ہے گھر میں پودے لگانا مجھے اچھا لگتا ہے چاندنی راتیں اچھی لگتی ہیں اور چاند راتوں میں گھومنا پھرنا اچھا لگتا ہے مجھے سردیوں کی بارش اچھی لگتی ہے مہینوں میں رمضان کا مہینہ اچھا لگتا ہے اور عبادت کے لیے رمضان کی طاق راتیں بے حد پسند ہیں۔
میرا جملہ
’’پہلے خود کو اور اپنے دل کو ٹھیک کرلو پھر کسی دوسرے کو نصیحت کرو۔‘‘اب مجھے اجازت چاہیے کیونکہ میں جائوں گی تو آپ بتائیں گے کہ مجھ سے مل کر آپ کو کیسا لگا آخر میں اپنی لکھی گئی نظم کے ساتھ اجازت۔
بارش کی بوندوں کو
پھولوںپر
گرتے دیکھا تو
خیال آیا
کہ…
تم بھی بارش میں
بھیگتے ہوئے
کتنے اچھے لگتے گے…!
اعتسام چوہان
پیارے قارئین اور رائٹرز بہنوں کیا حال ہے آپ سب کا ‘غالباً آپ نے مجھے پہچانا نہیں ہوگا اور پہچانتے بھی کیسے کیونکہ میں پہلی بار محفل خصوصی میں شرکت فرما رہی ہوں۔
میرا اسم گرامی ہے اعتسام چوہان ہم ما شاء اللہ گیارہ بہن بھائی ہیں یعنی چھ بھائی اور پانچ بہنیں ہیں ‘ بہن بھائیوں میں بلحاظ ترتیب میرا پانچواں نمبر ہے بڑے بھائی اور بہن کی شادی ہو چکی ہے میرے دو بھتیجے اور ایک بھتیجی ہے یعنی آرزو، اریان اور نعمان، تینوں بہن بھائی بہت پیارے اور شرارتی ہیں اب آئیے ہم بات کرتے ہیں مابدولت کی پسند و ناپسند کی تو میری پسندیدہ شخصیت حضرت محمدﷺ ہیں اور پسندیدہ کتاب قرآن مجید ہے پھولوں میں مجھے گلاب اور سرسوں کے پھول بہت اچھے لگتے ہیں خوش بو کی بات کریں تو مجھے گیلی مٹی اور مہندی کی خوشبو پسند ہے کھانے کے بارے میں جو بھی مل جائے اللہ کا شکر ادا کر کے کھا لیتی ہوں کپڑوں میں مجھے سادہ شلوار قمیص پسند ہے جیولری میں بالیاں اور چوڑیاں اچھی لگتی ہیں رنگوں میں بلیک اور پنک پسندیدہ ہیں گلوکاروں میں حنا نصر اللہ، عارف لوہار، معصومہ، فرح انور، حمیرا چنہ اور فریحہ پرویز کے گانے کا انداز دل کو بہت بھاتا ہے رائٹرز میں نازیہ کنول نازی، سمیرا شریف طور، راحت وفا، فاخرہ گل، نزہت جبین ضیاء، رفعت سراج اور اقرا صغیر احمد پسند ہیں شاعروں میں ڈاکٹر محمدعلامہ اقبال، وصی شاہ، پروین شاکر، امجد اسلام امجد اور فیض احمد فیض بہت پسند ہیں بہت سی خوبیوں کے ساتھ مجھ میں کچھ خامیاں بھی ہیں گھر والوں کے بقول غصے کی بہت تیز ہوں غصہ آجائے تو کسی کی بات نہیں سنتی اور اپنی بات منوا کر ہی دم لیتی ہوں خوبیوں میں، میں پانچ وقت کی نمازی ہوں وقت کی بہت پابند ہوں اور پھر بہت زیادہ حساس بھی ہوں میری بہترین دوستوں میں مہوش یعقوب اور ردا ظفر شامل ہیں مہوش میری بچپن کی سہیلی ہے اب ان الفاظ اور جذبات کے ساتھ آپ سے اجازت چاہتی ہوں کہ اللہ قادر المطلق پاکستان کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے اگر کوئی بہن دوستی کرنا چاہتی ہو تو خوش آمدید۔
اقرا جٹ
