Aanchal Mar 16

حمد نعت

نصیراحمدنصیر/ارشد محمودارشد

حمدباری تعالیٰ

کوئی کاش پوچھے میں کیا چاہتا ہوں
کرم کی تیری اک نگاہ چاہتا ہوں
نہیں مجھ کو صبر و تحمل کا یارا
ترے در پہ حاضر ہوا چاہتا ہوں
گناہوں پہ اپنی ندامت ہے مجھ کو
خطا کار ہوں بس عطا چاہتا ہوں
عنایت کی مجھ پہ نظر میرے مولا
عطائوں سے تیری سوا چاہتا ہوں
نہ دوزخ کا کھٹکا نہ جنت کی لالچ
میں تیرا ہوں تیری رضا چاہتا ہوں
سعادت ملے دین و دنیا کی مجھ کو
یہی اپنے حق میں عطا چاہتا ہوں
نصیر بندہ ہوں خواجۂ طیبہ کا مولا
قیامت میں اس کی نوا چاہتا ہوں

پروفیسر نصیر احمد نصیرؔ…

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم

بے کسوں کو بھلا اور کیا چاہیے
یا نبی  صلی اللہ علیہ وسلم آپ  صلی اللہ علیہ وسلم کا آسرا چاہیے
بجھتی آنکھوں میں آجائے گی روشنی
آپ  صلی اللہ علیہ وسلم کے در کی خاکِ شفا چاہیے
آپ  صلی اللہ علیہ وسلم کے نقشِ پا چومتا چل پڑے
جس گناہ گار کو بھی خدا چاہیے
میرے گھر میں اندھیروں نے قبضہ کیا
آپ  صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کا اک دیا چاہیے
دل میں آلِ نبی  صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت رکھو
مومنوں گر خدا کی رضا چاہیے
گرم اشکوں سے جلتی ہیں آنکھیں مری
ان کو دیدارِ خیر الوریٰ چاہیے
مٹتی جائیں گی ارشدؔ تری مشکلیں
کملی والے کابس راستہ چاہیے

ارشد محمود ارشدؔ…

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close