Aanchal Feb 2019

حمد و نعت

خالد بزمی/ محمد کاشف قادری

حمد باری تعالیٰ

اندھیرے چیر کر اُن میں اجالا تو ہی کرتا ہے
ہر ایسا کام اے اللہ تعالیٰ تو ہی کرتا ہے
شکست فاش دیتا ہے ہمیشہ تو ہی باطل کو
ہر اک موقع پہ حق کا بول بالا تو ہی کرتا ہے
جہاں میں وقت پیدائش سے لے کر آخری دم تک
ہر انسان اور ہر حیوان کو پالا تو ہی کرتا ہے
بسا اوقات ہم مایوس ہوجاتے ہیں گھبرا کر
ہر ایسے وقت میں مشکل کو ٹالا تو ہی کرتا ہے
زمیں پر گل شگفتہ، آسمان پر نجم رخشندہ
ہے یہ کام تیرے کرنے والا تو ہی کرتا ہے
یہ بزمی اور اس جیسے کروڑوں ہی بشر ہوں گے
بچا کر جن کو گرنے سے سنبھالا تو ہی کرتا ہے

خالد بزمی

نعت رسول مقبولﷺ

ذکر خیر الانام کرتا ہوں
اپنا سب ان کے نام کرتا ہوں
مدحت مصطفیٰ ﷺ کے صدقے میں
میں خدا سے کلام کرتا ہوں
کچھ نہیں میں غلام ہوں ان کا
رفعتوں میں قیام کرتا ہوں
گر ہو زائر کوئی مدینے کا
اس کو جھک کر سلام کرتا ہوں
اب بلا لیجیے مرے آقاﷺ
یہ دعا صبح و شام کرتا ہوں
ان کے پیاروں کی پیاری نسبت سے
اپنا اعلیٰ مقام کرتا ہوں
آپ کے نام پر ہی اے کاشف
اپنی دنیا تمام کرتا ہوں

پروفیسر محمد کاشف قادری

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close