شدتوں، الفتوں، چاہتوں اور تازگی بھرا سب کو سلام یخ سردی میں ٹھٹھرتی رات میں ہم آئے رات کے گیارہ بجے اس دنیا میں ہماری ادھر تشریف آوری ہوئی۔ اس پیاری سی شہزادی کو کہتے ہیں اقرا جٹ 24 نومبر میں پیدا ہوئی۔ پیارے سے شہر منچن آباد میں رہتی ہوں۔ دادی، دادا، نانی، نانا اور ایک چاچو اور ایک خالہ ہمیں اس دنیا میں چھوڑ کر خود رخصت ہوچکے ہیں ان کے لیے مغفرت کی دعا۔ آنچل، حجاب، خواتین، شعاع، کرن اور اب نئے افق بھی پڑھنے لگی ہوں سوچا کیوں نہ ’’پری وش‘‘ میں انٹری دی جائے ہم سات بہن بھائی ہیں پانچ بہنیں دو بھائی میں سب سے بڑی ہوں (ہاہاہاہا) نومبر کا مہینہ میرا فیورٹ ہے ایک اپنی برتھ ڈے دوسرا حجاب اور تیسرا ڈاکٹر محمد علامہ اقبال کی وجہ سے، سب ہی رنگ ہم پر کھل اٹھتے ہیں مہک جاتے ہیں مگر موسٹ فیورٹ پنک، بلیک اینڈ فیروزی کلر ہیں کوکنگ کا خاص شوق نہیں مگر کرنی پڑ جاتی ہے اکثر میری مما کے ہاتھ کا پکا کھانا کوئی ایک دفعہ کھالے تو ساری عمر انگلیاں چاٹتا ہے میرے ہاتھ میں بھی ماشاء اللہ ذائقہ بہت ہے مگر وہ کیا ہے کہ ہم تھوڑے کام چور ہیں۔ کھانے میں سب ہی تقریبا کھا لیتی ہوں سویٹ بہت زیادہ پسند ہے (اس لیے بہت سویٹ ہوں جلو مت ہاہاہاہا) کسٹرڈ، گول گپے، سموسے، چاٹ بہت پسند ہے چکن کڑاہی، گوبھی گوشت (صرف اپنے ہاتھ کا پکا ہوا) پالک گوشت اور ساگ پسند ہے آئی لو آرمی، اسپورٹس، گھڑ سواری، ہاکی، کرکٹ وغیرہ، فیورٹ ہستی حضرت محمدﷺ، قائد اعظم محمد جناحؒ اس کے بعد پاپا اور ایک مائی بیسٹ فرینڈ ہے (سمجھ جائیں) میرے بابا جانی کو خواب میں تین مرتبہ نبی پاکﷺ کی زیارت نصیب ہوئی ہے ۔ میں خود کو لکی سمجھتی ہوں آزمائشیں بہت ہیں ابھی بھی مگر کوئی بات نہیں جب اللہ پاک ساتھ ہے تو کیسا ڈر پسندیدہ شاعر وصی شاہ، احمد فراز، فیض احمد فیض اورڈاکٹر محمد علامہ اقبال ہیں ناول جتنے بھی پڑھے سب ہی ٹھیک ہیں سب میں کوئی نہ کوئی سبق ہوتا ہے ایک ناول ’’بے زباں خدا‘‘ بہت زیادہ اچھا لگا تھا لانگ فراک، جینز، شارٹ شرٹس، بیلٹ شلوار اور اوپر شارٹ شرٹ اینڈ لمبا دوپٹا بہت پسند ہے، فراک،چوڑی دار پاجامہ اینڈ لانگ چنری پسند ہے پچپن میں فراکس پہنی تھی یا جینز،ٹرائوزر شرٹس اب بھی جب بھی فراک پہنوں بہت گھومتی ہوں (امی جان کو پاگل شہزادی لگتی ہوں) جیولری پسند ہے مگر بریسلیٹ، کانچ کی چوڑیاں بہت ہیں پسند میک اپ پسند ہے مگر میں زیادہ سمپل رہتی ہوں پرفیومز بہت زیادہ پسند ہیں۔
ڈائری لکھنا اچھا لگتا ہے مگر لکھتی نہیں شاعری پسند ہے خود بھی کرلیتی ہوں کھیولوں میں بیڈ منٹن اور لیڈو بہت پسند ہیں خامیاں، خامیاں سب کے مطابق یہ ہیں کہ صاف گو ہوں، ضدی بہت زیادہ ہوں (جٹ ہوں اور ضدی نہ ہو؟) غصہ کی بہت تیز ہوں سخت مزاج ہوں (کھڑوس، انا پرست، اکڑو یہ لقب ملتے رہتے ہیں) ہر ایک پر یقین کر کے دھوکا کھا لیتی ہوں۔
