Hijaab May-17

ذکر اس پری وش کا

سباس گل

اقرأ راجپوت
السلام علیکم! آنچل اسٹاف قارئین اور رائٹرز کو میرا پیار بھرا الفت بھرا پھولوں بھرا خوشیوں بھرا اور دعائوںبھرا تحفہ‘ سلام قبول کیجیے۔میرا نام اقرأ ہے‘ ایف اے کیا ہے اور میں ضلع سیالکوٹ کے گائوں بھونانوالی میں 21 جولائی کو پیدا ہوئی۔ ہم سات بہن بھائی ہیں میں سب سے بڑی ہوں ‘ چھ بھائی مجھ سے چھوٹے ہیں۔ ہمارا تعلق زمیندار گھرانے سے ہے‘ اپنی امی کے ساتھ گھریلو کام میں ان کا ہاتھ بٹاتی ہوں۔ امی ابو سے بہت پیار کرتی ہوں‘ اللہ تعالیٰ ان کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم رکھے‘ آمین۔ سادگی پسند ہوں اور خود بھی بہت سادہ رہتی ہوں اور مجھے بلیک‘ وائٹ‘ پنک اینڈ پرپل رنگ بہت پسند ہے اور کپڑوں میں مجھے شلوار قمیص کے ساتھ بڑا سا دوپٹہ بہت پسند ہے۔ پھولوں میں گلاب اور موتیا بہت پسند ہے اور موسم بہار مجھے بہت پسند ہے‘ بقول سب لوگوں کے کہ دل کا موسم اگر اچھا ہو تو سارے ہی موسم اچھے لگتے ہیں۔ قارئین میں پہلی دفعہ شرکت کررہی ہوں‘ مجھے آنچل پڑھنا بہت چھا لگتا ہے۔ اب میں اپنی خوبیوں اور خامیوں کے بارے میں بتاتی ہوں تو جناب غصہ زیادہ تو نہیں کرتی اگر زیادہ کرتی ہوں تو جلد ہی اتر جاتا ہے ویسے مجھے ہر ایک کاخیال رکھنا اچھا لگتا ہے اگرکوئی بُرا لگے تو میں اسے بالکل بھی محسوس نہیں ہونے دیتی کیونکہ دل میں اللہ تعالیٰ کی ذات بستی ہے اور جھوٹے لوگ مجھے بالکل بھی پسند نہیں میں ان سے سخت نفرت کرتی ہوں اور میری بُری عادت یہ ہے کہ ٹی وی بہت زیادہ دیکھتی ہوں۔ ناولز اور اسلامی کتابیں پڑھنے کا بہت شوق ہے لیکن فیورٹ کتاب قرآن پاک ہے اور فیورٹ ہستی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارکہ ہے۔ اگر دن کا آغاز نماز اور قرآن پاک کی تلاوت سے کیا جائے تو دن اچھا گزرتا ہے لیکن انسان کو اگر کوئی پریشانی ہو تو پانچ وقت کی نماز ادا کرلے تو یقین کریں کوئی پریشانی نہیں رہے گی جیسے فرمایا گیا ہے کہ تم اللہ کے گھر کو اپنی عبادت سے آباد رکھو اللہ تعالیٰ تمہارے گھروں کو اپنی رحمت سے آباد رکھے گا۔ویسے ہر کوئی مجھے پر اعتبار کرتا ہے‘ میں نے کبھی کسی کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائی‘ کسی سے اتنی جلدی بے تکلف نہیں ہوتی۔اب آتی ہوں رائٹرز کی طرف تو مجھے سمیرا شریف طور اور نازیہ کنول نازی‘ سعدیہ امل کاشف بہت پسند ہیں ویسے آنچل وحجاب سے میرا تعلق اتنا پرانا تو نہیں لیکن ایسے لگتا ہے کہ جیسے بہت عرصے سے پڑھ رہی ہوں۔ آنچل کی وجہ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔ ہر کسی سے جلد فرینک نہیں ہوتی اس لیے فرینڈز ذرا کم ہی ہیں۔ اب اجازت چاہوں گی کہ آپ سب جہاں رہیں خوش رہیں‘ زندگی کو زندہ دلی سے جیو اور اللہ تعالیٰ کے احکامات کی پابندی کرو اور زندگی کو نفرتوں کی نذر مت کرو اور جیو تو مزے سے‘ آخر میں ایک اور اچھی بات کہنا چاہوں گی کہ قارئین تعلیم ضرور حاصل کرو یہ آپ کے ذہن کو فریش رکھتی ہے اور مشکل وقت میں حوصلہ دیتی ہے اور کوئی ہنر ضرور سیکھیں‘ اللہ حافظ‘ فی امان اللہ۔
شائستہ
ارے رکیے‘ ایک نظر ہم پر بھی ڈالیں‘ شکریہ میری بات ماننے کا۔ سب سے پہلے تو آپ کو سلام‘ اس کے بعد ڈھیروں دعائیں۔ اب ذرا تفصیل بتاتی ہوں مابدولت 25 دسمبر کو کراچی میں پیدا ہوئی ہم نو بہنیں‘ دو بھائی ہیں‘ میں سب سے چھوٹی ہوں۔ جب میں دو سال کی تھی تب پاپا کا انتقال ہوا تھا (اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے) بولیں آمین میرے علاوہ سب بہنوں کی شادی ہوچکی ہے میں باقی ہوں ۔ خیر دو بھائیوں میں ایک کی شادی ہوئی ہے اور ایک پیارا سا بھتیجا حبیب بھی ہے ۔ میری ماشاء اللہ سے چھیالیس بھانجے اور بھانجیاں ہیں‘ حیران مت ہو۔ بہنیں زیادہ ہیں تو بھانجیاں ار بھانجے بھی زیادہ ہوں گے‘ خیر تنہائی پسند ہوں میرا تعلق دینی گھرانے سے ہیں میرے پاپا ٹیلر تھے میں بھی سیتی ہوں کپڑے ۔ میرے فیورٹ کلر بلیک اور سی گرین ہے اس کے علاوہ مجھے فروٹ سے عشق ہے۔ فروٹ میں پھلوں کا بادشاہ آم‘ انار‘ تربوز‘ چیکو‘ خوبانی اور چیری بہت پسند ہے۔ کھانے میں چکن جلفریزی‘ چکن تندوری اور پسندے بہت پسند ہیں۔ میٹھے میں رس ملائی بہت زیادہ پسند ہے۔ ابھی میٹرک کے پیپر دے کر فارغ ہوئی ہوں‘ ان شا اللہ فرسٹ ائیر میں ایڈمیشن لوں گی‘ آنچل میں نے آٹھویں کلاس سے پڑھنا شروع کیا ہے۔ آنچل بہت شوق سے پڑھتی ہوں اس میں بہت سی سبق آموز کہانیاں ہوتی ہیں‘ آنچل و حجاب کے تمام رائٹرز بہت اچھے ہیں‘ میر ا اسٹار برج قوس ہے‘ میں نے اپنے پاپا کو صرف تصویر میں دیکھا ہے پھر بھی میں امی اور ان سے بہت پیار کرتی ہوں۔ میری ماں اور بھائیوں نے مجھے کبھی پاپا کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔ آئی لویو امی اینڈ پاپا۔ امی آج کل عمرہ کرنے گئی ہیں اور حج کے بعد واپس آئیں گی‘ امی آپ کی بہت یاد آرہی ہے۔ دنیا کی سب سے اچھی میری ماں ہے (اللہ پاک امی کو اپنے حفظ و امان میں رکھنا) آمین۔ بھانجیوں میں میری دو بیسٹ فرینڈ ہیں ایک حنا دوسری عطیہ۔ مشروب مرنڈا‘ ڈیو اور ٹینگ پسند ہے‘ گھومنے پھرنے کا بہت شوق ہے ۔ اب تک جتنی بھی جگہ گھومنے گئی ہوں‘ ان میں واٹر پارک بہت پسند ہے۔