Aanchal Dec 15

ڈش مقابلہ

طلعت آغاز

چائنیز سوپ
اشیاء:۔
چکن (ثابت پیس)
ایک عدد
گھی
آدھا کپ
دودھ
ایک کپ
پانی
حسب ضرورت
سویا ساس
دو کھانے کے چمچ
شلغم
ایک عدد
ٹنڈا
ایک عدد
پیاز سبز
چار عدد
ادرک
ایک پیس
لہسن
آدھی پوتھی
پیاز خشک
ایک عدد
سبز دھنیا
چند پتے
سیاہ مرچ پائوڈر
آدھا چائے کا چمچ
نمک
آدھا چائے کا چمچ
میدہ
ایک چائے کا چمچ
ترکیب:۔
ثابت مرغی کے چار ٹکڑے لے لیں‘ اسے دو لیٹر پانی میں ڈال کر پکائیں‘ اس میں ایک عددخشک پیاز چار ٹکڑے کرکے ڈال دیں۔ثابت لہسن‘ ادرک کا ایک ٹکڑا‘ نمک اور سیاہ مرچ شامل کردیں۔ اس کے ساتھ شلغم چار ٹکڑے کرکے ڈال دیں اور ایک گھنٹہ تک ان سب کو ابالیں۔ سوپ تیار ہوجائے تو گوشت کو نکال کر ایک ایک انچ چوڑے ٹکڑے کرلیں۔ سوپ میں شامل تمام اشیا کو گرینڈ کرکے پیسٹ بنالیں اور سوپ کو چھان کر ایک بڑی ساس پین میں ڈال دیں اور دوبارہ دھیمی آنچ پر رکھ دیں۔ ٹنڈے کے اوپر سبز چھلکا اتار کر اندر سے گودا بھی نکال دیں اور اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔ سبز پیاز کو بھی ایک ایک انچ برابر کاٹ لیں۔ گھی میں میدہ ڈال کر سرخ کریں اس میں سبز پیاز‘ ٹنڈااور گوشت کے سلائس ڈال کر فرائی کریں‘ ساتھ ہی سویا ساس بھی ملادیں۔ سوپ ڈال کر چند منٹ تک تمام اشیا کو ابال لیں‘ ابلتے ہوے سوپ میں گرینڈ کیا ہوا آمیزہ بھی ملادیں‘ سوپ تیار ہوجائے تو سبز دھنیا کاٹ کر چھڑک دیں اور نوش فرمائیں۔
شازیہ محمود…کراچی
چکن ٹماٹو سوپ
اجزاء:
چکن
آدھا کلو
پیاز
ایک عدد(باریک کٹی ہوئی)
گاجر
ایک عدد (کش کی ہوئی)
ٹماٹر
آدھا کلو
مکھن
ایک کپ
لہسن
ایک جوا(پسا ہوا)
ادرک
ایک چمچ(پسا ہوا)
ہری مرچ
دو عدد
اجوائن
ایک چٹکی
نمک، کالی مرچ
حسب ذائقہ
سفید زیرہ
حسب ذائقہ
ترکیب:
سوس پین میں مکھن کو گرم کریں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال دیں جب پیاز تھوڑی سی سبز ہوجائے تو چکن ڈال کر فرائی کریں چکن ہلکا سا فرائی ہو جائے تو کش کی ہوئی گاجر، لہسن اور پسا ہوا ادرک ڈال کر مزید فرائی کریں سبزیاں اور گوشت فرائی ہوجائے تو ٹماٹر ڈال کر ڈیڑھ لیٹر پانی ڈال کر دھیمی آنچ پر سوپ تیار ہونے دیں سوپ گاڑھا ہونے لگے تو اجوائن، نمک سیاہ مرچ اور سفید زیرہ ڈال کر سبز مرچ کٹی ہوئی (بیچ نکال کر) شامل کریں اور گرم گرم سوپ نوش فرمائیں۔
بیگم ناہید اختر…اسلام آباد
لذیذ چائینز سوپ
اجزاء:
یخنی
چار پیالی
انڈہ
ایک عدد
سویا ساس
دو کھانے کے چمچ
انگور کی بیل کے خشک پتے چار چائے کے چمچ (پائوڈر بنا لیں)
نمک
حسب ذائقہ
سیاہ مرچ
ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:۔
ابلتی ہوئی یخنی میں سیاہ مرچ اور نمک حسب ذائقہ ملادیں۔ انڈے کو اس قدر پھینٹیں کہ ا س کا جھاگ ابھر آئے اب اسے کھولتی ہوئی یخنی میں دھار باندھ کر آہستہ آہستہ ملادیں اور سیٹ ہونے دیں پھر چمچ سے ہلائیں سوپ کے پیالے میں تیار شدہ سوپ انڈیلیں اس میں سویا ساس ملائیں اور انگور کے پتوں کا پائوڈر ڈال کر نوش فرمائیں۔
