Hijaab Apr-16

حمد و نعت

ابرار اسیر/سعید ہاشمی

حمد

اے خدائے پاک رب ذوالجلال
دو جہاں کی نعمتوں سے کر نہال
چاند، سورج، کہکشاں میں تیرا نور
یہ جہانِ رنگ و بو، تیرا جمال
تو نے پیدا کی ہے ساری کائنات
آسمانِ بے ستوں تیرا کمال
زلزلے، سیلاب اور بیماریاں
مجھ کو ان آفات سے یا رب نکال
یاد کرتا ہوں تجھے، دن رات میں
ذکر تیرا ہر گھڑی تیرا خیال
بجلیاں، طوفان اور بادِ سموم
اہلِ عالم کے لیے تیرا جلال
کرلیا ہے مجھ کو دنیا نے اسیرؔ
یا الٰہی اپنی الفت دل میں ڈال

ابرار اسیرؔ

نعت

اگر کوئی اپنا بھلا چاہتا ہے
اسے چاہے جس کو خدا چاہتا ہے
درود ان پر بھیجو سلام ان پر بھیجو
یہی مومنوں سے خدا چاہتا ہے
خدا کی رضا مصطفی چاہتے ہیں
خدا مصطفی کی رضا چاہتا ہے
فقیروں کے ملجا یہ منگتا تمہارا
مدینے میں تھوڑی سی جا چاہتا ہوں
ثناء خواں بنایا ثنا گو بنایا
سعید ان سے تو اور کیا چاہتا ہے

سعید ہاشمی

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close