Hijaab Dec 15

جھل مل ستارے

بشریٰ افضل

ایف ایم ریڈیو کی صداکارہ عروج ناز نظامی
حجاب: ریڈیو میں آنے کا شوق کیسے ہوا؟
عروج: میں بچپن میں ریڈیو پاکستان میں پروگرام ’’بچوں کی دنیا‘‘ میں بچوں کی کہانیاں سناتی تھی، میرے ساتھ ساتھ امی ابو کا بھی شوق تھا۔
حجاب: ریڈیو کے علاوہ کیا شوق ہے؟
عروج: ہوم ڈیکوریشن، گلاس پینٹ، نعت پڑھنے کا شوق۔
حجاب: نعت پڑھنے کا شوق کب ہوا؟
عروج: یہ شوق بچپن ہی سے تھا اسی ریڈیو پر میں نے پہلی بار نعت پڑھی تھی۔
حجاب: اب تک ایف ایم پر کتنے پروگرام کر چکی ہیں؟
عروج: پروگرام لا تعداد کیے ہیں اب یاد نہیں۔
حجاب: ایف ایم پر آفر آئی یا خود کوشش کی؟
عروج: میں اپنی بہن سے متاثر تھی جو ریڈیو پاکستان ایم ایف 101 میں جنرل پروگرام کرتی تھیں۔ میں ان سے اتنی متاثر تھی کہ میرے دل میں خواہش جاگی میں بھی ایف ایم پر کام کروں، انہوں نے ایف ایم 101 پر کافی عرصہ کام کیا، ان کی کارکردگی دیکھتے ہوئے سما ایف ایم کراچی سے آفر آئی۔
حجاب: آپ کی تعلیم کتنی ہے اور کہاں سے حاصل کی؟
عروج: بی بی اے جناح یونیورسٹی کراچی سے تعلیم حاصل کی۔
حجاب: آپ کے والدین آپ کے ساتھ تعاون کرتے ہیں؟
عروج: بہت زیادہ‘ انہیں کی وجہ سے اس مقام پر ہوں۔
حجاب: گھر کے کاموں میں دلچسپی لیتی ہیں؟
عروج: کھانا مزے کا بناتی ہوں۔
حجاب: آپ کا اسٹار کیا ہے؟
عروج: کینسر۔
حجاب: کون سی جگہ پسند ہے؟
عروج: پاکستان کے ناردن علاقے پسند ہیں۔
حجاب:اگر ڈراموں سے آفر آئے تو قبول کریں گی؟
عروج: فی الحال کوئی ارادہ نہیں۔
حجاب: اگر موقع ملے تو کس کے ساتھ کام کریں گی؟
عروج: فہد مصطفیٰ۔
حجاب:آپ کو کون سی اداکارہ پسند ہے؟
عروج: نادیہ جمیل، ثانیہ سعید۔
حجاب: رنگ کون سا پسند ہے؟
عروج: نیوی بلیو۔
حجاب: محبت کے بارے میں کیا خیال ہے؟
عروج: دنیاوی محبت دھوکہ ہی دھوکہ ہے۔ کرنا ہے تو عشق حقیقی کریں۔
حجاب: مستقبل کے بارے میں کیا سوچا ہے؟
عروج: ابھی مستقبل کے بارے میں نہیں سوچا اپنے کام سے اتنی محبت کرتی ہوں۔
حجاب: کون سی مصنفہ پسند ہے؟
عمیرہ احمد۔
حجاب: خوشبو کون سی پسند ہے؟
عروج: بارش کے بعد مٹی کی سوندھی سوندھی خوشبو۔
حجاب: زندگی کا خوب صورت دن کون سا لگتا ہے؟
عروج: خوب صورت دن ابھی آیا نہیں۔
حجاب: غصہ کب آتا ہے؟
عروج: جب بات مرضی کے خلاف ہو۔
حجاب: کون سی شاعرہ پسند ہیں؟
عروج: پروین شاکر۔
حجاب: کراچی کے موجودہ حالات سے کس حد تک متفق ہیں؟
عروج: کراچی کے حالات سے پریشان ہوں جی چاہتا ہے کہ بیرون ملک بسیرا کرلوں۔
حجاب: ریڈیو کی آئیڈیل شخصیت کون سی ہیں؟
عروج: میری بہن ڈاکٹر فرحت علی۔
حجاب: پاکستانی گلوکارہ کون سی پسند ہے؟
عروج: حدیقہ کیانی۔
حجاب: قارئین کے نام کوئی پیغام؟
عروج: اپنے والدین کی خدمت کریں اور ان کی دعائیں زندگی سنوار دیتی ہیں۔

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close