Hijaab Nov 15

بات چیت

مدیرہ

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ!
سب سے پہلے آنچل کی قاری بہنوں کو دلی مبارک باد پیش کرتی ہوں کہ ان کی فرمائش اور کوششوں کا ثمر آج بصورت ’’حجاب‘‘ آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ یہ اب آپ ہی ہمیں بتائیں گی کہ حجاب آپ کو کیسا لگا؟ آپ کی آراء کی روشنی میں ہی ہم نے اسے مرتب کیا ہے خاص طور پر اس بات کا خیال رکھا ہے کہ آنچل پڑھنے والی بہنوں کے مزاج و پسند کو مدنظر رکھا جائے۔
میں اور میری ساتھی کارکن سب ان تمام بہنوں کا دلی شکریہ ادا کرتی ہیں جنہوں نے ہمارے آنچل سے تعلق اور خصوصاً سوشل میڈیا سے متعلق قاری بہنوں نے جو جو مشورے‘ آراء اور خطوط ارسال کیے ہیں‘ ہم نے کوشش کی ہے کہ ان میں سے تقریباً سب ہی شامل اشاعت کرلیے جائیں اس ہی سبب خطوط کے لیے مخصوص 2 صفحات بڑھتے بڑھتے بارہ صفحات تک پھیل گئے ہیں اس کے باعث دو افسانوں کی قربانی دینی پڑی اس کے باوجود گنجائش نکالنے کے لیے خطوط کی لکھائی کو باریک کرنا پڑا تاکہ زیادہ سے زیادہ بہنیں حصہ لے سکیں۔
امید ہے کہ آپ کو آنچل کی طرح حجاب پسند آئے گا اور آپ آنچل کی طرح حجاب کے لیے بھی اپنے تعاون کا بھرپور اظہار کریں گی۔ تمام قاری بہنوں کا اور خصوصاً لکھاری بہنوں کا شکریہ کہ انہوں نے ہماری حوصلہ افزائی بھرپور انداز میں کی اور مزید اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے۔ آپ کے تعاون اور حوصلہ افزائی کا ہی نتیجہ ہے کہ حجاب کو ہم آپ کی پسند کے مطابق سجا سنوار سکے ہیں اور آئندہ بھی آپ کی رہنمائی کا انتظار رہے گا۔
آخر میں بہن نگہت عبد اللہ‘ اقبال بانو‘ نزہت جبین‘ سباس گل کا خصوصی شکریہ کہ انہوں نے اپنے خصوصی تعلق اور تعاون کا اظہار کرتے ہوئے اپنی خوب صورت تحریروں سے حجاب کو سجانے میں مدد کی اور ایک خبر یہ کہ بہن اسماء اعجاز اپنی طویل خاموشی اور گوشہ نشینی کو چھوڑ کر ایک بار پھر آپ کے لیے میدان عمل میں آرہی ہیں‘ ان شاء اللہ آنیو الے شمارے میں ان کی تحریر آپ پڑھ سکیں گی۔
اب چلتے ہیں حجاب کے اس شمارے کی طرف:۔

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close