Hijaab Nov-17

سروے

ندا رضوان

۱:۔ ’’ہر بول تیرا دل سے ٹکرا کے گزرتا ہے۔‘‘ کے بقول حجاب کی کہانی یا نظم کا کوئی مصرعہ، کوئی اچھی بات جو آپ کے دل میں اتر گئی ہو۔
۲:۔ مستقل سلسلوں میں آپ کا پسندیدہ سلسلہ کون سا ہے اور اگر تبدیلی چاہتی ہیں تو کیسی تبدیلی اور نیا سلسلہ کون سا ہو؟
۳:۔ اس سال حجاب کی بہترین تحریر آپ کی نظر میں کون سی رہی؟
۴:۔ شاعر و ادیب میں سے کسی کا انٹرویو جسے آپ حجاب کے صفحات پر پڑھنا چاہیں؟
۵:۔ آئندہ آنے والے ماہ و سال میں کس رائٹر کو حجاب میں پڑھنا پسند کریں گی؟
۶:۔ حجاب کی تمام مصنفین یا بالخصوص کسی ایک کے لیے آپ کا پیغام۔
نزہت جبین ضیاء… کراچی
السلام علیکم! سب سے پہلے حجاب کے تمام ریڈرز رائٹرز اور اسٹاف کو حجاب کی دوسری سالگرہ کی دلی مبارکباد اور میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں الحمد للہ حجاب کے پہلے شمارے سے حجاب کے ساتھ ہوں مطلب یہ ساتھ پالنے سے ہی قائم ہوچکا ہے اور میری زندگی میری زندگ کے آخری لمحات تک ان شاء اللہ برقرار رہے گا ویسے یہ نہ صرف میرے لیے بلکہ حجاب کے لیے بھی اعزاز ہوگا کہ میں اس کے ساتھ ہوں (ہاہاہاہا چاہیں تو خوش فہمی کہہ لیں مگر بات میں دم ہے)اللہ پاک حجاب کو بھی اتنی ترقی کامیابی اور کامرانی عطا فرمائے کہ شہرت کے آسمانوں تک جا پہنچے آمین۔
۱:۔ الحمدللہ حجاب سرتاپا پی دل میں اترنے کے قابل ہے اس کی تحاریر اس کے سلسلے انٹرویوز اور سب ہی سلسلے اچھے ہیں۔
۲:۔ سارے سلسلے اچھے ہیںکیونکہ مجھے شاعری سے ذیادہ لگائو ہے اس لیے عالم میں انتخاب اور جو بہنوں کے چھوٹے چھوٹے تعارف کا جو سلسلہ ہے وہ اچھا لگتا ہے تبدیلی کچھ نہ ہو لیکن ایک مودبانہ گزارش ہے اپنی بہنوں سے کہ پلیز پلیز آپ لوگ اپنی جو جو نگارشات ادارے کو بھیجتے ہیں ان کو کسی بڑے پیج پر صفائی سے اور ہر چیز کے لیئے الگ الگ صفحات استمعال کریں حالانکہ برسہا برس سے ہم ڈائجسٹ میں ادارے کی طرف سے ہر ماہ اس بات کی تاکید کا نوٹ پڑھ رہے ہیںکچھ دن پہلے تک میرے پاس ہی آپ سب کی پوئٹریز آتی تھی اور مجھے سخت ترین کوفت ہوتی تھی کاغذ کی اتنی بچت کہ خط بھی اس پر کٹی پٹی اور مختلف کلر کے پین سے لکھی شاعری بھی اس پر اور حد تو اس وقت ہوجاتی تھی جب میں نے بچوں کی اسکول کی فیس اور کمٹیوں کا حساب اور کرانے کا سامان بھی شاعری کے پیج پر لکھا دیکھاخدارا ذرا ادارے والوں سے تعاون کیجیے پھر شکایتیں بھی ان سے ہوتی ہیں۔
۳:۔ مجھے تو اپنا مکمل ناول’’محبت ہوگئی شاید‘‘ بہت اچھا لگا تھس جو دو اقساط کا تھا دسمبر ۲۰۱۶ اور جنوری ۲۰۱۷ کے حجاب میں شائع ہوا تھا۔
۴:۔ میرا دل کرتا ہے کہ حجاب سے وابستہ تمام لوگوں کے انٹرویوز پڑھوں خاص طور پر ادارے کے ارکان سب سے پہلے مشتاق انکل پھر طاہر بھائی اور اسی طرح درجہ بہ درجہ اور آخری میں مجھ ناچیز کو بھی شامل کرلیا جائے ہاہاہاہا۔
۵:۔ کوئی مخصوص نام نہیں ہے ہاں میری سب سے چھوٹی بیٹی ہے ابھی اس نے لکھنے کے سفر کی شروعات کی ہے تو چاہونگی کہ وہ یہاں بھی اپنی اماں کا نام روشن کرے آمین آہم آہم۔
۶:۔ میں سب سے یہ گزارش کروں گی کہ خدارا اپنی تحریریں بھیج کر ہتھیلی پر سرسوں مت جمانے کی کوشش کریں ہم لوگ سوچ بھی نہیں سکتے کہ ادارے میں تحاریر کا کتنا انبار ہوتا ہے اس لیے سکون اور صبر سے انتظار کیا کریںاپنے دل سے منفی سوچوں کو ختم کردیں مثبت اور اچھی سوچ اپنائیںآخر میں حجاب کے ڈھیروں ڈھیر دعائیں اور نیک تمنائیں اللہ پاک حجاب کو ترقی عطا فرمائے اور ہمارا ساتھ یونہی بنائے رکھے آمین ثم آمین۔