کشورسلطانہ…ملتان
چکن کوک ٹیل سوپ
اجزاء:۔
چکن
آدھا کلو
ٹماٹر
ایک عدد
شلغم
ایک عدد
لہسن
چھ جوے
ملائی
تین کھانے کے چمچ
ادرک
ایک ٹکڑا
نمک
آدھا چائے کا چمچ
سیلری
تھوڑی سی
گاجر
ایک عدد
پیاز
دو عدد
میدہ
تین چائے کے چمچ
گھی
آدھا کپ
دار چینی
ایک ٹکڑا
سیاہ مرچ
آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:۔
چکن کو دو کلو پانی میں آگ پر رکھ دیں۔ اس میں ایک عدد پیاز‘ ٹماٹر‘ ادرک‘ لہسن‘ نمک مرچ اور دار چینی کا ٹکڑا ڈال کر پکائیں۔ پکتے ہوئے سوپ میں شلغم چھیل کر دو ٹکڑے کرکے ڈال دیں اور گاجر کے بھی دو ٹکڑے کر کے ڈال دیں۔ دو گھنٹہ کے بعد چکن کو نکال کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں اور سوپ کو چھان کر الگ دیگچی میں ڈال دیں۔ ایک فرائی پین میں پیاز کو برائون کریں اور اسے سوپ میں ڈال دیں پھر میدہ اسی فرائی پین میں بھون کر سوپ میں تھوڑا تھوڑا ڈال کر ملائیں اور اس سوپ کو دوبارہ آگ پر رکھ دیں اور سیلری بھی ملادیں۔ پکتے ہوئے آمیزے میں ملائی پھینٹ کر ڈال دیں اور اپنی پسند سے سوپ کو گاڑھا کر کے پیش کریں۔
نادیہ فاروق…لاہور
بکرے کے پائے
اشیاء:۔
بکرے کے پائے
بارہ عدد درمیانے سائز
لہسن
ایک چھٹانک
پیاز
ایک پائو
سفید زیرہ
ایک چائے کا چمچ
سوکھا دھنیا
چائے کا آدھا چمچ
لونگ
آٹھ عدد
دار چینی
دو ٹکڑے
ادرک
آدھی چھٹانک
دہی
ایک چھٹانک
گرم مصالحہ
سب ملا کر ایک چمچ
ہرا دھنیا
تھوڑا سا
ترکیب:۔
پائے اچھی طرح آٹا یا بیسن مل کر دھولیں پھر ان میں بہت سا پانی ڈالیں۔ نمک‘ لہسن پیس کر ڈال دیں اور لونگ اور دار چینی ثابت ڈال کر پکنے رکھ دیں۔ اوپر سے دیگچی کا منہ بند کردیں‘ ان کو کم از کم چار گھنٹے پکنے دیں پھر دیگچی کا منہ کھولیں اور دیکھیں کہ پائے گل گئے ہیں تو اتار لیں ورنہ ایک گھنٹے اور پکنے دیں‘ اب سب مصالحہ ملا کر باریک پیس لیں‘ تھوڑا لہسن اور ادرک بھی پیس لیں اور تھوڑی پیاز بھی علیحدہ پیس لیں۔
اب ایک کھلے منہ کے دیگچے میں گھی کڑکڑائیں اور اس میں باقی پیاز باریک لچھے دار کاٹ کر مل لیں۔ پیاز بادامی ہونے پر اس میں کچی پسی ہوئی پیاز ملادیں اور سب خوب بھونیں‘ جب پیاز خوب بھون جائے تو اس میں لہسن ادرک پسی ہوئی اور سب مصالحے پسے ہوئے ڈال دیں اور بھونیں۔ اب اس میں سرخ مرچ اور ہلدی پسی ہوئی ڈال دیں اور تھوڑا بھونیں۔ ساتھ پائے کی یخنی ایک ایک چمچ ڈالتی جائیں اب اس میں دہی پھینٹ کر ڈال دیں اور ساتھ ہی پائے یخنی میں سے نکال کر ڈال دیں اور حسب ضرورت یخنی (شوربے کے لیے) ڈال کر چند منٹ پکا کر اتارلیں۔ اتارنے کے بعد اس میں پسا ہوا گرم مصالحہ اور ہرا دھنیا ڈال دیں اور کھانے کے لیے پیش کریں۔
