Aanchal Jun-16

سرگوشیاں

مدیرہ

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
جون کا آنچل حاضر مطالعہ ہے
امید ہے کہ آپ بہنیں بخیر ہوں گی موسم گرما کی شدت تو ملک گیر ہے اور اس شدید موسم میں اللہ سبحان و تعالیٰ کی رحمتوں‘ برکتوں والا ماہِ مبارک رمضان بھی شروع ہورہا ہے۔ رمضان شریف وہ بابرکت مہینہ ہے جس کا ذکر ربِ کائنات نے قرآنِ کریم میں فرمایا ہے‘ قرآن حکیم کا نزول بھی اسی ماہِ مبارک میں ہوا اور اس ہی ماہِ مبارک میں ایک رات لیلتہ القدر ہے جو ہزار راتوں سے بہتر اور افضل ہے اور اس ہی ماہِ مبارک میں تمام آسمانی کتب اور صحیفے نازل کیے گئے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے صحیفہ یکم تا تین رمضانِ مبارک کو نازل ہوئے‘ حضرت دائود علیہ السلام کو زبور بارہ یا اٹھارہ رمضان کو عطا ہوئی‘ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو تورات چھ رمضان شریف کو عطا کی گئی۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو انجیل بارہ یا تیرہ رمضانِ مبارک کو عطا ہوئی اور قرآنِ حکیم کا نزول بھی ستائیس رمضان شریف میں ہوا ہے۔ اللہ سبحان و تعالیٰ نے اس ماہِ مبارک کے روزے فرض فرمائے اور اس کی راتوں کے قیام کو قربِ الٰہی کا ذریعہ بتایا ہے۔ یہ ماہِ مبارک لوگوں کے ساتھ غم خواری کرنے والا مہینہ ہے‘ اس ماہِ مبارک میں عبادات اور فرائض کا اجر عام دنوں کے مقابلے میں ستر گنا زیادہ ملتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میری اُمت کو رمضان کے بارے میں ایسی پانچ چیزیں دی گئیں جو پچھلی کسی اُمت کو نہیں ملیں۔ (۱) روزے دار کے منہ کی بدبو اللہ کے نزدیک مشک سے زیادہ پسندیدہ ہے۔ (۲) روزے دار کے لیے دریا کی مچھلیاں تک دعا کرتی ہیں۔ (۳) جنت ہر روز ان کے لیے آراستہ کی جاتی ہے۔ (۴) رمضان میں تمام سرکش شیاطین قید کردیے جاتے ہیں (۵) رمضان کی آخری راتوں میں روزہ داروں کی مغفرت کی جاتی ہے۔ ایسا مقدس مہینہ خوش نصیبوں کو ہی نصیب ہوتا ہے۔ میری تمام بہنوں سے گزارش ہے کہ اس ماہِ مبارک میں کوشش کرکے زیادہ سے زیادہ اپنے رب کا قرب حاصل کرنے کی سعی کی جائے۔ اللہ سبحان و تعالیٰ ہمیں اس ماہِ مبارک میں اپنی اطاعت و فرماں برداری اور تمام تر عبادات الٰہیہ کو صحیح صحیح طریقے سے ادا کرنے کی توفیق عطا کرے اور ہمارے لیے آسانیاں پیدا فرمائے، آمین۔
آئندہ آنچل کا شمارہ ان شاء اللہ عید نمبر ہوگا بہنیں جلد از جلد اپنی نگارشات ارسال فرمائیں، شکریہ۔
آئیں اب اس شمارے کی جانب چلتے ہیں۔
حصار
بچوں کی عمدہ پرورش و تربیت کے اصولوں سے آگاہ کرتی طلعت نظامی کی بہترین کاوش۔
سجود و قیام کے پیچھے
سجود و قیام کے اصل لطف سے آگاہ کرتی حمیرا نوشین بہترین کاوش کے ہمراہ شریک محفل ہیں۔
یقین کامل
اپنے رب پر پختہ یقین رکھنے والوں کی کہانی عرشیہ ہاشمی کی زبانی۔
خوبصورت قبر
’’وہ اک سجدہ جسے تو گراں سمجھتا ہے‘‘ کی عملی تفسیر‘ شبینہ گل کی موثر تحریر۔
دل تو بچہ ہے جی
شگفتہ و طربیہ انداز میں لکھا مصباح علی کا خوب صورت افسانہ جو مسکراہٹوں کے پھول کھلا دے گا۔
زرد پھولوں کی بارش
ماہ رمضان کے حوالے سے سمیرا کی موثر و اصلاحی تحریر۔
یہ دیا جلتا رہنے دو
نیکی کی شمع جلائے راشدہ رفعت پہلی مرتبہ شریک محفل ہیں۔

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close