hijaab Dec-17

بات چیت

مدیرہ

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ!
دسمبر 2017ء کا حجاب حاضر مطالعہ ہے۔ اللہ سبحان و تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے اس مختصر عرصے میں آپ کے حجاب نے ترقی اور کامیابی کی جو منازل طے کی ہیں۔ سب اللہ کے کرم اور آپ بہنوں کے تعاون کے کچھ نہیں۔ میں اور میری ساتھی اور ادارے کے تمام ارکان اللہ سبحان و تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہیں اور آپ تمام بہنوں کے شکر گزار بھی‘ یقینا یہ بات درست ہے کہ آپ کی آرأ اور مشورے ہمارے لیے رہنمائی کے باعث بنتے ہیں میری اور میری ساتھیوں کی ہمیشہ سے کوشش یہی رہی ہے کہ آپ کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے کہانیوں کا انتخاب کیا جائے۔ بہنوں یہ ماہنامہ آنچل اور حجاب آپ کے اپنے ماہنامے ہیں انہیں سجانے سنوارنے میں آپ پوری طرح میری شریک کار ہوتی ہیں‘ اللہ سبحان و تعالیٰ کا شکر و احسان ہے کہ اس نے یہ دن دکھایا۔ ہماری لکھاری بہنوں کا بھی تہہ دل سے شکریہ کہ وہ اس قدر محنت اور محبت سے اپنی تحریریں ارسال کررہی ہیں کہ ہمیں سوچنا پڑتا ہے ایک بار پھر وہی پوزیشن ہوتی جارہی ہے جو آپ کے حجاب کی اشاعت سے قبل ہورہی تھی جس کے سبب حجاب کا اجرا کرنا پڑا‘ کہانیاں اور دیگر اشاعتی مضامین اس قدر جمع ہوجاتے ہیں کہ ان کی اشاعت کے لیے آنچل اور حجاب کے صفحات اب پھر سے کم پڑنے لگے۔ ایسے میں نئی لکھنے والی بہنوں کی حوصلہ افزائی کا تناسب کم ہوتا جارہا ہے میرا اور میرے ادارے کا ہمیشہ سے یہ معمول رہا ہے کہ نئی لکھنے والی بہنوں کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کی جائے لیکن ان کی حوصلہ افزائی کے لیے تجربہ کار اور منجھی ہوئی قلم کار بہنوں کو کسی بھی طرح نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ نامور مصنفین کو قارئین کی پسند کی سند حاصل ہوتی ہے اور نئی مصنفین کو اپنا آپ منوانا پڑتا ہے بہرحال یہ سب آپ کی پسند پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ کیا پسند کرتی ہیں۔ میں اور میرا ادارہ ہمیشہ سے آپ بہنوں کی پسند کو اولیت دیتے ہیں اور ہمیشہ دیتے رہیں گے ان شاء اللہ۔ آئیں چلتے ہیں اب اس ماہ کے حجاب کی جانب۔
بشریٰ ماہا‘ قرۃ العین سکندر‘ مونا شاہ قریشی‘ کوثر ناز‘ حمیرا نوشین‘ عالیہ توصیف‘ زینب ملک ندیم‘ عائشہ تنویر‘ شازیہ الطاف‘ حرا قریشی‘ گل مینا خان۔

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close