اقرأ جٹ… منچن آباد

السلام علیکم ‘ سب سے پہلے تو تمام آنچل و حجاب اسٹاف کو میری طرف سے سالگرہ مبارک ہو۔ الحمدللہ حجاب نے کامیابی کے ساتھ دو سال چٹکیوں میں مکمل کرلیے ہیں رائٹرز اور اسٹاف کے تعاون سے۔ اللہ پاک اسی طرح حجاب کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔نومبر میرا فیورٹ مہینہ ہے اسٹارٹ سے‘ میری سالگرہ بھی نومبر میں ہے اور دوسرا علامہ اقبال کی وجہ سے اور موسٹ فیورٹ حجاب کی وجہ سے بن گیا۔
٭ کیا سوال پوچھ لیا ہے‘ اگر لکھنے بیٹھیں تو ساری زندگی نہ لکھ پائیں ہمارے دل سے تو پورا حجاب ہی ٹکر ا کر گزرتا ہے۔ پورے کا پورا حجاب ہمارے دل میں من و عن سے اتر جاتا ہے‘ ایک ایک لفظ قابل فخر‘ قابل تحسین ہوتا ہے۔
٭ تمام سلسلے ہی زبردست ہیں‘ سب سے زیادہ پسند حسن خیال ہے تبدیلی (آہم) بس یہی کہ ہمیں غیر حاضر نہ کیا کریں۔ ہر دفعہ ہمیں یاد رکھا کریں اور نیا سلسلہ دوست کا پیغام یا خواب کی تعبیر ایسا سلسلہ ہونا چاہیے اینڈ… ویسے تو کمی آل ریڈی نہیں ہے مگر ان میں سے ایک بھی سلسلہ نیا ایڈکرنے سے چار چاند لگ جائیں گے حجاب کو (سچ میں بھئی)۔
٭ ایک سے بڑھ کر ایک تحریر تھی‘ حجاب میرا فیورٹ ڈائجسٹ ہے‘ مکمل ہی بہت اچھا ہے۔ ہر تحریر میں کچھ نیا سیکھنے پڑھنے کو ملا‘ دنیا داری کو سمجھنے دین و اسلام کے بارے میں جاننا‘ پرفیکٹ حجاب نے ہماری رہنمائی کی ہے‘ آئی لو یو حجاب۔
٭ عمیرہ احمد‘ نمرہ احمد‘ ہاشم ندیم‘ نایاب جیلانی۔
٭ ہر اس رائٹر کو جو حجاب میں لکھنا پسند کرے گی‘ عشناء کوثر سردار‘ مائی فیورٹ رائٹر۔ وہ عشق و محبت پر لکھتی ہیں۔ سب ہی رائٹرز بہت اعلیٰ لکھتی ہیں اس لیے تمام رائٹرز پسند ہیں۔
٭ حجاب کی تمام مصنفین کے لیے یہی پیغام ہے کہ اچھا چھا لکھا کریںآپ لوگوں نے ہی حجاب کی زینت کو بڑھانا ہے‘ ایک بات تمام رائٹرز اسٹوری کے ہیرو‘ ہیروئن کو اتنا اعلیٰ و ارفع مت لکھا کریں (زیادہ خوب صورت شہزادوں جیسا) کیونکہ یہ ایک کا من سی بات ہے بندہ جو پڑھتا ہے وہ دماغ میں کہیں نہ کہیں ضرور اثر کرتا ہے اور آج کل کی ینگ جنریشن کے دماغ میں ویسے آئیڈیل امیر و کبیر خوب صورت ہیرو وغیرہ وغیرہ خود ہی کری ایٹ ہوجاتے ہیں۔ میں نے ایک جگہ پڑھا تھا کہ ذہین زیادہ وہ انسان ہوتا ہے جو اپنے لفظوں کو بجائے پیچیدہ رکھنے یے آسان لفظوں میں کہے‘ ڈئیر حجاب ہمیشہ پھولو پھلو‘ کامیابیوں میں نہائو‘ اسی کے ساتھ ہمیں دیں اجازت اللہ حافظ۔
یہ خوشی ترقی کے دن حجاب
بار بار آئیں تمہاری زندگی میں
اسپیشلی حجاب کے نام
تجھے روز یاد کرنا
تجھ سے پڑھے ہوئے سبق کو
اپنے دل کی مسند پر بٹھانا
کیا یہ کافی نہیں ہماری محبت
بتائو تو سہی چپ کیوں ہو؟
تیری محبت ہمارے دل کے
ہر خانے میں پنہاں ہے
میرے پیارے حجاب
تمہیں یہ قیمتی دن
تمہاری سالگرہ کا دن
بہت بہت مبارک ہو
ہماری دعا ہے کہ
ہمیشہ آگے بڑھو
یونہی کامیابیاں ملیں تمہیں
اور تم اپنا ایک الگ مقام و شناخت بنائو
اور تمہیں سجانے والے بھی
ہمیشہ خوشیوں میں نہائیں
تمہاری سالگرہ تمہیں بہت بہت
مبارک ہو پیارے حجاب

