Hijaab May-16

ذکر اس پر وش کا

زینب احمد

اللہ کے نام سے ابتدا ہے میری
آنچل و حجاب ہمیشہ پھلے پھولے یہ ہے دعا میری
کیسی ہو آنچل پڑھنے والی تمام بہنوں؟ اللہ آپ سب کو خوش رکھے۔ جی جناب ہم کئی سالوں سے انٹری کا سوچ رہے تھے لیکن ہمت نہیں ہوتی تھی۔ اس دفعہ بہت ہمت کی اور سوچا کہ اپنا نام حجاب میں رجسٹرڈ کروادینا چاہیے ہوسکتا ہے بات بن جائے۔ آخر ہم آنچل کے بہت بڑے فین ہیں‘ جناب اتنا تو حق ہے نہ‘ خیر چھوڑیں اگر شامل نہ بھی کیا گیا تو آنچل چھوڑنے کی دھمکی تو ہم دے ہی نہیں سکتے بقول میری والدہ کے ہم کھانا چھوڑ سکتے ہیں آنچل و حجاب پڑھنا نہیں۔ ارے ارے آپ لوگ کہاں جارہے ہیں پلیز ناراض مت ہوں‘ اب ہم اپنے تعارف کی طرف آتے ہیں جیسا کہ آپ نے اوپر نام پڑھا نگین شہزادی‘ بھلوال کے ایک چھوٹے سے گائوں سے تعلق ہے۔ نام بڑی آپی نے رکھا جو کہ جہلم میں رہتی ہیں‘ مابدولت اس دنیا میں 2 فروری 1987ء کو جلوہ افروز ہوئیں‘ اسٹار پر یقین نہیں اس لیے پتا نہیں۔ ہم سات بہنیں اورایک بھائی ہے‘ بہنیں بڑی اور بھائی سب سے چھوٹا ہے۔ مابدولت کا نمبر چوتھا ہے تعلیم ایف اے ہے‘ ارے پریشان نہ ہوں یہاں سے ہی تعلیم کو خیرباد نہیں کیا بلکہ ہم نے ڈھیر سارے کورسز کر رکھے ہیں۔ فیربک پینٹنگ اور ٹائی اینڈ ڈائی کا تین سالہ کورس کر رکھا ہے اس کے علاوہ تین سالہ عالمہ کا کورس کر رکھا ہے‘ تین سال مدرسہ میں پڑھا۔ میرے پاپا کا انتقال ہوچکا ہے یوں سمجھیں ان کی وفات کے بعد اور بڑی آپی کی شادی کے بعد گھر کی ساری ذمہ داری ہمارے ناتواں کندھوں پر ہے اور اس ذمہ داری کو نبھاہنے کی کوشش کررہی ہوں۔ کھانے میں جو کچھ مل جائے کھالیتی ہوں‘ صرف بھوک ہونی چاہیے۔ دال چنے اور ماش کی بالکل پسند نہیں‘ مشروب کولڈ ڈرنک ‘ ملک شیک بہت پسند ہے۔ کلر اورنج وائٹ ‘ فیروزی اور پنک فیورٹ ہیں۔ کپڑوں میں شلوار قمیص کے علاوہ کوئی ڈریس پسند نہیں۔ کچھ اپنے مزاج کے بارے میں بتاتی چلوں‘ غصہ بہت آتا ہے‘ غلط بات بالکل برداشت نہیں ہوتی۔ غصے کے وقت کوشش کرتی ہوں سوجائوں‘ لہجہ بہت کرخت ہے۔ امی کہتی ہیں کہ بچوں کو پڑھا پڑھاکر تم عام لوگوں سے بھی بات اسی لہجے میں کرتی ہو۔ یہ تو تھی خامی اور خوبی یہ ہے کہ حوصلے والی ہوں اگر میری غلطی کی وجہ سے کوئی ناراض ہو تو فوراً منالیتی ہوں ورنہ اگر دوسرے کی غلطی ہو تو بالکل نہیں مناتی‘ چاہے جتنا ہی عزیز کیوں نہ ہو۔ مشاغل میں ڈائجسٹ بڑے شوق سے پڑھتی ہوں‘ آنچل تو فیورٹ ہے‘ باقی کچھ بھی مل جائے پڑھ لیتی ہوں۔ خاص کر مجھے تاریخی ناول بہت پسند ہیں‘ تاریخ کے بارے میں پڑھنا اچھا لگتا ہے اس کے علاوہ فارغ وقت میں کرکٹ کھیلتی ہوں اور شوق سے دیکھتی ہوں۔ فارغ وقت اس لیے کہا ہے کہ مابدولت کی زندگی بہت مصروف گزر رہی ہے‘ ایسے مشاغل کے لیے کبھی کبھار ہی ٹائم ملتا ہے جیسا کہ آپ کو بتایا کہ والد صاحب کا انتقال ہوچکا ہے اور مڈل کلاس فیملی سے تعلق ہے اس لیے گھر کی ذمہ داری مجھ پر ہے‘ چھوٹی بہنیں پڑھ رہی ہیں‘ اس لیے زیادہ مصروفیت رہتی ہے‘ صبح فجر کی اذان سے تھوڑی دیر بعد اٹھتی ہوں نماز سے فارغ ہوکر تلاوت اور پھر بچوں کو قرآن پاک پڑھاتی ہوں آخر عالمہ کا کورس کیا ہے کچھ دوسرے بھی تو فائدہ اٹھائیں۔ اس کے بعد ایک پرائیوٹ اسکول میں ٹیچنگ کرتی ہوں‘ دوپہر کو بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی ہوں‘ ٹیوشن سینٹر نہیں پورا پرائمری اسکول ہے‘ ہاہاہا۔ پرائمری اسکول اس لیے کہا ہے کہ بچوں کی تعداد پچیس کے نزدیک ہے ہم دو بہنیں مل کر پڑھاتی ہیں۔ شام چھ سات بجے ان سب کو اپنے گھروں کو رخصت کرتے ہیں تو پھر جی ہماری سیونگ مشین کی باری آتی ہے‘ ارے گھبرایئے نہیں میں انسان ہی ہوں مشین نہیں۔ کھانا وغیرہ بھی کھاتی ہوں‘ بلکہ پکاتی بھی بہت مزے کا ہوں۔ یہ میرے چھوٹے بہنوئی کہتے ہیں‘ دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلانے سے سخت نفرت ہے‘ اپنے ہاتھوں سے کماکر عزت کی زندگی گزارنے کو ترجیح دیتی ہوں۔ رات تقریباً بارہ بجے تک سلائی کرتی ہوں‘ اس دوران لائٹ آنکھ مچولی کھیلتی رہتی ہے خیر ہم بھی اپنے نام کے ایک ہیں‘ کام مکمل کرکے ہی چھوڑتے ہیں‘ چاہے ٹارچ کی روشنی میں ہی کیوں نہ مکمل کروں۔ شعر و شاعری بہت پسند ہے اور ڈائری لکھنا بڑا اچھا لگتا ہے۔ گیدرنگ غیر میں جانا بالکل اچھا نہیں لگتا‘ صرف مہندی کا فنکشن پسند ہے اور تنہائی کو بہت پسند کرتی ہوں۔ شور سے دل گھبراتا ہے میک اپ بالکل پسند نہیں‘ صرف لپ لائنر لگاتی ہوں باقی سادگی بہت پسند ہے۔ رائٹر تو سبھی اچھے ہیں کس کی تعریف کروں اور کس کی نہ کروں‘ کسی ایک کا نام لوں یہ سب کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ ایف ایم بھلوال بڑے شوق سے سنتی ہوں۔ ثمینہ یاسمین‘ شمائلہ میری بہترین دوستیں ہیں اور شادی شدہ ہیں۔ کزنز نزہت افراء‘ زینت‘ عطیہ ہیں اور بہنوں میں سب سے زیادہ دوستی بڑی آپی فاخرہ سے ہے‘ دل کی ہر بات ان سے شیئر کرتی ہوں۔ چھوٹا سا پیغام‘ کسی کے آگے ہاتھ مت پھیلائو بلکہ اپنے ہاتھوں سے محنت کرو‘ برکت بھی ہوگی اور دلی خوشی بھی‘ اجازت چاہتی ہوں‘ اللہ نگہبان۔

