Hijaab Oct-17

بات چیت

مدیرہ

السلام علیکم!

اکتوبر ۲۰۱۷ء کا حجاب حاضر مطالعہ ہے۔
آج یہ سطور لکھتے ہوئے دل بہت اداس ہے ابھی ابھی اخبار اور ٹی وی پر دیکھا دل دہل کر رہ گیا ہے آج کا مسلمان کہاں سو رہا ہے اسے کیا ہوگیا ہے سیکڑوں مسلمان خواتین کو برما میں جس طرح بے عزت بے آبرو کیا جا رہا ہے ایسی ہیبت ناک حرکت وہاں قانون کے محافظ افواج برما کر رہی ہے۔ برما کی فوج نے اپنی ذلالت کی انتہا کردی ہے روہنگیا مسلم خواتین کی فریاد سننے والا کوئی نہیں کسی کے کان پر جوں نہیں رینگ رہی ایسا اگر غیر مسلم خصوصاً کسی مسیحی فرقے کے ساتھ ہوتا تو اب تک دنیا بھر کی طاقتیں برما کی سرکوبی کے لیے اٹھ کھڑی ہوتیں، ہوسکتا ہے اب تک برما کی اینٹ سے اینٹ بج چکی ہوتی روہنگیا کے مسلمانوں‘ بیٹیوں، بہنوں، مائوں کی مدد کرنے والا کوئی نہیں ہے مسلم ممالک کے تمام ہی حکمران تقریباً سیکولر ازم کے مارے ہوئے ہیں۔ تمام طاغوتی طاقتیں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور ظلم و بربریت پر تماشائی بنی ہوئی ہیں کہیں سے کوئی گرم سانس تک نہیں سنائی دے رہی۔ روہنگیا مسلم آج کے سیکولر دور میں کسی محمد بن قاسم کے منتظر ہیں کسی سلطان صلاح الدین ایوبی کے متلاشی ہیں دنیائے اسلام میں ایک دو نہیں ہزاروں فلاحی تنظیمیں یعنی این جی اوز کی طرف سے بھی کوئی مذمت نہیں کی جا رہی بے بس ‘ بے سہارا مسلمانوں کی مدد تو دور کی بات ہے بنگلہ دیش جیسا مسلمان ملک بھی بھارت کے اشاروں پر ناچ رہا ہے مسلم ممالک اگر کچھ واویلا نہیں کرسکتے تو کم از کم مسلم بیٹیوں کی بے گور و کفن لاشوں کی تدفین کا تو بندوبست کرسکتے ہیں برما کی خاتون وزیر اعظم جو نوبل امن انعام یافتہ ہیں بلکہ انعام باختہ ہیں اسے اپنی زمین پر ہونے والے مظالم اور تشدد نظر ہی نہیں آرہا وہ دن دور نہیں جب اللہ کا عذاب نازل ہوگا اور ظالم کو ایسی عبرت ناک سزا ملے گی کہ وہ عبرت کا نشان بن کر رہ جائے گا ان شاء اللہ۔ آئیں ہم سب بہنیں مل کر روہنگیا مسلمان بہنوں کے لیے دست دعا دراز کریں۔
تمام بہنیں نوٹ فرمالیں حجاب کا اگلا شمارہ سالگرہ نمبر ہوگا تمام بہنیں اپنی نگارشات جلد از جلد ارسال کریں تاکہ سب بہنوں کی شرکت کو یقینی بنایا جاسکے اس حوالے سے خصوصی سروے بھی اندرونی صفحات پر ملاحظہ کریں۔
اس ماہ کے ستارے
تحسین انجم انصاری‘سلمیٰ غزل‘ نسرین اختر ضیاء‘صائمہ قریشی‘نرمین نعیم سرھیو‘صبا احمد خان‘سمیہ عثمان‘عروسہ عالم‘اقراء اعجاز

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close