Aanchal Nov 15

بیوٹی گائیڈ

روبین احمد

خشک جلد پر میک اپ
موسچرائز لوشن خشک جلد کے لیے استعمال ہوتاہے‘ یہ جلد کو نمی اور روغن فراہم کرتا ہے۔ چکنی جلد کو اس کی ضرورت نہیں ہوتی۔ خشک جلد پر آپ میک اپ اسٹک استعمال کرسکتی ہیں۔ جس سے خشکی ظاہر نہیں ہوگی۔ آئلی بیس اس کے لیے بہتر ہے۔
نارمل جلد یا ملی جلی جلد پر میک اپ
یہ جلد سب سے بہتر ہوتی ہے‘ اس جلد کی حامل خواتین چکنی اور پانی کی آمیزش والی دونوں میک اپ بیس استعمال کرسکتی ہیں۔
زرد رنگت پر میک اپ
پیلاہٹ مائل یا زرد رنگت رکھنے والی خواتین کو گلابی اور ہلکے اورنج شیڈ کے امتزاج والی فائونڈیشن یا اسٹک خریدنی چاہیے کیونکہ اس شیڈ کی فائونڈیشن لگانے کے بعد ان کے جسم کی جلد کا رنگ چہرے کے رنگ سے زیادہ متضاد نہ لگے گا۔
اس کے علاوہ دوسرا شیڈ پیلاہٹ مائل برائون اور گلابی کا بھی لیا جاسکتا ہے۔ ان دونوں رنگوں کی فائونڈیشن لگانے سے پہلے انہیں یک جان کرلیا جائے‘ اس سے چہرے پر قدرتی تازگی اور گلابی پن کا احساس پیدا ہوگا۔
سیاہ رنگت پر میک اپ
سیاہ رنگت والی خواتین کو ہلکے نارنجی یا گلابی شیڈ کی فائونڈیشن لینا چاہیے۔ اس سے ان کے چہرے پر صحت مند تازگی کا تاثر ابھرے گا اور گورا کرنے کی بالکل کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ اس سے ان کی رنگت اور بری لگنے لگے گی‘ اس لیے ایسی رنگت پر ایسی بیس استعمال کریں جو دیکھنے میں اچھی لگے۔
حساس جلد پر میک اپ
حساس جلد بہت نازک ہوتی ہے‘ ایسی جلد رکھنے والی خواتین ہمیشہ جلد کے مسائل کا شکار رہتی ہیں کبھی دانے نکل آتے ہیں تو کبھی الرجی ہوجاتی ہے ایسی خواتین کو چاہیے کہ وہ جو فائونڈیشن استعمال کریں اس میں چکنائی شامل نہ ہو کیونکہ ان کی جلد کے مسامات ویسے ہی زیادہ چکنائی خارج کرتے ہیں اس لیے انہیں چاہیے کہ وہ ادویات پر مشتمل فائونڈیشن استعمال کریں۔
کیل اور مہاسوں پر میک اپ
ایسی جلد پر میک اپ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے‘ کیوں کہ کیل مہاسے چکنائی کی وجہ سے نکلتے ہیں۔ اس لیے ایسا میک اپ بالکل استعمال نہ کریں جس میں چکنائی ہو‘ واٹر بیس ہی بہتر رہے گی۔
گندمی رنگت پر میک اپ
گورے رنگ پر ہر طرح کا میک اپ ہوجاتا ہے‘ لیکن اگر گندمی رنگت رکھنے والی خواتین میک اپ کے سلسلے میں سلیقے سے کام نہ لیں تو ان کا چہرہ بدنما اور رنگ سیاہ نظر آنے لگتا ہے۔ گندمی رنگت والی خواتین کو چاہیے کہ میک اپ خریدتے وقت اپنے ہاتھ کی اسکن پر فائونڈیشن یا میک اپ اسٹک لگا کر چیک کرلیں۔ ایسیٹس سائٹ Base Sitc خریدیں جو ان کی رنگت سے تھوڑا سا فیئر ہو۔
سرخی مائل رنگت پر میک اپ
سرخی مائل رنگ پر ہر وقت سرخی رہتی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی سرخ دھبے بھی نظر آتے ہیں خاص طور پر ناک کی نوک‘ تھوڑی‘ رخساروں اور ماتھے پر سرخ نشانات واضح ہوتے ہیں۔ ایسی جلد رکھنے والی خواتین کو چاہیے کہ وہ پیلاہٹ مائل گلابی رنگت کی فائونڈیشن یا اسٹک کا انتخاب کریں کیونکہ اس شیڈ کی بیس چہرے کی سرخی کو بھی چھپائے گی اور اس کے ساتھ ساتھ چہرہ قدرتی سرخی سے محروم بھی نہ رہے گا۔
گیسوئے حسن
