Aanchal Mar 16

ہمارا آنچل

ملیحہ احمد

آنچل کے تمام چاند ستاروں اور کہکشائوں کو میری طرف سے پیار بھرا سلام قبول ہو‘ ارے ارے رکیے تو آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کون ہے جو ہمیں اتنے خوب صورت ناموں سے پکاررہی ہے بھئی ظاہر سی بات ہے جس لڑکی کا خود اتنا خوب صورت نام ہو وہ دوسروں کو بھی خوب صورت ناموں سے ہی پکارے گی ناں‘ بائے دا وے مجھے ہی حریم حسین کہتے ہیں۔ میرا نام میرے ماموں نے رکھا تھا بڑی اچھی طرح سے چھان پھٹک کر‘ بقول امی کے انہیں اپنی پیاری سی بھانجی کے لیے کوئی بھی اچھا نام نہیں لگ رہا تھا اللہ اللہ کرکے ایک نام انہیں اچھا لگ ہی گیا اور انہوں نے وہ نام مجھے دے دیا۔ خیر جی اب آپ کو اپنے بارے میں بتاتی ہوں میں پاکستان کے شہر فیصل آباد میں رہتی ہوں۔ مجھے اپنے شہر سے بے حد پیار ہے‘ ہم کل چھ بہن بھائی ہیں جن میں بڑائی کا شرف مجھے حاصل ہے یعنی میں حریم حسین سب سے بڑی ہوں بی اے فائنل ائر کی اسٹوڈنٹ ہوں پھر میرے بعد منیب فرسٹ ائر‘ حدیبیہ اور وجیہہ کلاس 8th‘ مبشر کلاس سکس اور تحریم کلاس فور میں پڑھتی ہے۔ کھانے میں سب کچھ پسند ہے‘ پھلوں میں مجھے انگور‘ انار‘ سیب اچھے لگتے ہیں۔ رنگ بھی سارے اچھے لگتے ہیں‘ بہار اور سردی کا موسم زیادہ پسند ہے۔ قدرتی چیزیں بہت اٹریکٹ کرتی ہیں خاص کر قدرتی مناظر‘ پورا چاند بہت اچھا لگتا ہے دل کرتا ہے دیکھتی رہوں۔ سادگی اچھی لگتی ہے‘ وہ لوگ جو ہماری بات سمجھ سکیں اور فضول کی شوخیاں نہ ماریں اچھے لگتے ہیں۔ تھوڑی جذباتی ہوں‘ غصہ جلدی آجاتا ہے دس منٹ تنہا رہوں یا ایف ایم سن لوں تو غائب ہوجاتا ہے۔ اپنے ناخن چبانے کی عادت بُری لگتی ہے۔ حساس دل کی مالک ہوں لیکن سب سمجھتے ہیں بے حس ہوں لیکن ایسا نہیں ہے۔ کبھی کبھی ڈل مائنڈڈ ہوجاتی ہوں‘ جیسی میں گھر میں ہوتی ہوں ویسی کالج میں نہیں ہوتی اور جیسی کالج میں ہوتی ہوں ویسی گھر میں نہیں ہوتی۔ عجیب سی شخصیت ہے میری ایک مزے کی بات بتائوں جیسا میں سوچتی ہوں ویسا ہوتا نہیں ہے اسی لیے جو میں چاہتی ہوں کہ نہ ہو وہ میں سوچ لیتی ہوں پھر وہ بات نہیں ہوتی (ہاہاہا… سچی)۔ گھر کے کام میں دلچسپی کچھ زیادہ نہیں ہے بس ایویں سی ہے لیکن جب کرنے پر آتی ہوں ویسے تو کافی زیادہ لڑکیوں سے (کالج کی) دوستی ہے لیکن بیسٹ فرینڈز عمارہ رمضان اور ثناء عروج ہیں۔ میری سہیلیاں بہت اچھی ہیں اس معاملے میں میں خوش نصیب ہوں۔ مادری زبان ہماری اردو ہے لیکن دل کرتا ہے کہ پنجابی بول کے دیکھوں کہ کیسے بولتے ہیں کہ بولی نہیں جاتی (ہائے پنجاب میں رہ کر پنجابی نہیں آتی حیرت ہے ) انگلش آتی ہے لیکن بولتے ہوئے اٹک جاتی ہوں۔ ہاں سمجھ سب لیتی ہوں (بہت لائق ہوں میں) گانے دیکھنے‘ سننے اور فلمز دیکھنے کا بھی شوق ہے۔ ایکٹرز میں شاہ رخ خان‘ رنبیر کپور‘ عمران عباس اور ایکٹرس میں سے کترینہ کیف‘ ایشوریہ رائے‘ کاجول اور کسی کسی مووی میں کرینہ کپور اچھی لگتی ہیں۔ میرے بہت سارے خواب اور خواہشیں ہیں‘ جن کے پورے ہونے کی دعائیں مانگتی ہوں فی الحال تو یہی خواہش ہے کہ میرا تعارف چھپ جائے۔ میری خواہش ہے کہ میرے پاس ایک بڑی سی لائبریری ہو جہاں میری پسند کی تمام کتابیں موجود ہوں۔ میں کہتی ہوں کہ انسان کے پاس اتنا پیسہ موجود ہونا چاہیے جس میں وہ اپنی ضروریات بخوبی پوری کرسکے پیسہ نہ زیادہ ہو نہ کم ہو لیکن یہ بھی اللہ کی آزمائش کا ایک طریقہ ہوتا ہے۔ پاکستانی ڈرامے اچھے لگتے ہیں ۔ ڈائجسٹ میں آنچل‘ شعاع اور خواتین اچھے لگتے ہیں جو میں پڑھتی ہوں۔ میرے دو ہی مشغلے ہیں ڈائجسٹ پڑھنا اور ایف ایم سننا‘ کبھی کبھی اس عادت سے میرے گھر والے بے زار ہوجاتے ہیں یہ نہیں کہ انہیں یہ چیزیں پسند نہیں دراصل وہ کہتے ہیں کہ خصوصاً امی کہ کام کے وقت کام کیا کرو اور بعد میں یہ کام کیا کرو لیکن میں تو گھر کے کاموں کے وقت بھی ڈائجسٹ پڑھتی ہوں اور ایف ایم سنتی ہوں۔ رائٹرز میں فرحت اشتیاق‘ سمیرا شریف‘ نازیہ کنول نازی‘ رخسانہ نگار عدنان‘ عمیرہ احمد ٹاپ پر ہیں۔سنگرز میں عاطف اسلم‘ راحت فتح علی خان‘ سونو نگم‘ سنیدھی چوہان‘ شریا گھوشال اور موہیت چوہان پسند ہیں ویسے میں خود بھی بہت اچھا گالیتی ہوں۔ اچھا بھئی بہت لمبا تعارف ہوتا جارہا ہے‘ اجازت چاہوں گی اس اچھی بات کے ساتھ کہ اگر تم حقیقت میں کسی کو پانا چاہتے ہو تو حقیقت میں اس کے بن جائو یا اپنے اندر ایسی حقیقت پیدا کرلو کہ کوئی حقیقت میں آپ کا بن جائے‘ اللہ حافظ اینڈ لو یو آل۔

السلام علیکم!ارے ارے رکیے‘ کہیں آپ یہ تو نہیں سمجھ رہے کہ آنچل کے ڈائجسٹ میں کوئی آدمی شرکت کررہا ہے اگر آپ ایسا سوچ رہی ہے تو بالکل غلط سوچ رہی ہے۔ بھئی میں بھی آپ ہی کی طرح صنف نازک سے تعلق رکھتی ہوں بلکہ نہیں 14 سال کی چھوٹی سی بچی ہوں (ہی ہی ہی)۔ بھئی آپ تو ابھی سے بور ہوگئے ابھی تو ہم نے اپنا تعارف بھی کروانا ہے تو جی تیار ہوجایئے ہمارا تعارف پڑھنے کے لیے۔ میرا نام تبسم شہزادی ہے ضلع فیصل آباد کے چھوٹے سے گائوں نیلیانوالہ سے تعلق رکھتی ہوں۔ 28 جنون 2001ء کو ہم اس دنیا کی رونق دوبالا کرنے تشریف لائے ‘ (آہم)۔ ہم پانچ بہن بھائی ہیں‘ دو بہنیں اور ایک بھائی مجھ سے بڑے ہیں اور ایک مجھ سے چھوٹا ہے۔ لڑاکو ہر وقت مجھ سے لڑتا رہتا ہے۔ آنچل سے ہمارا تعلق کچھ زیادہ پرانا نہیں اپریل 2014 سے ہم نے باقاعدہ آنچل پڑھنا شروع کردیا تھا ہماری کاسٹ رائے کھرل ہے۔ بات کی جائے پسند نا پسند کی تو کھانے میں ساگ‘ کھیر‘ دودھ والی سویاں اور بھنڈی توری مل جائے تو کیا ہی بات ہے(اگر کوئی بہن بھیجنا چاہے تو موسٹ ویلکم‘ ہاہاہا)۔ جیولری میں ائر رنگز‘ رنگ اور بریسلیٹ پسند ہے۔ بات کی جائے خوبیوں خامیوں کی تو جناب بندہ کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہوتا جہاں خوبیاں ہوتی ہیں وہیں خامیاں بھی ہوتی ہیں خیر ہم اپنی خوبیوں خامیوں پر ذرا روشنی ڈالتے ہیں بھئی دوسروں سے پوچھ کر بتاتے ہیں اپنی ایک دوست سے پوچھا اس نے کہا تم بہت اچھی ہو‘ کہا خامی بتائو کہتی ہے تم میں خامی ہے ہی نہیں میں کیا بتائوں (لو جی کرلو گل)۔ چلو دوسری دوست کے پاس چلتے ہیں اس سے پوچھا تم میں خوبیاں ہی خوبیاں ہیں ‘ خامیوں تو ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتیں خیر دوستوں کو چھوڑا کہ ایسے ہی بولتے رہتے ہیں چلیں ایک کلاس فیلو سے پوچھا اس نے کہا کہ تم بہت اچھی ہو کسی کے خلاف کینہ دل میں نہیں رکھتیں جو تمہارے ساتھ بُرا کرے اس کے ساتھ بھی اچھی رہتی ہوں۔ دوسری کے پاس گئے تم بہت معصوم ہو‘ تیسری نے کہا کہ تم ہر وقت مسکراتی رہتی ہو‘ یہ بات تو ہے کہ میں بہت جلد ہنس پرتی ہوں‘ چوتھی کے پاس گئے اس نے کہا تم بہت اچھی ہو لیکن تمہیں غصہ جلدی آجاتا ہے (صدف جتنی جلدی آتا ہے اتنی جلدی بھاگ بھی تو جاتا ہے)۔ میری نظر میں بہت حساس ہوں‘ نرم دل ہوں‘ بات خوشی کی ہو یا غمی کی بات بعد میں ہوتی ہے اور رونا مجھے پہلے ہی آجاتا ہے۔ کسی سے زیادہ دیر ناراض نہیں رہ سکتی‘ سب کی تکلیف کو محسوس کرتی ہوں حتیٰ کہ جانوروں کی تکلیف کا بھی احساس ہوتا ہے۔ر سالوں میں آنچل‘ خواتین‘ شعاع اور پھول شوق سے پڑھتی ہوں۔ مشاغل میں کتابیں پڑھنا اور سوچنا شامل ہے۔ شعر و شاعری بہت پسند ہے‘ بقول میری دوستوں اور کلاس فیلوز کے تبسم تو پوری شاعرہ ہے (ہاہاہا) خیر کچھ اپنی پسند آپ سے بھی شیئر کرتے ہیں۔ اپنی فیملی سے بہت محبت ہے خصوصاً اپنے بڑے بھائی رضوان اور امی سے بہت محبت ہے۔ خالہ خدیجہ‘ خالہ عذرا اور ماموں اسحق سے بھی بہت محبت ہے۔ ماموںکی بیٹی عائشہ سے بھی بہت محبت ہے۔فیورٹ ٹیچر عذرا سرور ہیں۔ ایک نصیحت آپ سب کے لیے کوئی تم پر غصہ کرے تو ناراض مت ہونا کیونکہ یہ تو قدرت کا قانون ہے کہ جس درخت کا پھل زیادہ میٹھا ہوتا ہے اسے زیادہ پتھر لگتے ہیں۔ رائٹرز سبھی پسند ہیں لیکن موسٹ فیورٹ سائرہ رضا ہے‘ آنچل کی قاری ابیہا رضوان مجھے بہت اپنی اپنی سی لگتی ہے۔ اجازت چاہتی ہوں‘ اللہ حافظ۔