پیارے آنچل و جحاب کے تمام اسٹاف ممبران اور تمام رائٹرز کو محبت اور عقیدت بھرا سلام قبول ہو۔ میرا نام حنا سلیم ہے لیکن سب پیار سے ہنی کہتے ہیں۔27 نومبر کو ایک چھوٹے سے گائوں دانا آباد پیدا ہوئی‘ جی یہ نام آپ کو عجیب لگا ہوگا لیکن اسے دانائوں کا گائوں بھی کہا جاتا ہے جیسے کہ (مابدولت )سمجھا کریں۔ میں نے گریجویشن اور کمپیوٹر میں ڈی سی ایس کیا ہے اور آج کل اپنے پرائیوٹ اسکول میں پڑھا رہی ہوں‘ انٹرنیٹ کی سہولت دینے پر بھائی کی بہت شکر گزار ہوں‘ ہم چار بہنیں اور دو بھائی ہیں۔ میرا نمبر چھٹا ہے‘ مریم‘ عمارہ‘ فرح ‘ سالک اور ارم ان سب کی شادی ہوچکی ہے ان کے بچے انیسہ‘ طلحہ‘ حسن‘ نوال‘ میرب سب بچے بہت ہی کیوٹ ہیں۔ اللہ میرے تمام بہن اور بھائیوں کو خوش اور آباد رکھے‘ آمین۔ میری امی میری جان سے پیاری امی‘ میں ان سے بے حد پیار کرتی ہوں۔ اللہ تعالیٰ ان کا عظیم بابرکت سایہ ہم پر سلامت رکھے۔ نظمیں اور شعر لکھنے کا بہت شوق ہے ‘ شاعری پڑھنا میرا شوق نہیں لیکن لکھنا میرا شوق ہے‘ ہے نا عجیب بات۔ میں نے سب سے پہلی نظم اس وقت لکھی تھی جب میرے پیارے ابو کی ڈیتھ ہوئی‘ ان کا ایکسیڈنٹ ہوا تھا۔ ابو کا ہم سے جدا ہونا ہمارے لیے ایک بہت بڑا صدمہ تھا‘ آج بھی یاد آتے ہیں تو بے اختیار آنسو نکل آتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ میرے پیارے ابو کو جنت الفردوس میں جگہ دے‘ آمین۔ نیک اور شفقت کرنے والے والدین اللہ کی خاص رحمت ہوتے ہیں‘ اللہ تعالیٰ ہر کسی کے والدین کو لمبی زندگی اور صحت کاملہ عطا فرمائے۔ آمین ‘ کلرز تو سب ہی بہت اچھے ہیں لیکن میرا فیورٹ کلر گرے اور پنک ہے‘ کھانے میں بریانی اور کریلے پسند ہیں۔ سویٹ ڈش میں ونیلا آئس کریم بہت پسند ہے‘ پھلوں میں آم اور کیلا پسند ہے۔ جیولری زیادہ پسند نہیں‘ سادہ رہنا اچھا لگتا ہے۔ کپڑوں میں شلوار قمیص اور ساڑھی پسند ہے۔ اسٹارز پر یقین نہیں کرتی‘ قدرت کے تمام نظارے اچھے لگتے ہیں‘ خاص طور پر صبح صادق کا وقت۔ اب اپنی کچھ اچھائیاں جو سب کو نظر آتی ہیں نرم دل ہوں‘ غریبوں کی مدد کرتی ہوں‘ بزرگوں پر بہت ترس آتا ہے جو اپنے بیٹوں کی بے رخی کے باعث سڑکوں پر مارے مارے پھرتے ہیں پھر اللہ سے دعا کرتی ہوں کاش میں ان کے لیے کچھ کرسکتی اور میری کوشش ہوتی ہے کہ کسی کا دل نہ دکھائوں۔اب آتی ہوں خامیوں کی طرف ‘ غصہ کی تیز ہوں جو منہ میں آتا ہے بول دیتی ہوں‘ کبھی کبھی ضرورت پڑنے پر جھوٹ بھی بول لیتی ہوں۔ کھانا اچھا پکالیتی ہوں‘ میں نہیں کہتی سب کہتے ہیں۔ رسالے تو سبھی پڑھتی ہوں لیکن جو بات آنچل و حجاب کی ہے اور کہاں۔ پسندیدہ رائٹرز عمیرہ احمد‘ عشنا کوثر سردار‘ نازیہ کنول نازی‘ رخسانہ‘ صدف آصف اور اقراء صغیر احمد کی تعریف میں کن لفظوں میں کروں کاش کہ میں انہیں بیسٹ رائٹرز کا ایوارڈ دے سکتی۔ تعارف کچھ زیادہ ہی لمبا ہوگیا اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں انتظار کروں‘ گی‘ اللہ حافظ۔

