hijaab Dec-17

ذکر اس پری وش کا

زینب احمد

سدرہ بنت نجمی
حجاب اسٹاف رائٹرز اینڈ ریڈرز کو میری طرف سے السلام علیکم میں 13 مارچ کو اس دنیا میں تشریف لائی میرا تعلق شہر فیصل آباد سے ہے بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر ہوں میری کاسٹ انصاری ہے میں آئی کام پارٹ ون کی اسٹوڈنٹ ہوں اور مطالعہ کی بہت شوقین ہوں ارے آپ یہ مت سمجھیے گا کہ مجھے اپنے کورس کی بکس پڑھنے کا شوق ہے بلکہ مجھے تو اسٹوریز بکس پڑھنے کا شوق ہے بلکہ مجھے تو اسٹوریز بکس پڑھنے کا شوق ہے چاہے وہ بچوں والی ہوں یا بڑوں والی لکھنے کا جنون ہے زیادہ فنکشنز میں جانا پسند نہیں کرتی ڈریسز سادہ ہی پسند ہیں جیولری پسند نہیں کرتی ہوں چوڑیاں اور مہندی بالکل بھی پسند نہیں ہیں جہاں تک بات ہے خوبیوں اور خامیوں کی تو خامی یہ ہے کہ غصہ جلدی آجاتا ہے اور جذباتی بھی ہوں اور خوبیاں مجھے نہیں پتا کہ کون سی ہیں ہاں بس جھوٹ نہیں بولتی (مگر کبھی کبھی وہ بھی بول لیتی ہوں) چلے اب چلتے ہیں کھانوں کی طرف تو کھانے میں چاول پسند ہیں فروٹ ہر طرح کا پسند ہے میٹھے میں کھیر، کسٹرڈ پسند ہیں۔ قدرتی مناظر بہت پسند ہیں اور خوب اٹریکٹ کرتے ہیں پسندیدہ شخصیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، شاعری سے لگائو ہے خوشبو پسند ہے مگر دھیمی سی پھول سارے ہی پسند ہیں مگر سرخ گلاب کو دیکھ کر تو میں پاگل سی ہو جاتی ہوں رائٹرز میں مجھے ساری ہی رائٹرز پسند ہیں اور بے حد پسند ہیں بٹ ام مریم آئی لائک یو ویری مچ ناول تقریباً سارے ہی پسند ہیں مگر ’’متاع جاں ہے تو‘‘ اور ’’جو چلے تو جاں سے گزر گئے‘‘ لگتا ہے کبھی نہیں بھول سکتی میرا فیورٹ کلر بلیک اور پنک ہے فریندز بہت ساری ہیں جن میں ماہ نور، عینی، اشنا، زنیرہ، لائبہ (جو کہ میری کزن بھی ہے( علینہ اور زوباریہ بیسٹ فرینڈز ہیں بال پہلے مجھے چھوٹے پسند تھے مگر اب لمبے پسند ہے سفر کرنا اچھا نہیں لگتا اور شرارتیں کرنے میں مزہ آتا ہے اور کرتی بھی ہوں مگر حد میں رہ کر۔ اپنا بہت سارا خیال رکھیے گا آپ کو میرا تعارف کیسا لگا اور دعائوں میں یاد رکھیے گا اللہ حافظ اینڈ بائے بائے۔
پری وش
سب سے پہلے تمام جاننے والوں اور انجان لوگوں کو پری وش کا کٹھا میٹھا سلام۔ حال چال میں آپ لوگوں کا بالکل نہیں پوچھوں گی کیونکہ آپ نے کون سا ڈائجسٹ سے باہر نکل کر بتا ہی دینا ہے بس امید پر دنیا قائم ہے میں امید کرتی ہوں کہ آپ سب لوگ ٹھیک ٹھاک ہوں گے ویسے بھی حجاب سے شغل فرما رہی ہیں تو یقیناً ٹھیک ہی ہوں گے ’’رب سوہنا تہانوں ستی واں نہ لاوے‘‘ اور اسی طرح صحت مند اور ہشاش بشاش رکھے۔ اب آتی ہوں تعارف کی طرف جب سے حجاب پڑھنا شروع کیا ان گنت کڑیوں کے تعارف پڑھے اور اپنا نادان دل بھی تڑپ اٹھا کہ ہم بھی تعارف بھیجیں سوحاضر ہیں ماورائی نام پری وش سے تو آپ لوگ متعارف ہوہی چکے ہیں مگر جس رفتار سے وزن بڑھ رہا ہے ڈر ہے بہت جلد لوگ موٹی پری، موٹی پری پکارنے لگے گے خیر آپ سب دعا کیجیے گا کہ جلد از جلد میرا وزن کم ہوجائے چلیں یار چھوڑیں یہ تو میرا ازلی پرابلم ہے موٹاپے کا قصہ شروع کیا تو کہیں آپ لوگ بور نہ ہوجائیں اس لیے آگے بڑھتی ہوں ما شاء اللہ نو بہن بھائی پیدا ہوچکے تھے جب میں آخری پیس کے طور پر پاکستان کی آؓبادی میں اضافہ کرنے چلی آئی ضرورت تو نہیں تھی اس دنیا میں میری لیکن شاید خدا کو میرے بغیر دنیا سونی محسوس ہوئی تو مجھے بھی دنیا کو مزید رنگین کرنے بھیج دیا۔
بہن بھائیوں کے ناموں کی تفصیل میں نہیں جائوں گی کہ خالی خولی بتانے کا کیا فائدہ ناموں کے ساتھ شکلیں تو نظر آئیں گی نہیں اس لیے نام بھی رہنے ہی دیں بس اتنا بتا دیتی ہوں کہ میرے اور ایک چھوٹے بھائی کے علاوہ سب خیر سے شادی شدہ اور اہل عیال والے ہیں اور سب کی آل اولادوں نے مل کر گھر کو وہ مچھلی بازار بنا رکھا ہے کہ خدا کی پناہ پتا نہیں کس طرح لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں اپنی بھتیجی بھتیجے سے پیار ہے یہاں تو میری جان اتنی آواز ہے کہ بتا نہیں سکتی بھئی ہوسکتا ایسا لکھنے والوں کے گھر میں ایک آدھ بچہ ہی ہو، ہماری طرح پوری کرکٹ ٹیم تھوڑی نا ہوگی تو بس پھر کیا کریں پیار بھی تو ہمیں ان پر ایسے ہی شاز و نادر آتا ہے جیسے بجلی کا بل پانچ سو سے کم آجائے اب بات کرتی ہوں کچھ اپنی پسند و ناپسند کی کلرز میں مجھے بلیک کلر پسند ہے بلکہ پسند تو رہ گئی ایک طرف اصل بات تو یہ ہے کہ بھلا ہو ندا یاسر کا اس کے ہی ایک شو میں پتا چلا کہ بلیک کلر پہننے سے انسان دبلا و پتلا لگتا ہے اور موٹاپا کسی حد کم لگتا ہے تو بس پھر جب سے سنا اس کے بعد کوئی اور رنگ نگاہوں میں جچا ہی نہیں دے بلیک دے بلیک اب یہ حال ہے کہ شادی ہو یا بیاہ عید ہو یا شب برات یہاں تک کہ فوتگی میں بھی کالا رنگ ہی پہن کے جاتی ہوں لاکھ بہنوں نے مزید بلیک کلر خریدنے سے باز رکھا دلیل کے طور پر کسی میگزین سے یہ بھی پڑھ کر بتایا کہ کالا رنگ پسند کرنے والے لوگ شکی مزاج ثابت ہوتے ہیں مگر میں بھی اپنے نمبر کی ایک ہی ہوں، اب تو لگتا ہے بس شادی پر بری، جہیز میں ملنے والے ڈریسز میں ہی کوئی کلر مجبوراً پہنوں گی ورنہ بس چلتا تو وہ جوڑے بھی بلیک ہی رکھواتی۔ جی تو اب باری ہے جیولری کی سچی بات کہوں تو یقین مانیں پانچ چھ سال پہلے بالکل بھی جیولری پہننے کا سینس بارہ تیرہ سال کے معصوم چہرے پر یہ بڑے بڑے بندے ٹیکے سجاتی کہ محفلوں میں لوگ دیکھ کر قہقہے لگاتے نہ تکھتے تھے لیکن اب خدا عمر دراز کرے ان مورننگ شو والیوں کا جو ہمیں روزانہ سجنے، سنورنے کے گر بتانے کے لیے اپنی میٹھی نیندوں کی قربانی دیتی ہیں اور نتیجے کے طور پر اب جیولری سلیکشن ایسی ہے کہ اب خود سے جلنے والوں پر میں قہقہے لگاتی ہوں۔ پرفیومز تو میرا بس چلے میں ایسی اعلیٰ لگائوں کہ کیا نواز شریف کیا نواز کی بیٹی مریم نواز بھی لگاتی ہو گی مگر کیا کروں جیب بھی تو اجازت دے نا اس لیے روز میری پر اکتفا کرلیتی ہوں۔ کھانوں میں یہ لکھنا فضول ہے کہ مجھے بریانی پسند ہے، کوفتے پسند، کھیر پسند، برگر کیونکہ خدا بری نظر سے بچائے مجھے شادیوں کی بریانی قورموں سے لے کر گھر میں آپ کی دال سبزی تک سب کچھ پسند ہے۔ ویسے مجھے کسی سے بھی کوئی اتنا خاص پیار ویار نہیں ہے لیکن اگر کوئی بھائی برگر کھلانے کا وعدہ کرے تو دن بھر آتے جاتے اس کی نظر اتارنا بالکل نہیں بھولتی یقین مانیں ہمارے گھر میں کوئی قیمتی سے قیمتی گفٹ لے آئے میں کبھی بھی اس سے اتنا امپریس نہیں ہوتی جتنا کیک اور مٹھائی لانے والے مہمان کو سر آنکھوں پر بٹھاتی ہوں، مقصد آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے خدا کی سب نعمتیں پسند ہیں اور میں ایک شکر گزار لڑکی ہوں اور بنا ناک چڑھائے سب کچھ ذوق و شوق سے کھا لیتی ہوں۔ عادتوں کی بات کی جائے تو آپ یقین نہیں کریں گے پھر بھی بتا دیتی ہوں کہ میں اتنی اچھی ہوں کہ پھر بھی میرے ہاتھ پر بیٹھا میرا خون چوس رہا تو اسے مارنے کی بجائے انتظار کرتی ہوں کہ بچانے کا پیٹ بھر جائے جب مجھے لگتا ہے کہ اس کا پیٹ بھر گیا ہے تو نرمی سے اٹھا کر چھت کی دیوار پر بٹھا دیتی ہوں تاکہ نمانا آرام سے اڑ کر اپنی منزل پر پہنچ جائے یعنی کہ رحم دلی مجھ میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے تو پھر ایسے میں بد تمیزی کرنا، غصہ کرنا یا کسی کے ساتھ طریقے سے پیش آنے کے بارے میں تو آپ میرے متعلق سوچ بھی نہیں سکتے انہیں اچھی عادتوں کی وجہ سے میری بہت سی سہیلیاں ہیں اگر آپ میں سے کوئی دوستی کرنا چاہے تو بندی حاضر ہے ابھی بھی ڈھیر ساری باتیں باقی ہیں لیکن مجھے ڈر ہے کہیں لکھنے کی محنت فضول نہ چلی جائے اور تعارف چھپے ہی نہ اس لیے اب تک کے لیے اتنا ہی کافی ہے سب کے ایک جیسے تعارف پڑھ پڑھ کر میں نے سوچا کچھ الگ ہونا چاہے اس لیے اپنی چٹ پٹی شخصیت لے کر آپ کے سامنے جلوہ افروز ہوگئی میرا یہ ذرا ہٹ کے والا تعارف کیسا لگا بتائیے ضرور اللہ حافظ۔
نادیہ قریشی
