Naeyufaq Oct-17

ذوق آگہی

سباس گل

حمد باری تعالیٰ
رنگ‘ خوشبو‘ صبا اور ہَوا روشنی
میرے اللہ کی ہے ہر عطا روشنی
جس نے مجھ کو بلندی کے رستے دیئے
وہی میرے لیے رہنما روشنی
میری مٹی کو جس نے کندن کیا
وہ میرا مہرباں‘ وہ سدا روشنی
ہر مشکل کو آسان اس نے کیا
یا حکیمُ کا ورد تھا کہ تھا روشنی
تیرگی میں بھی اس نے اُجالا کیا
وہ میرے لیے بن گیا روشنی
شکر کرنے کی توفیق عطا ہو مجھے
مجھ کو شب میں بھی مالک دکھا روشنی
یہ تیرا فضل ہے کہ میں ہوں نامور
اپنی رحمت سے گلؔ کی بڑھا روشنی

سباس گل… رحیم یار خان

غلاف خانہ کعبہ
vیہ ہر سال ذی الحج کے مہینے میں تبدیل کیا جاتا ہے۔
vاس کی قیمت دو کروڑ ریال ہے۔
vاس کا وزن 670 کلو گرام ہے۔
vیہ خالص ریشم کے کپڑے کا بنتا ہے۔
vاس کی تیاری میں 150 کلو گرام خالص سونا‘ چاندی لگتا ہے۔
vاس کا سائز 658 مربع میٹر ہے۔
vیہ 47 حصوں پر مشتمل ہے۔
vہر حصہ 14 میٹر لمبا اور 95 سینٹی میٹر چوڑا ہے۔
vاس کو تبدیل کرنے میں 4 گھنٹے لگتے ہیں‘ سبحان اللہ

سید ذیشان شاہ… کراچی

کٹھے میٹھے ٹوٹکے
vاگر آپ کا وزن زیادہ ہے اور لوگ آپ پر ہنستے ہیں نیز آپ پتلا ہونا چاہتی ہیں تو نیوز چینل باقاعدگی سے دیکھیں‘ امید ہے وزن کم ہوگا۔
vاگر آپ کو خوش گوار خواب نظر نہیں آتے اور ڈر لگتا ہے تو سونے سے پہلے آئینہ ضرور دیکھیں‘ کبھی ڈر نہیں لگے گا۔
vاگر آپ چھوٹے بچے ہیں‘ گلی کا کوئی انکل یا بزرگ آپ کو بلاوجہ ڈانٹتا ہے تو مسکرا کر ڈھیٹ بن کر ڈانٹ سنیں اور ذرا دورجاکر کانوں سے ٹشو نکال لیں۔
vاگر آپ میٹھے خواب دیکھنا چاہتی ہیں تو سونے سے پہلے آنکھوں میں چینی ڈال لیا کریں اس سے آپ کو میٹھے خواب نظر آئیں گے۔
vاگر آپ کے شوہر گھر سے زیادہ ترباہر رہتے ہیں بلکہ اکثر راتوں کو بھی غائب ہوجاتے ہوں تو فکر نہ کریں‘ اپنے آپ کو خوش رکھیں اور ہر وقت خوب بن سنور کر تیار رہیں‘ شوہر گھبرا کر گھر پر رہنا شروع کردیں گے۔
vاگر آپ کھانا بناتے ہوئے اکثر جلادیتی ہیں اور گھر والوں کے طعنے سننے پڑتے ہیں تو گھبرائیں نہیں‘ جلے ہوئے سالن کو برنال لگا کر پیش کریں ‘ اس طرح گھر والوں کی جلن بھی ختم ہوگی اور سالن کی بھی۔
vگھر میں رکھے ہوئے پودے اگر نہیں بڑھ رہے توکیا ہوا‘ دن رات ان کو پانی دیں اور ان کے پاس جاکر ان کا نام زور زور سے لیں فوراً بڑھیں گے اور ان کانام ہوگا ’’مہنگائی‘‘۔
بشارت شاہ… میانوالی
انمول موتی
vمومن وہ ہے جو خوشحالی میں شکر اور مصیبت پر صبر کرتا ہو۔
vکسی تصویر کے اتنا قریب مت جائو کہ وہ دھندلی نظر آئے۔
vحُسن شکر میں لپٹی زہریلی گولی ہے۔
vجب آپ ناکام ہوجائیں تو ناکامی سے ملنے والا سبق نہ بھولیں۔