نگہت سیما…نواب شاہ
مولی کے پراٹھے
اشیاء:۔
مولی
ایک کلو
آٹا
ایک پائو
میدہ
ایک پائو
نمک‘ مرچ
حسب ضرورت
ہرا دھنیا
حسب ضرورت
ترکیب:۔
مولی کو کدوکش کرلیں اور گھی کو کڑکڑا کر اس میں نمک‘ سرخ مرچ ڈالیں اور ساتھ ہی کدوکش کی ہوئی مولی ڈال دیں۔ تھوڑا بھون کر دم پر لگادیں‘ وہ اپنے ہی پانی میں گل جائے گی۔ گل جانے پر پانی خشک کرکے اتارلیں اور ٹھنڈا ہونے پر ہرا دھنیا باریک کاٹ کر اس میں ملادیں‘ اب آٹا اور میدہ ملا کر گوندھ لیں اس میں آدھا چمچ نمک ڈال لیں اور چھوٹے چھوٹے پیڑے بنالیں۔ بیلن سے دو پیڑے ایک ہی سائز کے بیل لیں‘ اب ایک پر مولی اچھی طرح رکھ کر دوسری روٹی اس کے اوپر رکھ کر کنارے برابر کردیں توے پر ڈال کر پراٹھے کی طرح پکالیں‘ بہت ہی مزیدار پراٹھے بنیں گے۔
شمائلہ منصور…کراچی
شاہی ٹکڑے
رنگین سویوں کے ساتھ
اشیاء:۔
رنگین سویاں
آدھا کپ
دودھ
ایک لیٹر
چینی
آدھا کپ
کھویا
آدھا کپ
بادام‘ پستہ سلائس
حسب ضرورت
ڈبل روٹی کے سلائس
آٹھ عدد
تیل یا گھی
تلنے کے لیے
چینی
آدھا کپ
پانی
آدھاکپ
ترکیب:۔
دودھ کو ابال لیں‘ چینی اور سویاں ڈال کر پکائیں‘ سویاں نرم ہوجائیں تو چولہا بند کردیں اور ڈش میں نکال لیں۔ ڈبل روٹی کو کسی بھی شیپ میں کاٹ کر فرائی کریں۔ چینی میں پانی ڈال کر پکائیں کہ چینی گھل جائے‘ اب فرائی سلائس شیرے میں ڈال کر نکال کرسویوں پر رکھیں۔ سلائس پر کھویا‘ بادام‘ پستہ رکھ کر پیش کریں۔
جویریہ رضا…پشاور
شکر قندی کا حلوہ
ضروری اشیاء:۔
شکر قندی
چار عدد (درمیانے سائز کی)
اخروٹ کی گری
ایک کپ
چینی
ایک کپ
الائچی پائوڈر
آدھا چائے کا چمچ
کھویا
ایک کپ
دودھ
دو کپ
گھی
ایک کپ
چاندی کے ورق
حسب ضرورت
ترکیب:۔
شکر قندی کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر دودھ ڈال کر ہلکی آنچل پر پکنے دیں‘ ساتھ اخروٹ بھی ڈال دیں جب دونوں چیزیں گل جائیں تو بلینڈ کرلیں۔
گھی گرم کرکے اس میں مکسچر ڈال دیں۔ چینی‘ کھویا اور الائچی پائوڈر مکس کریں‘ حلوہ جب سمٹ جائے اور گھی چھوڑ دے تو اتارلیں۔ ایک خوب صورت سی سرونگ ڈش میں نکال کر چاندی کے ورق لگا کر سروکریں۔
روبینہ ہمایوں…گجرات
دل بہار میٹھا
ضروری اشیاء:۔
سوجی
ایک کپ
بیسن
دو کپ
چینی
آدھا کپ
ناریل پائوڈر
ایک کپ
خشک دودھ
آدھا کپ
زعفران
چند ریشے
بادام‘ پستے
حسب خواہش
گھی
ایک پائو
ترکیب:۔
چینی میں ایک کپ پانی اور زعفران ڈال کر گاڑھا شیرہ بنالیں‘ ایک پین میں آدھا گھی ڈال کر بیسن بھون لیں پھر نکال لیں۔ اسی پین میں بقیہ گھی ڈال کر سوجی بھون لیں۔ بیسن میں ناریل‘ خشک دودھ مکس کریں پھر اسی میں بھونی ہوئی سوجی ڈالیں۔‘مکس کریں‘ شیرہ کو ٹھنڈہ کرکے ڈالیں‘ کم کم ڈالنا ہے۔ ڈال کر مکس کرتے رہیں‘ جتنا شیرہ یہ لے سکے اتنا ڈالنا ہے۔ ڈش میں گھی لگا کر یہ مکسچر جمالیں پستہ‘ بادام اور ناریل سے گارنش کرکے سرو کریں۔
