Hijaab May-17

بات چیت

مدیرہ

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔

مئی 2017ء کا حجاب حاضر مطالعہ ہے۔
کراچی کا موسم یوں تو پورے پاکستان کے مقابلے میں قدر متعدل رہتا ہے لیکن پھر بھی گرمی تو گرمی ہے چند دن سے گرمی کی شدید لہر نے کراچی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے کام کرنا مشکل کردیا ہے پسینہ ہے کہ پانی کی طرح بہہ رہا ہے‘ بجلی حسب معمول اکثر اوقات میں غائب رہتی ہے کئی جماعتوں نے بجلی کے مسائل کے بارے میں احتجاج بھی کیا لیکن کسی کے کان پر جوں نہیں رینگ رہی‘ بس اللہ سے ہی دعا کی جاسکتی ہے کہ اللہ ہمارے حکام‘ منتظمین کو عوام کے دکھ درد سمجھنے اور اسے دور کرنے کی توفیق دے آمین۔
میں اور میری ساتھی ارکان تمام قاری بہنوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہیں سالگرہ گزرنے کے باوجود اپنے جذبوں کا اظہار فراخدلی سے کررہی ہیں میری اور میری ساتھیوں کی تو ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ حجاب کسی بھی طرح آنچل سے کم نہ ہو لیکن کچھ بہنوں کو شکوہ ہے کہ حجاب اور آنچل کے معیار میں جو فرق ہے اسے دور کیا جائے ان شاء اللہ میں پوری کوشش کررہی ہوں کہ میری بہنوں کو کسی قسم کی شکایت نہ ہو یہ آپ کے مشورے اور آرأ ہی تو ہیں جو میری رہنمائی کرتی ہیں آپ کی آرأ کی روشنی میں مجھے آگے بڑھنے کا رستہ ملتا ہے اور آپ کے حجاب اور آنچل کو سجانے سنوارنے کا سلیقہ بھی، آپ کی آرأ بہت اہم اور روشنی کا باعث ہیں۔ میں آپ کی آرأ کی منتظر رہتی ہوں امید ہے کہ آپ اپنی محبتوں سے یونہی نوازتی رہیں گی۔
…}}اس ماہ کے ستارے{{…
من شرما خلق
حرا قریشی کا ناولٹ جہاں الفاظ کا خوبب صورت چنائو اور جذبات کا حسین رچائو آپ کا دل موہ لے گا۔
ملوگے تم ہم کو مگر نصیبوں سے
قسمت و تقدیر کی ستم ظریفی ایک اندازو نئے روپ میں۔
لرزش
ایک معمولی سی لرزش کا کفارہ کیسے ہوا، جانیے مریم شیراز کے ناول میں۔
من کی خوشبو
احساس و اپنائیت کی خوشبو لیے صبا عیشل کی لیبر ڈے کے حوالے سے خصوصی تحریر۔
عشق ناکام
عشق کے رموز بیان کرتی سباس ایک منفرد و دلکش افسانے کے سنگ جلوہ گر ہیں۔
ایک حرف مکرر ہے محبت
محبت و چاہت کی انوکھی داستان جانیے فضہ ہاشمی کے انداز میں۔
شکست خواب
خوابوں کے بکھرنے کی اذیت رقم کرتی سحرش فاطمہ اپنے افسانے کے سنگ حاضر ہیں۔
غربت کی لکیر
غربت کی لکیر کو مٹانے والوں کی ایک ناکام کوشش، ماریہ طفیل پارس کی اصلاحی کاوش۔
چنائو
عزت اور محبت کے چنائو کا فیصلہ کیونکر ہوا آسان نیلم شہزادی کا بہترین افسانہ۔
جیت
’’ہارے بھی تو بازی مات نہیں‘‘ ام اقصیٰ کے منفرد و بہترین انداز میں۔
میرے خواب میرے جگنو
اپنے خوابوں کی تعبیر ڈھونڈتی لڑکی کی کہانی، شبانہ شوکت کی زبانی۔

Show More
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close