اقرأ جٹ… منچن آباد
سنبل فاطمہ

٭ جب سے آغوش مادر پڑھا ہے جب سے اس کے الفاظ دل سے ٹکرا کر گزرتے ہیں ماں لفظ ہی مٹھاس بھرا ہے۔ ہر تکلیف ہر درد مٹانے کا نام ماں ہے‘ اللہ ہم سب کی مائوں کا سایہ ہم پر سلامت رکھے‘ آمین۔
٭ مستقل سلسلوں میں میرا پسندیدہ ناول ’’میرے خواب زندہ ہیں‘‘ تبدیلی کوئی نہیں اور ایک اچھا سا دینی سلسلہ انبیاء کرام کے توسط سے شروع کیا جائے اس سے دین کے بارے میں معلومات میں اضافہ ہوگا۔
٭سب سے زبردست تحریر ’’زیاں‘‘ سیدہ ضوباریہ کی تھی کیونکہ اس میں ایک ماں کا کردار تھا اور اس میں بتایا گیا تھا کہ اللہ اپنے پیارے بندوں کی کس طرح مدد کرتا ہے اگر وہ بندہ برانہیں بننا چاہتا تو اللہ رب العزت خود اس کی مدد کرتا ہے۔
٭ میرے بیسٹ شاعر وصی شاہ کا انٹرویو دیکھنا چاہتی ہوں۔
٭ میری خواہش ہے کہ آنے والے سال میں حجاب کے صفحات پر ام مریم کی تحریر پڑھوں۔
٭ حجاب کے تمام مصنفین کے لیے بس یہی کہنا ہے کہ وہ سب اسی طرح لکھتی رہیں تاکہ ہم پڑھتے رہیں اور بالخصوص نادیہ فاطمہ رضوی کے لیے کہ پلیز لالہ رخ کو حورین سے ملادیں اور ناول کو اسی طرح جاری رکھیں۔ میری نیک تمنائیں آپ سب کے ساتھ ہیں‘ زندگی رہی تو پھر ملاقات ہوگی ان شاء اللہ‘ اللہ حافظ۔