کوثرجہاں…کراچی
فروٹ کسٹرڈ ڈیلائیٹ
ضروری اشیاء:۔
ونیلا کسٹرڈ
دو کھانے کے چمچ
دودھ
آدھا لیٹر
چینی
آدھا کپ
لال جیلی
ایک پیکٹ
میٹھے بسکٹ
حسب ضرورت
مکس فروٹ
ایک کپ
پائن ایپل
ایک کپ
کریم
حسب پسند
بادام (سلائس کرلیں)
دو کھانے کے چمچ
ترکیب:۔
دودھ کو گرم کریں‘ چینی ڈالیں‘ کسٹرڈ تھوڑے ٹھنڈے دودھ میں مکس کرکے ڈالیں۔ چمچ چلاتی رہیں‘ کسٹرڈ گاڑھا ہوجائے تو چولہا بند کردیں۔ کسٹرڈ ٹھنڈا ہوجائے تو آدھا کپ کریم اور مکس فروٹ مکس کردیں اور تھوڑے بسکٹ بھی کچل کر مکس کردیں‘ ڈش میں کسٹرڈ ڈالیں۔ اس پر بسکٹ کا چورا چھڑک دیں‘ کریم‘ جیلی‘ پائن ایپل اور بادام سلائس سے گارنش کردیں اور ٹھنڈا کرکے سرو کریں۔
بیگم پروین ارشد…میرپورخاص
اسپیشل مصالحہ فرائیڈ رائس
ضروری اشیاء:۔
تیل
آدھاکپ
چکن
ایک کپ
گاجر
آدھا کپ
ہری پیاز
آدھا کپ
چاول
آدھا کلو
چلی ساس
ایک چوتھائی کپ
سویا ساس
ایک چوتھائی کپ
نمک
حسب ذوق
سفید مرچ
ایک چائے کا چمچ
چکن پاؤڈر
ایک چائے کا چمچ
انڈے
تین سے چار عدد
ترکیب:۔
چاولوں کو آدھے گھنٹے کے لئے پانی میں بھگوئیں۔ پھر اس کو ابال کر رکھ لیں۔ ایک پین میں تیل گرم کریں اور انڈوں کو پھینٹ کر اس میں ڈالیں۔
ایک الگ پین میں ابلے چاول،کٹی گاجر،ہری پیاز اور ساتھ میں نمک، دکنی مرچ، چکن پاؤڈر اور سویا ساس اچھی طرح ڈال کر پکائیں۔ اب اس میں پکے ہوئے انڈے اور چکن شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں۔
آخرمیں چمچے کی مدد سے خوب ملائیں اور گرم گرم سرو کریں۔
آسیہ نورالدین…لاڑکانہ
چنا پلاؤ
ضروری اشیاء:۔
چاول
750 گرم
پیاز
ایک کپ
ابلے چنے
تین کپ
دہی
ایک چوتھائی کپ
تیل
تین چوتھائی کپ
نمک
حسب ذوق
زیرہ
ایک چائے کا چمچ
شاہ زیرہ
ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ
ایک کھانے کا چمچ
بڑی الائچی دانہ
آدھا چائے کا چمچ
دار چینی
دو سے تین اسٹکس
ثابت ہری مرچ
آٹھ سے دس
ٹماٹر
تین سے چار
کالی مرچ
چھ سے آٹھ
لونگ
چھ سے آٹھ
ہری الائچی
چار سے پانچ
تیز پتہ
ایک عدد
چکن کیوبز
دو عدد
سلاد
سرونگ کے لئے
رائتہ
سرونگ کے لئے
ترکیب:۔
ایک پین میں تیل کو گرم کر کے پیاز کو براؤن کر لیں۔ ساتھ ہی گرم مصالحہ اور زیرہ ڈال دیں۔ اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ‘ کٹے ٹماٹر، ثابت ہری مرچ اور پھینٹا ہوا دہی شامل کر کے ڈھک کر اتنا پکائیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔
پہلے سے ابلے چنے شامل کر کے مزید چھ سے آٹھ منٹ پکائیں۔پھر اس میں نمک اور چکن کیوبز ڈالیں۔ آخر میں بھیگے ہوئے چاول شامل کر کے تھوڑا سا پانی ڈال کر پکائیں۔ جب پانی خشک ہونے لگے تو پین کو توے کے اوپر رکھیں اور دم پر چھوڑ دیں۔ تیار ہونے پر رائتہ اور سلاد کے ساتھ سرو کریں۔
بیگم مہوش عادل…راولپنڈی

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close