خوبیاں… سب کے مطابق لونگ ہوں کیئرنگ ہوں فار ایوری ون، کسی دشمن کو بھی روتا ہوا نہیں دیکھ سکتی، معاف کردیتی ہوں اگلے کے مزاج کو سمجھ لیتی ہوں فورا ایڈجسٹ کرلیتی ہوں سب کو ہنستے دیکھنا چاہتی ہوں آئی ہیو نو فرینڈ، فرینڈز نے بہت بڑا دھوکا دیا جس کی سزا اب تک بھگت رہی ہوں تین سال سے ہرخواب ریزہ ریزہ ہوگیا۔ ہر سپنا بکھر گیا دل میں کرچیاں چبھ گئیں آنکھیں لہو لہان ہوگئیں، بس ایک انسان ایسا ہے جس نے ہر موڑ پر میرا ساتھ دیا دوغلے، منافق، حاسدی لوگ بہت برے لگتے ہیں جو بھی مجھے ایک دفعہ ملے یا دیکھ لے مجھے ضرور فرینڈ بناتا ہے جو بھی ہو یہ قدرتی اٹریکشن ہے سردیوں کی لمبی راتوں میں باہر سردی میں ٹہلنا یخ ٹھنڈی ہَوا میں آئسکریم کھانا، بائک ڈرائیونگ، نکلتے چھپتے سورج کے نظارے کو دیکھنا، صاف نیلے آسمان پر وائٹ وائٹ موتی جیسے بادلوں کو دیکھنا، بارش میں بھیگنا فراک پہن کر بال کھلے چھوڑ کر گول گول گھومنا بارش کے بعد یخ ٹھنڈی ہَوا میں چائے ساتھ کوئی ناول لے کر کسی کھڑکی یا چیئر پر بیٹھنا، پپنگ جھولنا، دوسروں کی مدد کرنا، وادیوں، پہاڑوں، سمندروں، جزیروں اور نت نئے ملکوں کی سیر کرنا (موویز میں ہاہاہا) اور ڈھیر سارا پڑھنا بہت پسند ہے۔ میرے بابا جانی بہت سخت ہیں￿ پانچ وقت کی نمازیں، تہجد، اشراق، چاشت اور اوابین بھی ادا کرتی ہوں، رات کو سونے سے پہلے سورۃ ملک اور صبح سورۃ یاسین اور سورۃ الرحمان اور جمعتہ المبارک سورۃ کہف لازمی پڑھتی ہوں دوسروں کے حق میں میری دعا اور بدعا بہت جلد مقبول ہوتی ہے کسی کے ساتھ بے وفائی نہیں کرتی کسی کو دھوکہ نہیں دیتی مگر مجھ سے تقریباً 90 فیصد لوگ جلتے ہیں (حقیقتاً)
چلیں جی بہت ہوگیا اب سب نے کھل کر مجھے جان لیا ہے اگر کوئی غلطی ہوگئی ہو تو معاف کردینا مائی بیسٹ فرینڈ، ٹیچر تھینک یو آلاٹ، الحمدللہ بہت ٹیلنٹڈ ہوں دنیا کا ہر کام کرسکتی ہوں (جو دیکھتا کہتا ہے) خدا نے اتنی ذہانت دی ہے خدا کی رحمت سے ناامید نہیں ہوتے۔
کبھی تو ہماری بھی قسمت کھلے گی سب مائوں کو تہہ دل سے سلام اور مما جانی آپ کو بھی‘ اللہ پاک ہم سب کے والدین کا سایہ ہمارے کے سروں پر قائم رکھے، آمین۔ ایک چھوٹی سی بات کسی کی خامیوں کو اچھالنے سے بہتر ہے اس میں اس کی اچھائیاں ڈھونڈیں، کسی کا دل مت دکھائیں، مجھ سے پوچھیں جب دل دکھتا ہے ہر چیز دھندلا جاتی ہے ہر راستہ بند ہوجاتا ہے جب کوئی دل دکھا کر ہمیں رلاتا ہے کوئی دھوکا دیتا ہے تو کیا گزرتی ہے خدارا بچیں، ایسے گناہوں سے جو دن بدن پھیلتے جا رہے ہیں تعارف کیسا لگا بتا ئیے گا خوش رہو ہسدے وسدے رہو جی اللہ حافظ۔
زندگی کی اندھیری راہوں سے اقی
خوشی کے جگنو پکڑ کر لاتی ہوں

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close