جینا کوئل مہیب… مغل پورہ

٭ سب سے پہلے تو حجاب کو سالگرہ مبارک ہو‘ یہ یونہی ترقی کرتا رہے‘ سوال اچھے لگے تو سوچا کچھ لکھوں۔ مصرعہ تو بے شمار ہے لیکن واقعی کچھ جملے ایسے ہوتے ہیں جو دل میں گھر کر جاتے ہیں‘ جیسے ’’میرے اللہ تیری محبت میں کوئی شریک نہیں کوئی جلن نہیں‘ کروڑوں لوگ تجھ سے محبت کرتے ہیں مگر کوئی اس محبت پر خود کو غیر محفوظ نہیں سمجھتا۔ کسی کو تیری محبت کے چھن جانے یا کم ہوجانے کا خوف نہیں ہوتا ہے‘‘ بے چینی‘ بے سکونی نہیں ہوتی ہے‘ تیری محبت میں آسودگی ہے۔ دوسروں کو تجھ سے محبت کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے‘ انسان سے محبت میں ہزار اندیشے ہیں‘ ناراضگی کے‘ خفگی کے روٹھنے منانے کی لیکن تُو کبھی نہیں روٹھتا‘ کبھی ناراض نہیں ہوتا‘ بھلے میں تجھے سجدہ کروں یا نہ کروں تُو غافل نہیں ہوتا۔ میرے پکارنے پر تُو فوراً جواب دیتا ہے‘ میرے دل میں اپنی محبت ڈال دے مالک (’’چاند سامنے ہے عید کا‘‘ ریحانہ آفتاب) کہانی کا یہ حصہ میں نے اپنی ڈائری میں محفوظ کیا ہوا ہے۔
٭ حجاب پرفیکٹ ہے کوئی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے‘ آرائش حسن میرا فیورٹ سلسلہ ہے اور میں تبدیلی چاہتی ہوں کہ اس میں لوگوں کے مسائل شامل ہوں۔ نیا سلسلہ اگر سال میں صرف دو بار ایسا ہوکہ صرف نئے لکھنے والوں کی تحریر شامل ہو پرانا کوئی بھی نہیں سلسلہ وار بھی نہیں صرف دو ماہ کے لیے کتنا مختلف لگے گا ناں (اگر برا لگا تو سوری)۔
٭ بے شمار ہیں جن میں زیادہ تر افسانے ہیں جو کہ بہت سبق آموز ہیں۔ خوب صورت‘ چمکا جگنو‘ بہار آئی‘ اپریل فول‘ کھونے سے پہلے‘ میں کنوں آکھاں‘ قلم فروخت نہیں‘ پیار ہوگیا ہے‘ چاند سامنے ہے عید کا ‘ بکرا اسٹائل‘ خوب صورت عشق‘ محبت اسم ہے ایسا‘ گلاب راتوں کے خواب‘ میرا پاکستان‘ فرنٹ سیٹ‘ ایثار‘ انداز‘ تکمیل‘ راہ محبت‘ فیس بک کی کہانی‘‘ بہت بہت شکریہ حجاب رائٹرز کا جو اس قدر اچھی تحریریں پڑھنے کو ملیں اور آج کل جو سلسلہ وار جارہا ہے وہ ہے ’’شب آرزو تیری چاہ میں‘‘۔
٭ نمرہ احمد‘ سمیرا حمید‘ نائلہ طارق‘ فائزہ افتخار‘ ثمرہ بخاری‘ صدف آصف‘ نادیہ احمد‘ مریم عزیز‘ عفت سحر‘ صائمہ قریشی‘ نازیہ کنول‘ سمیرا شریف طور (تصاویر کے ساتھ)۔
٭ سوال تو بہت اچھا ہے لیکن پورا کریں گی؟ مریم عزیز قسط وار‘ فائزہ افتخار‘ نبیلہ عزیز‘ سندس جبیں‘ راحت جبیں (خاص کر) اور نگہت اللہ‘ ماہا ملک‘ مدیحہ تبسم سے کچھ ضرور لکھوائیں۔
٭ ہاں ہے پیغام مصنفین کے لیے پلیز رونے دھونے والی تحریریں نہ لکھا کریں‘ ہر جگہ پہلے ہی پریشانی دیکھ کر پریشان ہیں۔ تحریریں فریش لکھا کریں اور میں ذرا محبت پسند ہوں‘ ذر اایک آدھ ناول رومانٹک ہی لکھ ڈالیں اور ہاں ادارہ ذرا حجاب کے ٹائٹل پر دھیان دے‘ یہ حجاب ہے سر پر دوپٹہ ضرور دیاکریں اور ذرا فریش ٹائٹل دیں‘ پرانے نہیں۔ جو کئی دفعہ کے دیکھے ہوئے ہوتے ہیں‘ ایک بار پھر حجاب کو سالگرہ مبارک ہو اور یونہی ترقی کرتا رہے۔