ماہ رخ شاہ… جہلم

تین چیزیں
vتین چیزیں پاک رکھو ‘ جسم‘ لباس ‘ خیالات۔
vتین چیزیں قابو میں رکھو۔ زبان‘ نفس‘ غصہ۔
vتین چیزیں یاد رکھو۔ موت‘ احسان‘ نصیحت۔
vتین چیزیں برداشت نہ کرو۔ ظلم‘ جھوٹ‘ فحاشی۔
vتین چیزیں باقاعدگی سے پڑھتے رہو۔ نماز‘ قرآن‘ درود۔
vتین چیزیں دھیان سے اٹھائو۔ قلم‘ قدم‘ قسم۔
vتین چیزیں چھوٹی نہ سمجھو۔ قرض‘فرض‘ مرض۔
vتین چیزیں ایک بار ملتی ہیں۔ والدین‘ وقت‘ زندگی۔
vتین چیزیں حاصل کرو۔ علم‘ دعا‘ اعتماد۔
vتین چیزیں کبھی نہ توڑو۔ دل‘ عہد‘ قانون۔
vتین چیزیں ذلیل کرتی ہیں۔ چوری‘ چغل‘ چاپلوسی۔

فائزہ فاروق… کراچی
مشہور کہاوتیں

vاعمال کی آواز الفاظ سے بلند ہوتی ہے
vانتقام کی عمر سو برس کی ہوجائے تو بھی اس کے دانت دودھ کے ہی رہتے ہیں۔
vبہت بُرا ہے وہ آمی جس سے آدمی ڈریں۔
vجب دو آدمی آپس میں جھگڑیں سمجھ لو دونوں غلطی پر ہیں۔
vاعتماد شکنی سے بچنے کی کوئی ترکیب نہیں۔
vخود کو بدل دو‘ قسمت خودبخود بدل جائے گی۔
نور الہدیٰ… لاہور
باتیں یاد رکھنے کی
lخواب اور خوشبو دونوں ہی آزاد ہیں‘ دونوں قید نہیں ہوسکتے میرے خواب اور تمہاری خوشبو۔
lدنیا میں بہترین انسان وہ ہے جس کے لیے کوئی روئے اور بدترین انسان وہ ہے جس کی وجہ سے کوئی روئے۔
lدرگزر کرنا اور معاف کرنا سیکھو کیونکہ تم بھی اپنے پروردگار سے یہی امید رکھتے ہو۔
lاے اللہ میں تجھ سے اپنے ظرف کے مطابق مانگتی ہوں‘ تُو مجھے اپنی شان کے مطابق عطا فرما۔
lکتابوں کو زمین پر نہ گرنے دینا کیونکہ کتابیں انسان کو آسمان پر لے جاتی ہیں۔
پرنس افضل شاہین… بہاولنگر
باتیں جو دل کو چھوجائیں
*وہ شخص کبھی محتاج نہیں ہوتا جو میانہ روی اختیارکرتا ہے۔
*جب تم دنیا کی مفلسی سے تنگ آجائو اور رزق کا کوئی راستہ نہ نکلے تو صدقہ دے کر اللہ سے تجارت کرو۔
*صرف اسلام ایک ایسا دین ہے جو زندگی کے ہرپہلو میں مدد دیتا ہے۔
*اس دن پر آنسو بہا جو تیری عمر سے کم ہوگیا اور اس میں نیکی نہ تھی۔
*جس نے ایک اسکول کا دروازہ کھولا۔ اس نے ایک جیل کا دروازہ بند کردیا۔
وردہ کلیم… کراچی
اللہ کے ذمے
حضرت مبارک بن فضالہؒ ایک روز عباسی بادشاہ المنصور کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اس نے ایک مجرم کو قتل کرنے کا حکم دیا‘ مبارک فضالہؒ نے کہا۔
’’امیر المومنین میں نے سنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے ’’قیامت کی دن اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک منادی سدا دے گا کہ اللہ تعالیٰ کے ذمے جن لوگوں کا اجر ہو‘ وہ کھڑے ہوجائیں۔ اس وقت کوئی کھڑا نہ ہوگا‘ سوائے اس شخص کے جس نے کسی کو معاف کیا ہو۔‘‘
یہ سن کر منصور نے کہا’’ اس شخص کو آزاد کردو۔‘‘
سائرہ پُروا علی… مرغائی راجن پور
مہکتی کلیاں
lمیں اپنے حریفوں میں اکثر اس لیے غالب آتا ہوں کہ وہ چارمنٹ کی کچھ حقیقت نہیں سمجھتے لیکن میں اس تھوڑے وقت کی قدر و قیمت اور اہمیت سے بخوبی واقف ہوں (نپولین)۔
lعقل مند اور بے وقوف دونوں میں کچھ نہ کچھ عیب ہوتا ہے‘ فرق صرف اتنا ہے کہ عقل مند اپنے عیوب کو خود دیکھتا ہے دنیا نہیں دیکھتی اور بے وقوف اپنی عیوب کو خود نہیں دیکھتا دنیا دیکھتی ہے۔ (ڈاکٹر چارنر)۔
lاللہ تعالیٰ ہمارے مقدر میں پتھریلے راستے لکھتا ہے تو ہمیں مضبوط جوتے بھی بخشتا ہے۔ (کیری بون)۔
lجس کے پاس مضبوط قوتِ ارادی ہے وہ دنیا کو اپنی مرضی کے مطابق بناتا ہے۔ (گوئٹے)۔
lآدمی کی زندگی کا بہتر حصہ وہ ہے جس میں وہ اچھے کام کرکے بھول چکا ہوتا ہے۔ (ورڈز ورتھ)۔
lایک کنجوس آدمی کی ذخیرہ اندوزی کا وہی حال ہوتا ہے جو شہد کی مکھیوں کے چھتّے کا‘ محنت مکھیاں کرتی ہیں جبکہ شہد آدمی حاصل کرتا ہے۔
lکردار کے بغیر علم برائی کی طاقت بن جاتا ہے۔ (گرونانک)۔
lغصہ ہمیشہ حماقتوں سے شروع ہوتا ہے اور ندامتوں پر ختم۔ (ارسطو)۔
lخاموش رہنا اور بے وقوف شمار ہونا‘ بول کر تمام شبہات کو دور کرنے سے بہتر ہے۔ (برناڈ شاہ)۔
l ماں کا دل ایک ایسا بینک ہے جہاں ہم اپنی تمام پریشانیاں اور دکھ جمع کرادیتے ہیں۔ (ڈی وٹ ٹالیج)۔