ڈیئر حجاب اسٹاف اینڈ قارئین آپ سب کو میرا پیار اور عزت احترام بھرا سلام قبول ہو کیا حال چال ہے امید ہے سب ٹھیک ٹھاک ہوں گے خدا کے فضل و کرم سے میں بھی ٹھیک ہوں پہلی بار حجاب میں لکھنے کی ہمت اور جسارت کی آئی ہوپ کہ آپ مجھے مایوس نہیں کریں گے مائی نک نیم نادیہ اور گھر والے بھی اسی نام سے بلاتے ہیں مابدولت نے 26 اکتوبر کو اپنے گھر کو رونق بخشی اور اس دنیا فانی میں آئے میں نے بی اے کیا ہے اور اب ایم اے اردو کر رہی ہوں میں نے اپنی ساری تعلیم پرائیویٹ حاصل کی ہے میٹرک ریگولر کیا ہے کیونکہ ہمارے گائوں میں لڑکے لڑکیوں کے لیے میٹک تک اسکول موجود ہے ہر انسان میں خامیاں اور خوبیاں ہوتی ہیں مجھ میں بھی ہے خامی یہ ہے کہ انسانوں کی پرکھ نہیں کرسکتی جو میٹھا بول دے اسی کو سچ مان لیتی ہوں چاہے وہ انسان اندر سے کتنا ہی کڑوا کیوں نہ ہو۔ جلد لوگوں پر اعتبار کرلیتی ہوں اس وجہ سے کئی بار نقصان بھی اٹھا چکی ہوں، میرے پانچ بھائی ہے اور ہم چار بہنیں ہے میں تیسرے نمبر پر ہوں میرے ابو استاد ہے وہ ہم پر پڑھائی کے معاملے میں بہت سختی کرتے ہیں میں اپنے اماں ابا سے بہت پیار کرتی ہوں مجھے میرے گائوں سے بہت محبت ہے ہمارا گائوں بہت خوب صورت ہے یہاں کے لوگ بڑھے پلکھے ہیں۔ کھانے میں مجھے بریانی، کباب اور دال چاول پسند ہے سبزیاں بھی شوق سے کھاتی ہوں۔ کھاتی ہی نہیں پکاتی بھی بہت شوق سے ہوں اور تقریباً ہر چیز پکا لیتی ہوں موسموں میں مجھے سردی کا موسم پسند ہے بارش اور بارش میں بھیگنا اچھا لگتا ہے مزاج کی سادہ ہوں اور سادہ زندگی کو پسند کرتی ہوں لباس بھی سادہ ہی پسند ہے کرتا شلوار میرا فیورٹ ہے۔ آنچل اور حجاب بہت شوق سے پڑھتی ہوں مگر حجاب نے تو مجھے اپنا دیوانہ بنا لیا ہے اور اب میں زندگی میں حجاب کو کبھی نہیں چھوڑ سکتی۔ ڈرامے دیکھنے کی شوقین ہوں گانے بھی سن لیتی ہوں کچھ لوگ زندگی میں ناراض ہیں دعا ہے کہ وہ مان جائے مستقبل میں ایک اچھی استاد بننے کا شوق ہے۔ آخر میں ایک چھوٹی سی بات کے ساتھ آپ سے رخصت چاہوں گی کہ اپنی زندگی میں اپنے رشتوں کی قدر کریں کیونکہ دنیا کی ہر نعمت انسان کو ہر دور میں مل جاتی ہے مگر آپ کے رشتے یہ اتنے انمول ہے کہ اگر چھن جائے تو کبھی نہیں ملتے ان کی دل سے کیئر کریں او کے فرینڈز میری بور سی باتیں سن کر کیسا لگا مجھے ضرور بتائیے گا اپنا خیال رکھیں، خدا حافظ۔
رابعہ منظور
السلام علیکم! تمام پڑھنے والوں کو ما بدولت کا سلام قبول ہو جناب کو رابعہ منظور کہتے ہے میں 25 جون کو تپتی ہوئی دوپہر کو کراچی میں پیدا ہوئی ہم تین بہنیں اور دو بھائی ہیں مجھ سے بڑی بہن عائشہ جن کی شادی ہوچکی ہے اور ایک عدد پیارے سے بیٹے کی ماں ہیں اس سے چھوٹی میں ہوں تعلیم میری انٹر مجھ سے چھوٹی بہن ہے سعدیہ ساتویں کلاس میں پڑھتی ہے اس سے چھوٹا بھائی ظہور آٹھویں میں پڑھتا ہے اور سب سے آخر میں بابر جو چھٹی کلاس میں پڑھتا ہے جب ہم چھوٹے سے تھے تو ابو اس دنیا