تمام حجاب اسٹاف‘ رائٹرز اینڈ ریڈرز کو السلام علیکم! مجھے صبیحہ شہریار کہتے ہیں‘ میری آمد اس دنیا میں یکم مارچ 1989ء میں ہوئی‘ ہم پانچ بہنیں اور ایک بھائی ہے۔ آپی مدیحہ ہارون‘ آپی ربیعہ عیسیٰ‘ کہکشاں عاشر (مجھے وہ دن یاد نہیں کبھی تمہیں آپی کہا ہو‘ ہاہاہا) پھر مابدولت صبیحہ شہریار‘ صبا ریان اور لاسٹ پر ہم سب کی جان زین چوہدری۔ میری شادی کو پانچ سال ہوئے ہیں‘ ماشاء اللہ چار بچے ہیں۔ ارے بھئی اتنے حیران نہ ہوں‘ پہلے دو جڑواں بیٹے محمد علی اور محمد حاشر علی پھر دو جڑواں بیٹیاں رانیہ فاطمہ‘ زانیہ نور ۔ میری دنیا ان سے آباد ہے‘ آنچل سے تعلق 2004ء سے ہے پر انٹری اب دے رہی ہوں۔ فائقہ سکندر حیات عرف فائی کی ضد پر‘ لاہور میں رہتی ہوں اور لاہور میری فیورٹ جگہ ہے۔ فارم ہائوس جانا وہاں مستی کرنا‘ آنچل‘ شعاع‘ خواتین‘ حجاب‘ کرن پڑھنا اپنے شوہر کی پسند سے تیار ہونا‘ سویٹ گروپ کو تنگ کرنا‘ ڈریس ڈیزائنر کرنا‘ کوکنگ کرنا‘ فائی سے لمبی لمبی کال پہ باتیں کرنا میرے فیورٹ کام ہیں۔ تعلیمی قابلیت ایم فل ہے۔ خامیاں شوہر شہریار خان صبیحہ کی جان سے پوچھا تو بولتے ہیں تھوڑی بے وقوف اور ضدی ہوں۔ فائقہ سکندر نے کہاہر کسی پر اعتبار کرتی ہوں بعد میں ہرٹ ہونے پر روتی ہوں۔ خوبیاں‘ امی جان نے کہا کہ پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہوں۔ شہریار نے کہا ان کی نظر میں دنیا کی بیسٹ وائف اینڈ مما ہوں۔فائی نے کہا ہر کسی کا احساس کرتی ہوں‘ پسندیدہ رنگ گلابی‘ کالا ہے جو کہ میرے شاری کو مجھ پر سب سے زیادہ اچھے بھی لگتے ہیں۔ ڈش‘ چائنیز رائس‘ کڑھی پکوڑے‘ شامی کباب (فائی کے ہاتھ کے)سندھی بریانی۔ شاعر وصی شاہ‘ آئیڈیل شخصیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ‘ حضرت علیؓ‘ شہریار اور بگ بی۔ کپڑوں میں ساڑھی پسند ہے‘ استعمال بھی کرتی ہوں۔ میرے بچوں میں میری جان ہے‘ محمد علی‘ زانیہ کا تنگ کرنا بہت مزا دیتا ہے۔ پلیز میری بیٹی رانیہ کے لیے دعا کریں کہ وہ ٹھیک ہوجائے۔ میرا بیٹا محمد حاشر کہکشاں کے پاس ہوتا ہے‘ حاشر مجھے آنی بولتا ہے اسے نہیں پتا میں اس کی مما ہوں۔ فرینڈز میں ٹاپ پر فائقہ سکندر ہے۔ مائی فیملی سویٹ گروپ اور شوہر شہریار آئی لویو سو مچ‘ اجازت دیں‘ اپنا خیال رکھیے پر اپنے سے زیادہ ان کا جو آپ سے بہت پیار کرتے ہیں‘ اللہ نگہبان۔

ہیلو گرلز اینڈ گائز بے بی اینڈ بوائز آنٹی اینڈ انکل آپ سب کو مبین رانا کا سلام قبول ہو۔ امید کرتی ہوں آپ سب خیریت سے ہوں گے میں بھی فٹ اینڈ فاٹ ہوں جی تو اب آتے ہیں اپنے تعارف کی طرف میرا پورا نام مبین اختر حسین ہے لیکن میں لکھتی مبین رانا ہوں ہوا کچھ یوں کے آٹھویں کلاس میں ایک پینٹنگ بناکر اسکول لے کر گئی اور اس پر اپنا نام مبین رانا لکھا بس پھر سب اسکول میں مجھے مس رانا کہنے لگے۔ میں 3 فروری کوپیدا ہوئی‘ بچپن میں بہت کیوٹ تھی (یہ میں نہیں سب کہتے ہیں) اب تو اور بھی پیاری ہوگئی ہوں‘ ہم چھ بہن بھائی ہیں‘ پانچ بہنیں اور ایک بھائی۔ تین بہنوں کی شادی ہوچکی ہے اور ایک منگنی شدہ ہے میں اور بھائی سنگل ہیں‘ میں سب سے چھوٹی ہوں اور گھر بھر کی لاڈلی خاص کر امی جان کی امی مجھے پیار سے چاندنی کہتی ہیں باقی سب مبین ہی کہتے ہیں۔ کزن اقصیٰ موبی کہتی ہے‘ میرے تین عدد بہت ہی سویٹ اینڈ کیوٹ بھانجے‘ بھانجی ہیں۔ عبد اللہ‘ آصف اور کنزہ جو بہت ہی شرارتی ہیں‘ عبد اللہ مجھے بی بی اورکنزہ منی کہتی ہے۔ میں سیکنڈ ائر کی اسٹوڈنٹ ہوں‘ پڑھائی میں بہت اچھی ہوں۔ ہمیشہ سے سب اساتذہ کی منظور نظر رہی ہوں‘ کھانے میں چائنیز رائس بہت پسند ہیں‘ برگر اینڈ سینڈوچ بہت پسند ہیں۔گھر والے بہت تنگ ہیں مجھ سے کہ مبین تم بولتی بہت ہو‘ کیا کروں نہیں رہا جاتا ‘ فیورٹ ہابیز ریکٹ کھیلنا‘ سونگز سننا‘ ڈائجسٹ پڑھنا‘ خاص کر آنچل اور حجاب۔ شاعری بہت پسند ہے ایف ایم سننا بہت پسند ہے‘ فیورٹ کلر بلیک ریڈ اینڈ پنک‘ شلوار قمیص پہننا اچھا لگتا ہے ‘ دوست بنانے کا بہت شوق ہے۔ بیسٹ فرینڈ یہ ہیں مدیحہ‘ اقصیٰ‘ عابدہ‘ نازش‘ انعم بہت مزا آتا ہے ان سب کے ساتھ۔ میری زندگی کا سب سے یادگار دن جس دن میں نے 52 اسکولز میں سے رائٹنگ کمپٹیشن ون کیا اور فرسٹ پرائز ملا تھا اور میری فوٹو نیوز پیپرز میں فرنٹ پیچ پر آئی تھی اس وقت میری خوشی کی انتہا نہیں رہی تھی اور یہ سب میری امی کی دعائوں کا اثر تھا‘ میری آئیڈیل میری امی ہیں۔ گھومنا پھرنا بہت اچھا لگتا ہے‘ آنچل سے میرا تعلق بہت پرانا ہے تقریباً 8 سال پرانا۔ سب رائٹرز بہت اچھا لکھتی ہیں‘ عمیرہ احمد‘ نازیہ کنول نازی‘ سمیرا شریف طور اور نادیہ فاطمہ رضوی بہت پسند ہیں۔میں خود بھی اپنی تحریر لکھ رہی ہوں‘ ان شاء اللہ بہت جلد آپ لوگ پڑھ سکیں گے۔ پاکستانی ایکٹرز میں نعمان اعجاز‘ سیمی خان‘ احسن خان‘ لڑکیوں میں صبا قمر‘ عائزہ خان۔ مجھے سونے کا بہت شوق ہے‘ بہت سوتی ہوں‘ سردی ہو‘ دھند پڑی ہو اور میں رضائی لپیٹ کر سوئی رہوں۔ اگر میں نے سب بہنوں اور کزنز کے نام نہ لیے تو وہ مجھے چھوڑیں گی نہیں۔ شازیہ‘ نازیہ‘ رعت‘ غزالہ‘ بشریٰ عندلیب‘ سمیرا‘ رحت‘ نمرہ‘ اقصیٰ‘ مدیحہ‘ راشدہ‘ صباہ‘ عابدہ یہ سب میری کزنز اینڈ سسٹرز مجھ سے بہت پیار کرتی ہیں۔ دعائوں میں یاد رکھیے گا گڈ بائے جی‘ جہاں رہیں خوش رہیں‘ دوسروں کو خوش رکھنے کی زیادہ سے زیادہ کوشش کریں۔ خیال رکھیں کہ آپ کی ذات کسی کے لیے دکھ کا باعث نہ بنے‘ اپنے آپ کو ایسا بنائیںکہ آپ کے بعد بھی لوگ آپ کو اچھے لفظوں میں یاد کریں‘ آپ سب کی دعائوں کی طلب گار۔

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close