السلام علیکم! ڈئیر قارئین! کیا حال چال ہیں آپ کے‘ میں تو ٹھیک ٹھاک فٹ فاٹ اے ون فریش اینڈ کول پلس لش پش ہوں۔ مابدولت کو شیزہ عارف کہتے ہیں کبھی کبھی شزی‘ شیز‘ شیزو یا شازور کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ ہم 2 اگست 1994ء کو دنیا میں تشریف لائے اور اپنے والدین کو کیوٹ سی بچی کے والدین ہونے کا شرف بخشا‘ اسٹار لیو ہے اور کاسٹ جدون۔ ہم ایبٹ آباد کے ایک چھوٹے سے گائوں چمبہ میں رہتے ہیں ‘ پانچ بہنیں اور دو بھائی ہیں ۔ بہنوں میں سب سے آخری نمبر جبکہ ایک بھائی مجھ سے چھوٹا ہے‘ 3 بہنیں شادی شدہ اور بھائی کے لیے لڑکی تلاش کی جارہی ہے‘ ایف ایس سی کیا ہے اور میڈیکل کے ٹیسٹ میں میرٹ لسٹ پر نہ آنے کی وجہ سے سال ڈراپ کیا ہے اور اب دوبارہ تیاری کررہی ہوں‘ آپ سب دعا کرنا۔ لیو کی کم و بیش تمام خوبیاں اور خامیاں مجھ میں پائی جاتی ہے‘ غصہ کی تیز ہوں‘ ہر بات منہ پر کہہ دیتی ہوں خودکو اسٹریٹ فاروڈ کہتی ہوں جبکہ ہوں منہ پھٹ (شاید)۔ پہلا امپریشن بہت مغرور ہوتا ہے جو درحقیقت ہوں نہیں‘ اب بندہ پہلی ہی ملاقات میں کھی کھی کرتا اچھا تھوڑی لگتا ہے۔ رنگوں میں لائٹ پنک اورریڈ کلر پسند ہیں خوشبو میں موتیا کی کھانوں میں کھانے کی ہر چیز سوائے چنے کی دال کے۔ لباس میں فراک اور چوڑی دار پاجامہ۔ ڈریسز اور جیولری جمع کرنے کا کریز ہے۔ کوکنگ اچھی کرلیتی ہوں بقول بھائی کے ’’ دس سالن ہوں تب بھی ان میں سے اپنی شزی کا سالن پہچان لوں گا‘‘ تھوڑی سی فرینک ہوں۔ بے حد باتونی ہوں‘ ایک اچھی سی جاب اور لینڈ کروزر یہی خواب ہیں۔ مطالعے کی شوقین ہوں (آہم صرف ناولز کے) پسندیدہ ایکٹر شاہد کپور اور ایکٹریس کترینہ کیف‘ حسن پرست ہوں‘ نخریلی بھی ہوں اور غصیلی بھی۔ کانفیڈنٹ ہوں بٹ اوور نہیں۔ قرأت کرتی ہوں اور دو دفعہ پوزیشن بھی لی۔ نعت بھی پڑھتی ہوں اور گانوں کی دیوانی ہوں‘ شاعری کی شوقین ہوں اور بقول کسی کے بے حد انا پرست‘ ضدی مگر تھوڑی سی معصوم بھی ہوں۔ پسندیدہ شخصیت حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ابو اور بھائی تیمور خان۔ میرا بھائی جس کے لیے میں کچھ بھی کرسکتی ہوں ۔ پسندیدہ کتاب قرآن پاک اور نسیم حجازی ’’انسان اور دیوتا‘‘۔ فرینڈز بہت سی ہیں مگر طوبیٰ‘ فضہ اور تانیہ بیسٹ فرینڈز ہیں اور رابعہ‘ ارشین‘ شانزہ‘ حبیبہ‘ مومنہ‘ اجالا‘ رائمہ اور بہت سی (سوری یار جن کے نام یاد نہیں رہے)۔ لڑاکا بھی ہوں اور کیئرنگ بھی‘ کبھی کبھی جھوٹ بھی بول لیتی ہوں۔ میں چاہتی ہوں جو چیز میری ہے وہ میری ہی ہو کسی اور کا سایہ بھی نہ پڑے اس پر‘ کمپرومائز کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ اب اجازت دیں دعائوں میں ضرور یاد رکھنا‘ اللہ حافظ۔

السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ‘ دوستوں امید ہے کہ آپ سب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بخیر وعافیت ہوں گے۔ آپ سب کے سامنے آج اپنے تعارف کے ساتھ حاضر ہورہی ہوں‘ امید ہے آپ کو پسند آئے گا۔ میرا نام خنساء عبد المالک‘ تاریخ پیدائش 16 اکتوبر 1994ء ہے۔ ہم چھ بہن بھائی ہیں‘ میرا نمبر آخری ہے یعنی سب سے چھوٹی ‘ ایف اے کیا ہے اور عالمہ کا کورس کررہی ہوں‘ سب دعا کیجیے گا اللہ پاک علم کے ساتھ عمل کی توفیق دے‘ آمین۔ ابو ‘ ابو اور بہن بھائیوں سے بہت زیادہ محبت کرتی ہوں‘ دوستوں پر جان چھڑکتی ہوں مگر کوئی ساتھ نہ رہ سکی سوائے مریم کے (میری سویٹ سی دوست)۔ عاصمہ باجی سے ہر بات شیئر کرلیتی ہوں‘ سب کو خوش دیکھنا چاہتی ہوں‘ وظن عزیز کو پر امن اور خوشحال وطن سے محبت رگ رگ میں گردش کرتی ہے پاکستان آرمی میرا جنون ہے (فوجی ڈاکٹربہت پسند ہیں ) دین اسلام کو پوری دنیا میں پھیلانا میری زندگی کا مقصد‘ ملک اور مذہب کی خاطر شہید ہونا چاہتی ہوں۔ پسندیدہ شخصیات میں نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم‘ خلفائے راشدین اور ہر صحابی رسولﷺ میرے آئیڈیل ہیں۔ کتابوں میں سب سے پہلے قرآن پاک‘ حدیث شریف کی کتب‘ فضائل اعمال‘ حیاۃ الصحابہ اور دیگر اسلامی کتب رسائل میں مسلمان بچے‘ بناتِ عائشہ اور ڈائجسٹ صرف آنچل پڑھتی ہوں۔ نعتیں اور بیان سننا پسند ہیں‘ نعت خوانوں میں حافظ ابو بکر‘ انس یونس اور جنید جمشید بہت پسند ہیں۔ الحمدللہ شرعی پردہ کرتی ہوں اور تمام مسلمان بہنوں کے لیے دعا کرتی ہوں‘ اللہ پاک سب کو شرعی پردہ کرنے کی توفیق دے‘ آمین۔ آرٹ میرا شوق ہے‘ نیچر کو پینٹ کرنا اچھا لگتا ہے۔ اچھے استاد کی ضرورت ہے اگر آپ میں سے کوئی مدد کرسکے تو مہربانی۔رنگ سارے ہی اچھے لگتے ہیں‘ چوڑیاں اور مہندی بہت زیادہ پسند ہیں۔لباس میں شلوار قمیص اور لانگ فراک پسند ہے ساتھ بڑا دوپٹہ۔ کھانے میں جو مل جائے کھالیتی ہوں مگر حلال۔کھیر بہت پسند ہے‘ سبزیوں میں کدو شوق سے کھاتی ہوں۔ عائشہ نور محمد‘ ام مریم اور نازیہ کنول نازی کی تحریریں بہت پسند ہیں۔ موسم بہار کا اور شامیں اور بارش سردیوں کی پسند ہے۔ خوبیوں اور خامیوں سے ملی جلی انسان ہوں۔ خوبی اپنے اندر ایک بتاسکتی ہوں کہ دل میں بغض نہیں رکھتی‘ کسی سے زیادہ دیر ناراض نہیں رہ سکتی اور خامیاں اللہ پاک معاف کرے‘ جذباتی بہت جلد ہوجاتی ہوں۔ کسی سے بات کرنے کو دل نہ چاہے تو فوراً موڈ بن جاتا ہے‘ شدید غصہ آتا ہے مگر اظہار نہیں کرتی۔ شاعری میں بہت دلچسپی ہے‘ ہر اچھے شاعر کو پڑھتی ہوں اداس جلدی ہوجاتی ہوں ۔
واقف ہوں بہت خوب اس دنیا کی فطرت سے
بہت چاہتے ہیں لوگ مجھے مگر اک ضرورت کی طرح
بہرحال باتیں کچھ زیادہ ہی ہوگئی ہیں‘ معلوم نہیں میرا آدھا ادھورا یا پورا تعارف کسی کو پسند آیا یا نہیں‘ لیکن اجازت چاہوں گی اللہ نگہبان‘ السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔
اے رفیق دلربا‘ ہم مسافر الوداع
زندگی رہی تو پھر ملیں گے جب کبھی موقع ملا

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close