Aanchal Feb 2019

سرگوشیاں

مدیرہ

السلامُ علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہُ
فروری ۲۰۱۹ء کا آنچل آپ کے ذوق مطالعہ کی تسکین کے لیے حاضر ہے۔
وطن عزیز میں ہر طرف شور مچا ہوا ہے، کسی کی سمجھ میں کچھ نہیں آرہا کہ کیا ہورہا ہے۔ ہمیں کیا کرنا ہے۔ معیشت حکومت کی مانند ڈانوا ڈول ہے، نہ حکمران چین سے ہیں نہ ان کے مخالفین۔ ایک عجیب سی رسہ کشی کی فضا ہے جو بے یقینی کو جنم دے رہی ہے۔ مہنگائی کا عفریت ہے کہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ سیاسی بے یقینی سے سرمایہ کاری متاثر ہوئی‘ ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا۔ انصاف کا دہرا معیار نئے نئے سوالات کو جنم دے رہا ہے اور اب حکومت نے آئی ایم ایف کی طرف جانے کا بھی عندیہ دے دیا ہے‘ حکومت دوسری بار منی بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے اور آنے والے حالات موجودہ حالات سے بھی بدتر نظر آرہے ہیں۔ حکمران وقت نے اپنی پہلی ہی تقریر میں عوام کو نوید سنائی تھی کہ ایک کروڑ لوگوں کو نوکریاں ملیں گی لیکن اب اس کے بالکل خلاف ہورہا ہے۔ ہزارہا لوگوں کو نہیں بلکہ ہزاروں خاندانوں کو بے روزگار، بے سرو سامان کیا جا رہا ہے۔ تجاوزات کے نام پر نصف صدی سے زیادہ، آباد لوگوں کے گھر‘ دکانیں جو اُن کی آمدنی کا ذریعہ تھیں یک دم ختم کردی ہیں۔ یہ کیسی تبدیلی ہے۔ یہ کیسی سیاست ہے۔ لوگ جھولی پھیلا پھیلا کر بدعائیں دے رہے ہیں مگر حکومت کے کار پر داز ہیں کہ بڑے اطمینان سے ہر روز نئی سے نئی نوید سناتے ہیں۔ جانے وطن عزیز میں سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔
فی الحال تو اخلاقیات کا جنازہ نکالا جا رہا ہے حکومت بجائے یہ کہ عوامی مسائل کو حل کرنے پر اپنی توجہ مرکوز رکھے اس کی پوری توجہ مخالفین کو اپنی زبان درازی کے ذمہ پر زچ کرنے پر ہے۔
حکومت کے لیے ضروری ہے کہ زبان درازی کے جوہر دکھانے کے بجاتے عام آدمی کی زندگی کو آسان بنانے کے جو وعدے اور دعویٰ کیے تھے انہیں پورا کرے، بے روزگار کرنے کے بجائے روزگار کے مواقع فراہم کرے، لوٹی ہوئی دولت واپس لاتے ہوئے بیوروکریسی کا قبلہ درست کرے اور ایسی پالیسیاں بنائے جس سے کم زور طبقے کی مالی مشکلات کم ہوں۔

تمام بہنیں نوٹ فرمالیں کہ اپریل کا شمارہ حسب معمول سالگرہ نمبر ہوگا اپنی نگارشات اور تحریریں جلد از جلد ارسال کردیں۔

اب چلتے ہیں اس ماہ کے ستاروں کی طرف۔

…}}اس ماہ کے ستارے{{…
کشور سلطانہ، صدف آصف، انعم خان، راشدہ رفعت، عالیہ توصیف، عمارہ خان۔

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close