سیدہ رابعہ شاہ… گجرات

السلام علیکم! آنچل و حجا فیملی یار اب سب کے نام لکھوں گی تو جن کے رہ گئے وہ تو مجھے مار ہی دیں گی۔ اسی لیے سب کو سلام عرض ہے چلیں اب سب کو حجاب کی سالگرہ مبارک ہو‘ بہت زیادہ اور میری دعائوں کا تحفہ آپ سب کے لیے۔
٭ حجاب کو پڑھ کر صحیح معنوں میں پتا چلتا ہے زندگی کی تلخ حقیقتوں کو پڑھ کر جو حوصلہ ملتا ہے وہ کم ہی مجھے کہیں اور ملا ہے۔ میں ہر طرح کے ڈائجسٹ پڑھتی ہوں لیکن جو بات آنچل اور حجاب کی ہے وہ اور کسی میں نہیں اس میں کچھ تو الگ بات ہے اور وہ ہماری قیصر آراء جو ایک ماں کی طرح اپنی کسی نہ کسی ایسی چھوٹی سی بات کے ذریعے رہنمائی کردیتی ہیں انہیں خود بھی پتا نہیں چلتا ‘قیصر آرا‘ بڑی ماں کی ہر بات دل میں اترتی محسوس ہوتی ہے اور اگر میں باقی سب کے بارے میں نہ بولوں تو یہ ان کے ساتھ نا انصافی ہوگی کیونکہ آنچل کی جو بھی رائٹرز رہی ہیں یا جو ابھی بھی ہیں ان سب نے ہی تو حجاب کو چار چاند لگا دیے ہیں اگر ان میں سے ایک بھی نہ ہو تو حجاب ان کے بنا ادھورا ہے‘ شکریہ آپ سب کا حجاب کو ایسے سجانے کا۔ ٭ سب کے سب سلسلے زبردست ہیں‘ مجھے بزم سخن‘ بات چیت اور انٹرویو میرے پسندیدہ سلسلے ہیں۔ نیا یہ ہو کہ ہم بھی اپنی اپنی رائٹرز سے تھوڑی سی بات کرسکیں پلیز ہمیں بھی موقع دیں رائٹرز سے بات کرنے کا۔
٭ یار یہ بڑا مشکل سوال ہے کوئی ایک ہو تو بتائوں ناں سب ہی اتنے زبردست ہیں کسی ایک کا نام لینا مشکل کام ہے۔
٭ حرا قریشی اور نازیہ کنول نازی اور قیصر آراء کا پلیز پلیز قیصر آراء کا انٹرویو ضرور لیں پلیز۔
٭ نازیہ کنول نازی اور سمیرا شریف طور اور عشنا کوثر سردار اور ام مریم کو۔
٭ حجاب کی رائٹرز‘ آپ سب پلیز ایسے ہی لکھتی رہیں آپ ہمارے لیے اپنا قیمتی وقت نکالتی ہیں سب کا شکریہ‘ ایسے ہی آپ سب حجاب کے ساتھ رہیں۔نازیہ آپی پلیز میں آپ سے بات کرنا چاہوں گی‘ آپ سب ایسے ہی لکھتی رہیں اور میری دعائیں لیتی رہیں‘ ہاہاہا۔ بس لکھیں ضرور آپ سب کے بنا تو مجھے کھانا بھی ہضم نہیں ہوتا‘ اللہ حافظ۔
(جاری ہے)

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close