سے چلے گئے میری امی گھریلو عورت ہیں اب آتے ہیں پسند نا پسند کی تعریف تو جناب کھانے میں مجھے بریانی، بھنڈی اور آؒو چاہے جس طرح بھی بنے ہو شوق سے کھا لیتی ہو میٹھے سے دور بھاگتی ہے رنگوں میں مجھے کالا اور لال رنگ پسند ہے اور پہننے میں فیشن ہو اس کے مطابق چلتی ہو پر چوڑ دار پاجامہ اور لمبے فراک پسند ہے جیولری میں صرف کہیں آتے جاتے وقت پہنتی ہوں ورنہ عموماً گھر میں جیولری بالکل استعمال نہیں کرتی چھوٹے چھوٹے ٹاپس پسند ہیں جیولری کے نام پر دوستوں میں میرا حلقہ اتنا بڑا نہیں ہے میری دوستوں میں عائشہ میری بہن امرینہ میری کزن سعدیہ تمہارے نام بھی لکھ رہی ہوں، اسکول دوست تو سب پرائی ہوگئی کسی سے رابطہ نہیں اگر آنچل کے توسط سے کوئی دوست بننا چاہے تو موسٹ ویلکم جب میں چھٹی کلاس میں پڑھتی تو آنچل تب پڑھنا شروع کیا خوبیاں اور خامیاں ان کے متعلق بات ہوجائے تو خوبیاں تو ڈھونڈنے سے بھی نہیںملے گی پر اپنے منہ میاں مٹھو چلو خود ہی بتا دیتی ہو خوبیاں یہ ہے کہ جھوٹ نہیںبولتی اپنے کام سے کام رکھتی ہو دوسروں کے معاملوں میں انٹر فیئر نہیں کرتی اور خامی یہ ہے کہ میں جیسی خود ہوں دوسروں سے بھی ایسا ہی چاہتی ہو پر اگر سامنے سے ایسا نہ ملے تو بہت دکھ ہوتا ہے اب بات ہوجائے نیچر کی تو میں بہت ہنس مکھ ہو کاسٹ ہماری ہزارہ ہے ایف ایم شوق سے سنتی ہوں آر جے فارینہ دانش، آر جے محفوظ 100 آر جے ساحر لودھی، 107,4 میرے فیورٹ آر جے ہیں یقینا آپ لوگ مجھ سے بور ہور رہے ہوں گے لیکن تھوڑی دیر اور برداشت کرلیں اب ذرا بات ہوجائے پسندیدہ کہانیوں کی تو میری پسندیدہ کہانیوں میں محبت دل پہ دستک، پتھروں کی پلکوں پر، ٹوٹا ہوا تارا، بھیگی پلکوں پر، جنت کے پتے شامل ہیں اور پسندیدہ رائٹر میں نازی کنول نازی سمیرا شریف، نمرہ احمد، ام مریم، فاخرہ گل، عفت سحر، اقرا صغیر، صائمہ قریشی اور باقی بھی بہت ساری ہیں آنچل کے علاوہ اور بھی ڈائجسٹ ملتی ہیں سب کو ایک دن کے اندر چاٹ لیتی ہوں آنچل کے توسط سے طیبہ نذیر، پروین افضل،ارم کمال، مدیحہ نورین، کرن شہزادی، ایس گوہر، عائشہ اختر، عائشہ پرویز،حرا قریشی، دلکش مریم، فوزیہ سلطانہ اور باقی جتنی بھی قادری ہے دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہتی ہوں امید ہے آپ مجھے خالی ہاتھ واپس نہیں کرے گی یہ مت سمجھنا کہ پہلی دفعہ آئی اور دوستی کا ہاتھ بڑھا لیا ایسا بالکل نہیں ہے میں گئی سالوں سے آنچل کی خاموش قاری ہو چلے جی اب میرا جانے کا وقت آگیا ہے اس امید کے ساتھ کہ زندہ رہے تو دوبارہ ملاقات ہوگی جہاں رہ خوش رہے اور دوسروں کو بھی اپنی ذات سے خوشی دیں۔ اللہ حافظ۔

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close