Hijaab Dec 15

بات چیت

مدیرہ

السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
دسمبر کا حجاب حاضر خدمت ہے۔
شکریہ شکریہ شکریہ… جزاک اللہ… اللہ تبارک و تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہی ہے اللہ کا بڑا احسان و کرم ہے اس نے حجاب کی کوشش کو ہماری توقعات اور امیدوں سے کہیں بڑھ کر نوازا ہے۔ میں اور میری ساتھی کارکنوں کی جس طرح آپ بہنوں نے حوصلہ افزائی کی اور حجاب کی پذیرائی کی اس کے لیے الفاظ نہیں کہ میں بہنوں کا شکریہ اداکرسکوں۔ یقین جانیں کہ حجاب کی کامیابی سراسر آپ بہنوں کی محبت اور تعلق کی مظہر ہے۔ آپ نے جس طرح اعتماد کا اظہار کیا اس سے میرا اور میری ساتھی کارکنوں کا نہ صرف حوصلہ بڑھا ہے بلکہ حجاب کے ساتھ ساتھ آنچل کو مزید سجانے سنوارنے کی راہ بھی ملی ہے قاری بہنوں نے بلکہ لکھاری بہنوں نے بھی اپنی خوب صورت تحریروں سے نوازا اور حوصلہ افزائی فرمائی۔ اس کے لیے میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ آپ قدم بقدم اسی طرح رہنمائی کرتی رہیں گی۔
نئی لکھنے والی بہنوں سے گزارش ہے کہ وہ پہلے آنچل اور حجاب میں شائع شدہ تحریریں غور سے پڑھیں ان کے مزاج کو سمجھیں اور پھر کوشش کریں اس بار خصوصاً نئی لکھنے والی بہنوں نے ایک دم ہلّہ بول دیا ہے ڈھیر ساری نئی تحریریں ملی ہیں۔ میں ان تمام نئی لکھنے والی بہنوں کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوںکہ انہوں نے حجاب کے لیے اپنی محبت کا ثبوت اپنی تحریر کے ذریعہ دیا ہے لیکن افسوس کہ ان میں سے اکثر تحریریں ناقابل اشاعت ہیں۔ یقینا یہ بات بھی درست ہے کہ نئی لکھنے والیاں ہی پرانی اور کنہ مشق بنتی ہیں لیکن اس کے لیے بڑی محنت اور لگن کی ضرورت ہوتی ہے۔ کسی تحریر کے رد ہونے سے مایوس نہیں ہونا چاہیے بلکہ پہلے سے زیادہ کوشش اور لگن سے آگے اور آگے بڑھتے رہنا چاہیے۔ لکھنے والی بہنوں کے بڑے بڑے نام اچانک ایک روز میں نہیں بن گئے انہوں نے بڑی محنت اور لگن سے مسلسل کوشش کی ہے تب جاکر آج وہ اس بلند مقام کو حاصل کرسکی ہیں۔
ایک بار پھر اپنی تمام بہنوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ وہ آنچل اور حجاب کو اپنے بھرپور تعاون سے نوازتی رہیں گی اب چلتے ہیں اس شمارے کی جانب:۔
٭اس ماہ کے ستارے ٭
آگئے چاہتوں کے موسم
پیار کی برکھا رُت میں چاہتوں کی خوشبو لیے شازیہ مصطفی کا خوب صورت ناول۔
میں ایسی قوم سے ہوں
نوخیز کلیوں کی درد ناک داستان لیے حریم الیاس پہلی بار شریک محفل ہیں
پُرسہ
سماجی و معاشرتی برائیوں کی نشاہدہی کرتا حمیرا نوشین کا مختصر و موثر افسانہ
داغ‘ دریچہ‘ دوپہر
فرسودہ رسم و رواج کے خلاف آواز اٹھاتی فرحین اظفر کی خوب صورت و منفرد تحریر
وفا ہے ذات عورت کی
محبت کے نام پر بنت حوا کو کیسے آزمایا جاتا ہے آپ بھی جانئے زینب اصغر کی زبانی
آمیرے بخت کی روشنی
قسمت کی تاریکیوں کو مات دے کر محبت کی روشنی عطا کرنے والی ام ایمان ایک نئے انداز میں جلوہ گر ہیں
تم ہی یقین ہو
یقین‘ اعتماد و محبت کے سانچے میں ڈھلا عالیہ حرا دلکش انداز میں اپنے ناول کے سنگ جلوہ گر ہیں۔
قبولیت
محبت کے سراب کے پیچھے بھاگتی ایسی لڑکی کی تحریر جہاں اس کا مقدر صرف تنہائی بنا‘ سمیہ عثمان کے موثر انداز میں۔
فرصت کے رات دن
’’دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن‘‘ کی عملی تفسیر پیش کرتی شازیہ خان پہلی بار شامل محفل ہیں۔
منزل مل ہی گئی
طویل اورصبر آزما انتظار کے بعد جب منزل قدم چومتی ہے تو ساری تھکن کافور ہوجاتی ہے‘ نسیم سحر کے موثر انداز میں۔

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close