چہرے کا میک اپ بالوںکے اسٹائل کے بغیر ناممکن رہتا ہے۔ بالوں کی آرائش کا اندازہ وقت کے ساتھ کافی بدل گیا ہے‘ کچھ دنوں پہلے تک بیک کامنگ کا رجحان تھا مگر اب بالوں کو سیدھے سادھے انداز میں بنانے کا فیشن ہے۔ آج کل پف بنانے کا رجحان بھی بہت بڑھ گیا ہے‘ اگر بال لمبے ہیں تو پیچھے سے بالوں کو سمیٹ کر جوڑا باندھ لیں۔ ہلکے بالوں کے لیے بہتر ہے کہ اسے پرم کروا کر گھنا کرلیا جائے۔ چھوٹے بالوں کے لیے چند مخصوص اسٹائل ہیں‘ ان دنوں زیادہ تر خواتین چھوٹے بالوں کو بلو ڈرائی کرلیتی ہیں۔ ان دنوں بالوں کے جو اسٹائل ان ہیں ان میں سادہ یا فرنچ چوٹی بنانا‘ سادہ جوڑا بنانا‘ سوئس رول بنانا وغیرہ وغیرہ۔
ہیئر اسٹائل
ہیئر اسٹائل بنانے سے پہلے چند ہدایات
بالوں کا صاف ہونا ضروری ہے اچھی طرح دھلے ہوئے ہوں۔
بالوں میں جیل لگایں یا پھر موس لگائیں۔
بالوں پر اپنے ہاتھوں کی گرفت مضبوط رکھیں تاکہ ہیئر اسٹائل بناتے ہوئے بال ڈھیلے نہ ہوں۔
ہیئر اسٹائل بناتے وقت ٹیل کوم استعمال کریں۔
ہئیر اسٹائل بنانے کے بعد ہیئر اسپرے کریں۔
گلیٹر لگائیں اور اگر چاہیں تو Beads بھی لگالیں۔
زیگ زیگ مانگ۔
بالوں میں کنگھی کیجیے پھر ٹیل کوم سے بالوں میں زیگ زیگ کی طرح کنگھی کریں اور پیچھے لاکر ختم کردیں۔ مانگ نکالنے سے پہلے بالوں کو جیل لگالیں پھر مانگ نکال کر کنگھی سے سیٹ کرلیں۔
چار بلوں والی چٹیا۔
پہلے کنگھی کرکے بالوں کو چار حصوں میں تقسیم کریں پھر سادی چٹیا کی طرح تین بلوں کی چٹیا بنائیں اور دائیں سائیڈ کا بل چھوڑ کر دو سری طرف کے تین بل بنائیں اور چٹیا بنائیں۔ پہلے دائیں طرف کے تین بل بناکر چٹیا بنائیں پھر بائیں طرف کے تین بل بناکر چٹیا بنائیں۔
کھجوری چٹیا۔
سب سے پہلے کنگھی کریں اور پیچھے کی طرف سے بالوں کو دو حصوں میں تقسیم کریں پھر دائیں طرف کے بالوں کے حصوں میں سے نیچے سے ایک لٹ نکال کر بائیں طرف کے بالوں میں اوپر شامل کردیں۔ اسی طرح بائیں طرف کے بالوں کے حصے میں سے نیچے سے ایک لٹ نکال کر دائیں طرف کے بالوں کے اوپر شامل کریں یوں ایک مرتبہ دائیں سے ایک مرتبہ بائیں طرف سے لیں اور چٹیا بناتیں جائیں۔
رسی نما چٹیا۔
پہلے بالوں میں اچھی طرح کنگھی کریں اور بالوں کو دو حصوں میں تقسیم کرلیں پھر ہر حصے کو الگ الگ ایک ہی رخ پر بل دیں اور پھر اکٹھا کرکے ایک دوسرے کے اوپر کرتے ہوئے بل دے کر چٹیا بناتیں جائیں۔
فرنچ چٹیا۔
پہلے بالوں میں اچھی طرح کنگھی کریں‘ اب سر کے اوپر‘ بالکل درمیان میں سے بالوں کی ایک چھوٹی اور پتلی سی لٹ لے کر چٹیا بنائیں۔ اس کے تین ہی بل بنانے ہوں‘ اب ہر دائیں والے بل میں ہر دائیں طر ف سے بالوں کی موٹی لٹ شامل کریں پھر بائیں طرف سے بالوں کی لٹ لیں اور بائیں طرف والے بل میں شامل کرلیں۔ اسی طرح ایک لٹ دائیں طرف سے ایک بائیں طرف سے لینی ہے۔ گردن تک کریں اس کے بعد نیچے سادہ چٹیا بنالیں۔
راؤنڈ فرنچ۔
دائیں طرف سے کان کے اوپر سے بال اٹھائیں اور کنگھی کریں پھر فرنچ کی طرح باہر کی طرف اوپر سے ایک ایک لٹ لے کر چٹیا بناتی جائیں۔ سامنے سے ایسا لگے گا جیسے ہیر بینڈ لگایا ہوا ہے‘ آگے سے پیچھے تک فرنچ چٹیا کی طرح بناتیں جائیں۔ ایک طرف سے دوسری طرف تک رائونڈ بن جائے گا۔ آخری سرے کو‘ جہاں سے چٹیا بنانا شروع کی تھی وہیں پیچھے کی جانب لاکر اندر کی طرف موڑ کر پن لگادیں‘ رائونڈ فرنچ تیار ہے۔

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close