فیورٹ کتاب قرآن پاک‘ فیورٹ ہستی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔پہلے فلمیں وغیرہ دیکھتی تھی وہ بھی بہن کے گھر‘ ہمارے گھر ٹی وی نہیں ہے لیکن اب سب چھوڑ دیا ہے اپنے رب کے لیے۔ اب میں راہِ حق کی مسافر ہوں ‘ جہاد میں جانا چاہتی ہوں اپنے دین کے لیے لڑنا چاہتی ہوں۔ آپ سب سے ریکوئسٹ ہے میرے لیے دعا کریں کہ شہادت میرا نصیب ہو اور مجھے یقین ہے آپ دعا ضرور کریں گی کیونکہ زندگی امتحان ہے آپ اپنے رب کے راستے میں جانے والی لڑکی کے لیے دعا کریں یہ دنیا تو چند دن کی ہے۔ میں اپنی ہر بات اپنی بھانجی حنا اور عطیہ سے شیئر کرتی ہوں‘ میری بیسٹ فرینڈ زاہد اور یاسمین ہے‘ اس کے علاوہ عام دوستوں میں مریم‘ شہیدہ‘ صائمہ‘ شمیمہ ہے۔ میری بھابی بہت اچھی ہیں‘ میری امی چھ بھائیوں کی اکلوتی بہن ہیں‘ میری اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک آنچل و حجاب کے تمام رائٹرز کو صحت عطا فرمائے‘ انہیں اور اچھا لکھنے کی توفیق عطا فرمائے اور آنچل و حجاب کے تمام رائٹرز کو ہمیشہ خوش رکھے‘ آمین۔
ربیعہ اساور بٹ
تمام اسٹاف ممبران‘ کزنز‘ بہنوں اور سویٹ فرینڈز کو پیار بھرا سلام۔ مجھے ربیعہ اساور بٹ کہتے ہیں کشمیری بٹ فیملی سے تعلق ہے۔ جی ہاں میں چاہتی تھی اپنے پیاروں کو اپنے بارے میں معلومات دوں تو اب ہم نے تعارف میں انٹری کرلی۔ اپنی فیملی کے بارے میں بتاتی چلوں ہم چار بہنیں اور تین بھائی ہیں‘ میں سیکنڈ لاسٹ پر ہوں۔ ڈاکٹر بھائی دبئی میں ہوتے ہیں‘ جن کو میں بہت مس کرتی ہوں اور ان کی کامیابی اور صحت تندرستی کے لیے دعاگو ہوں کیونکہ جان ہے تو جہان ہے۔ میری بی جان میری زندگی کا محور ہیں جو کہ ڈی ایم کے عہدے پر فائز ہیں‘ چھوٹا لاڈلا حافظ قرآن ہے۔ سسٹر مدیحہ غزل کے ہمراہ باہر جانے میں مزا آتا ہے‘ پرنس طلحہ‘ زکی (شیر جان) فیری عفا اور ننھی علیزے اور بے حد پیارا ہر دل عزیز بھتیجا طلال ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک اور نور ہے اپنی فیملی سے کافی فرینک ہوں‘ امی جان جنہیں ہم ماں جی کہتے ہیں اور بابا جانی جن کو خوشگوار ماحول میں بٹ صاحب یا حاجی صاحب کہتے ہیں۔ اگر کہیں چلے جائیں تو بہت کمی محسوس ہوتی ہے زندگی میں دوستیں تو بہت بنی سب بچھڑ گئیں۔ سائرہ بیسٹ فرینڈ ہے جو میری کسی نیکی کا نعم البدل ہے‘ اللہ نے اس جیسی دوست عطا کی‘ ایک دوست جس نے بے وفائی اور دھوکا دے کر اس پرخلوص اور بے لوث رشتے کو ختم کرنا چاہا لیکن سائرہ جیسی دوست نے ثابت کردیا کہ اس خوب صورت رشتے (دوستی) سے بڑھ کر زندگی میں کچھ نہیں۔ پرخلوص اور محبتوں سے گندھے رشتے اللہ کی طرف سے نایاب تحفہ ہے۔ میری خامی اور خوبی کے بارے میں کوئی دوسرا ہی بتاسکتا ہے‘ میری ذات کے بارے میں ہما (کراچی) نے بالکل درست تجزیہ کیا ہے۔ خامی یہ ہے کہ مجھے رونا بہت جلد آتا ہے میں اپنے ہر پیار کرنے والے کے بارے میں بہت حساس ہوں اور خوبی میں اگر میں کسی سے دوستی کرلوں تو ہر حال میں نبھانا جانتی ہوں۔ طیبہ اور ہما کے ساتھ گزرا ہر لمحہ بہت یادگار ہے مجھے ان سے باتیں کرنے اور ناولز شیئر کرنے میں بہت مزا آتا ہے‘ ساحل سمندر پر سورج سے ڈوبنے کا منظر بہت دلکش لگتا ہے ۔ طیبہ کے ساتھ بارش میں بیٹھ کر پکوڑے‘ بسکٹ اور چائے کو انجوائے کرنا بہت پسند ہے‘ دلچسپ مشغلہ علاوہ ڈائجسٹ پڑھنے کے کوئی بھی نہیں‘ سیر و سیاحت کی بہت شوقین ہوں۔ بابا جانی کی بدولت کافی جگہوں کی سیر کی ہے‘ پیار و محبت سے دیئے گئے گفٹ کو سنبھال کر رکھنا جانتی ہوں‘ لباس میں لمبی فراک اور لمبا دوپٹہ پسند ہے۔ جیولری میں ائیر رنگز اور رنگز پسند ہیں‘ فیورٹ کلر وائٹ اینڈ بے بی پنک سائرہ کے بقول میرون کلر مجھ پر اچھا لگتا ہے۔ کھانے میں بریانی اور سویٹ میں کسٹرڈ اور پستہ آئس کریم بہت پسند ہے۔ اپنی سالگرہ پر سائرہ اور بی جان کی کال کا انتظار ہوتا ہے‘ ان کے وش کرنے کے بعد اپنے آپ کو لکی محسوس کرتی ہوں‘ خواہشات کو اپنے اوپر حاوی ہونے نہیں دیتی علاوہ ایک خواہش کے میری دلی خواہش ہے کہ اللہ مجھے اپنے گھر کی زیارت کروادے اور حج و عمرہ کی سعادت نصیب کرے۔آخر میں اس بات اور دعا کے ساتھ اجازت چاہوں گی اللہ تمام امت مسلمہ اور بہن بھائیوں اور والدین کو حج و عمرہ کرنے کی توفیق دے اور اپنے گھر کی زیارت کروائے اور سب کی خوشیوں کو پورا کرے‘ آمین۔
کرن فاطمہ
السلام علیکم! ڈئیر اینڈ کیوٹ ممبران اینڈ پیارے قارئین کیا حال ہے آپ کا؟ امید ہے سب خیریت سے ہوں گے تو جناب آتے ہیں ہم اپنے تعارف کی جانب تو… میرا نام کرن فاطمہ ہے‘ والد کا نام تصور ہے۔ ہم چھ بہنیں اور چار بھائی ہیں‘ میں دو بھائیوں سے چھوٹی ہوں اور بہنوں میں سب سے بڑی ہوں۔ ایک بھائی سعودیہ عرب گیا ہوا ہے اور دوسرا شادی شدہ ہے اور میں ابھی پڑھ رہی ہوں۔ میٹرک کے بعد مدرسہ جوائن کیا ہے‘ شعبان میں فارغ ہوجائوں گی پھر دوبارہ فرسٹ ائر میں ایڈمیشن لینا ہے۔ عربی اور اسلامیات کی لیکچرار بننے کا بہت شوق ہے اگر اللہ نے چاہا تو ضرور بنوں گی۔ خواہشات تو بہت زیادہ ہیں لیکن ہر خواہش تو پوری نہیں ہوتی۔ ہماری کاسٹ راجپوت ہے‘ ملتان میں رہتی ہوں‘ جامعہ خلفائے راشدین میں پڑھتی ہوں۔ ناول اور ڈائجسٹ پڑھنے کا شوق ہے بات اگر کلر کی ہو تو پنک اینڈ بلیک کلر پسند ہے۔ کپڑوں میں فراک‘ چوڑی دار پاجامہ‘ چھوٹا سا دوپٹہ ‘ جینز کی پینٹ پہلے پہنی ہے لیکن اب نہیں پہنوں گی کیونکہ اب کورس کررہی ہوں ۔ بات ہوجائے خوبیاں اور خامیاں کیا ہے تو خوبیاں یہ ہیں بقول فرینڈز درگزر زیادہ کرتی ہوں‘ دل میں بغض نہیں رکھتی‘ خوش اخلاق ہوں۔ خامیاں یہ ہیں کہ سب پر اعتماد کرلیتی ہوں اور دل کی ہر بات شیئر کرتی ہوں بعد میں بہت نقصان ہوتا ہے اور بہت زیادہ فنی ہوں۔ میری وجہ سے کلاس میں ہلا گلا رہتا ہے۔ کھاتی بہت ہوں سب کچھ دوسروں سے بھی گھر سے بھی شرم نہیں آتی‘ صرف کھانے پینے میں اور کسی چیز میں بے شرم نہیں ہوں۔ پردے کی پابند ہوں‘ یہ سب پھوپو کی کرم نوازیاں ہیں کہ انہوں نے پڑھایا لکھایا‘ بولنے کا شعور سکھایا‘ اللہ میری پھوپو کو دونوں جہانوں میں کامیابی عطا فرمائے‘ آمین اور ان کی اولاد کو بھی۔ میرے فیورٹ کزن عائشہ خنساء‘ سجاد‘ زوبی‘ عبد اللہ سے اور دوستیں بھی ہیں اور سب مخلص ہیں مثلاً مہناز‘ شبانہ‘ شہناز‘ آنٹی رانی ‘ آسیہ انعم‘ سونیا‘ عائشہ‘ اسماء‘ رخسانہ‘ سمیرا بہت زیادہ ہیں۔ اسکول کی فرینڈز کے نام پھر کبھی لکھوں گی۔ پسندیدہ شہرقائم پور‘ ملتان ہے۔ فیورٹ ناول ’’جو چلے تو جاں سے گزر گئے‘ خدا اور محبت ۔ فیورٹ مصنفین ماہا ملک‘ نسیم حجازی‘ نازیہ کنول نازی‘ سمیرا شریف طور‘ نادیہ فاطمہ ‘ نزہت جبین ضیا اور عفت سحر طاہر ہیں‘ کٹھی چیزیں بہت پسند ہیں مثلاً گول گپے‘ کیری لیکن گھر والے کھانے نہیں دیتے۔ میں نے آپ لوگوں کو نہیں دیکھا اور نہ ہی کبھی بات کی پھر بھی تم سب لوگوں سے بہت دلچسپی ہے اور آپ لوگوں سے تعلق رکھنا چاہتی ہوں پلیز ریجیکٹ نہیں کرنا ہماری خواہشات کی قدر کرنا۔ مجھے آپ لوگوں سے بہتری کی امید ہے ۔جیولری میں کچھ خاص پسند نہیں‘ بریسلیٹ بہت پسند ہے اور انگوٹھی۔ سب کام کرلیتی ہوں اگر دل کرے تو ‘ فیورٹ سر اصغر اور خدا بخش عباسی ہیں‘ اپنی کلاس میٹ کو بہت مس کرتی ہوں شاید کہ وہ اتنا یاد نہیں کرتی ہوں گی۔ شعر و شاعری بہت پسند ہے‘ غزل بھی اور شعر و شاعری کرتی بھی ہوں۔ رات کا وقت بہت اچھا لگتا ہے‘ سردیوں کا موسم بھی بہت پسند ہے جتنا موسم اچھا ہوتا ہے اس سے زیادہ مجھے یادیں بھی ستاتی ہیں اپنی اسکول لائف کی اور فرینڈز کی۔ شاعر حضرات میں فراز‘ وصی‘ علامہ اقبال بہت پسند ہیں۔ مہندی جنون کی حد تک پسند ہے اور لگانی بھی آتی ہے‘ بیوٹی پارلر کا کام بھی تھوڑا بہت آتا ہے۔ گفٹ لینے اور دینے کا بہت شوق ہے‘ دیکھتے ہیں آپ لوگوں میں سے کون دینا پسند کرے گا۔ تاریخ پیدائش 11 مئی 1999ء ہے۔ آپ لوگوں سے ریکوئسٹ ہے کہ میری ایک بہت بڑی پریشانی ہے ‘ دعا کرنا پلیز‘ دعائوں کی بے حد ضرورت ہے اگر کوئی غلطی کوتاہی ہوئی ہو تو معاف کرنا‘ اللہ حافظ۔

Show More
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close