نائلہ نور…کراچی

مختصر مگر پُراثر
امام ابن رہب دوسری صدی ہجری کے مشہو رعالم اور فقیہ ہیں‘ فرماتے ہیں میں نے غیبت سے بچنے کے لیے یہ طریقہ اختیار کیا کہ جس دن کسی کی غیبت کرتا اگلے دن اپنے نفس کو سزا دینے کے لیے روزہ رکھ لیتا لیکن بات نہیں بنی اور روزہ رکھنا ایک عادت سی ہوگئی اور سزا میں تلخی کی بجائے اس میں لطف محسوس ہونے لگا۔ ظاہر ہے جس چیز میں لطف محسوس ہو وہ سزا کیسے ہوسکتی ہے۔ اس لیے میں نے غیبت کے عوض ایک درہم صدقہ دینا شروع کردیا اور یہ سزا نفس کو شاک گزری اور یوں غیبت کے روگ سے نجات مل گئی۔

حمنہ سحر… قصور

کھانے کا اسلامی طریقہ
[پہلے لقمہ پر بسم اللہ‘ دوسرے سے قبل بسم اللہ الرحمن اور تیسرے سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھیے۔
[بسمہ اللہ زور سے پڑھیے تاکہ دوسروں کو بھی آواز آجائے۔
[یاواجد… جو کوئی کھانا کھاتے وقت ہر نوالہ پر پڑھا کرے گا تو ان شاء اللہ اس کے پیٹ میں نور پیدا ہوگا اور بیماری دور ہوگی۔
[مٹی کے برتن میں کھانا افضل ہے۔
[سالن یا چٹنی کی پیالی روٹی پر مت رکھیں۔
[ہاتھ یا چھری کو روٹی سے نہ پونچھئے۔
[زمین پر دستر خوان بچھا کر کھانا سنت ہے
[ٹیک لگاکر ‘ ننگے سر‘ لیٹے لیٹے یا چوکڑی مار کر کھانا مت کھایئے۔
[اول آخر نمک یا نمکین کھایئے‘ اس سے بیماریاں دور ہوتی ہیں۔
[روٹی ایک ہاتھ سے نہ توڑیئے کہ مغروروں کا طریقہ ہے۔
[روٹی الٹے ہاتھ میں پکڑ کر سیدھے ہاتھ سے توڑیئے‘ سنت ہے۔
[سیدھے ہاتھ سے کھایئے‘ الٹے ہاتھ سے کھانا‘ پینا‘ لینا‘ دینا شیطان کا طریقہ ہے۔
[کھانا کھانے سے پہلے پھل کھایئے‘ مفید ہے۔
غلام فاطمہ… سمبڑیال
سچ جو دل کو بھا جائے
zغلطی ماننے اور گناہ چھوڑنے میں کبھی دیر مت کیجیے کیونکہ سفر جتنا طویل ہوتا جائے واپسی اتنی ہی دشوار ہوتی ہے۔
zشکر ادا کرتے رہو اس ربّ کا جو برداشت سے زیادہ دکھ نہیں دیتامگر اوقات سے زیادہ سکھ دیتا ہے۔
zزمانہ بُرے لوگوں کی برائی کی وجہ سے خراب نہیں ہوتا بلکہ اچھے لوگوں کی خاموشی کی وجہ سے خراب ہوجاتا ہے۔
zزندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا سب سے بڑا راز یہ ہے کہ پریشانیوںمیں گھرا ہونے کے باوجود ہمت اور حوصلے سے آگے بڑھا جائے۔
zموت کی طرح جدائی بھی محبوب کی یاد کو دھند لا دیتی ہے اور ہمیں محسوس بھی نہیں ہوتا کہ وقت نے بیچ میں کیسی کیسی دیواریں کھڑی کردی ہیں۔
zہماری خوش قسمتی یہ ہے کہ ہم اللہ کو ایک مانتے ہیں لیکن ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہم اللہ کی ایک نہیں مانتے۔
zہر حال میں ربّ کا شکر ادا کرتے رہو بے شک خالقِ کائنات وہ جانتا ہے جو ہم نہیں جانتے ۔
zہماری ہر آزمائش کے پیچھے ہماری بھلائی پوشیدہ ہے کہ ہر آزمائش انسان کو کندن بناتی ہے اور نکھار پیدا کرتی ہے۔
zناکامی جرم نہیں‘ مقصد کا پست ہونا جرم ہے۔
امداد علی… گوجرانوالہ
حسد سے بڑا گناہ
حضرت سعدی بیان فرماتے ہیں کہ جس زمانے میں‘ میں مدرسۂ نظامیہ بغداد میں پڑھتا اور پڑھاتا تھا میرا ایک ساتھی میرے حسن بیان اور نکتہ آفرینی کے باعث مجھ سے بہت حسد کرتا تھا۔ ایک دن میں نے اپنے استاد محترم سے کہا کہ فلاں شخص میرے لیے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔ وہ میرے کمال کے باعث مجھ سے حسد کرتا ہے۔
استادِ محترم نے یہ بات سنی تو خفگی کا اظہار فرمایا اور کہا۔
’’حیرت ہے تو اس کے گناہ سے تو آگاہ ہوگیا کہ وہ حسد کرتا ہے لیکن اپنے بارے میں تو نے سوچا کہ تو بھی غیبت جیسے گناہ کا ارتقاب کررہا ہے اگر اس حاسد نے دوزخ میں اپنا ٹھکانا بنایا ہے تو دوسرے راستے سے تو بھی وہیں پہنچ رہا ہے۔
حکایات: بوستان سعدی

شاہ رخ علی… میر پور خاص

کھانا
حضرت ابو ایوب انصاریؓ نے ایک دفعہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابو بکر صدیقؓ کی دعوت کی اور صرف اتنا کھانا پکوایا جو کہ آپ دونوں کے لیے کافی ہوجائے۔ کھانے کے وقت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ’’انصار میں سے تیس معززین کو بلالائو‘‘ جب وہ تیس کھانا کھا کر چلے گئے تو کھانا اتنا ہی موجود تھا۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر ارشاد فرمایا کہ ’’ساتھ آدمی اور بلا لائو‘‘ چنانچہ وہ بھی بلالیے گئے پھر ارشاد فرمایا کہ ’’ستّر آدمی اور بلا لائو‘‘ وہ بھی آئے اور پیٹ بھر کر کھاگئے لیکن کھانا پھر بھی اتنا ہی موجود تھا‘ یہ دیکھ کر سب لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دستِ مبارک پر بیعت کرلی۔ حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے ہاں اس دن ایک سو اسّی آدمیوں نے کھانا کھایا۔

دلاور شاہ… کراچی

امید
امید ایک ایسا لفظ ہے جو دل کو تسلی دیتا ہے
امید ایک ایسا جگمگاتا جگنو ہے جو بھٹکے ہوئے انسان کو حوصلہ دیتا ہے
امید انسان کی رگ رگ میں اس طرح دوڑتی ہے جس طرح زندہ انسان کے جسم میں خون دوڑتا ہے۔
امید ایک ایسی رہ گزر ہے جو انسان کو اس کی منزل کے قریب لے جاتی ہے۔
امید کے بل بوتے پر دنیا کا نظام چل رہا ہے
عائشہ اکرم… وہاڑی
مہکتی کلیاں
یقین کرنے کے بعد کسی بھی ثبوت کی گنجائش نہیں رہتی۔
اپنے اندر اتنی بھاری خواہش نہ ڈالو جو اپنے بوجھ سے گرادے۔
دنیا میں سب سے بڑی مصیبت یہ ہے کہ بے وقوف پر یقین اور اچھے پر شک کیا جاتا ہے۔
جھوٹ بولنے کے لیے شرمندہ ہونے کا حوصلہ چاہیے۔
مہوش نورین مشی… جھنگ صدر

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close